،تصویر کا کیپشنامریکن سفارت خانے کے مالی تعاون سے ایک غیر سرکاری تنظیم فاؤنڈیشن فار آرٹس کلچر اینڈ ایجوکیشن (FACE) کی جانب سے میوزک میلہ فیسٹیول اینڈ کانفرنس دو ہزار پندرہ کا آغاز ہوا ہے۔ (تصویر نخبت ملک)
،تصویر کا کیپشنپنجابی فوک کے مشہور آرٹسٹ عاشق جٹ کے صاحبزادے فضل جٹ نے بھی پرفارم کیا۔ (تصویر نخبت ملک)
،تصویر کا کیپشناستاد شفقت علی خان جو استاد سلامت علی خان کے بیٹے ہیں نے لوگوں کو اپنی گائیکی سے محضوض کیا۔ (تصویر نخبت ملک)
،تصویر کا کیپشناستاد راحت فتح علی خان کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا۔
،تصویر کا کیپشنمیلے کے پہلے دن ، انٹرنیشنل آرٹسٹس نے بھی پرفارم کیا۔
،تصویر کا کیپشنشمون اسماعیل نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔
،تصویر کا کیپشننیاز خان کے گانے پر لوگ رقص کرتے ہوئے۔
،تصویر کا کیپشن• پولینڈ سے آئی ماریا پومونوسکا کا یہ دوسرا دورہ پاکستان ہے ۔ انہیں بلوچ موسیقی پاکستان کھینچ کر لاتی ہے ۔ انہوں نے سٹیج پر پاکستان کے استاد سچّوُ خان کے ساتھ موسیقی پیش کی جسے حاضرین نے بہت زیادہ پسند کیا۔
،تصویر کا کیپشن• میری میک برائڈ کا تعلق امریکہ سے ہے اور وہ وہاں کنٹری راک موسیقی پر کام کر رہی ہیں ۔ میک برائڈ نے اپنے فن کی ہلکی سی جھلک شائقین کو پیش کی اور بتایا کہ وہ میلے کے آخری دن دوبارہ پرفارم کریں گی۔
،تصویر کا کیپشنمیلے میں لاہور سے خصوصی طور پر حدیقہ کیانی کو بلایا گیا تھا ۔ انہوں نے اپنی آنے والی البم کے بارے میں حاضرین کو بتایا اور کہا کہ وہ ایک نئے رنگ کے ساتھ ایک بار پھر اپنا فن پیش کرنے والی ہیں ۔ اس نئے رنگ کے بارے میں ان کا کہنا ہے کہ لوگوں کو ایک نئی ’ساؤنڈ‘ سننے کو ملے گی۔ جس کی ایک جھلک انہوں نےحاضرین کے لیے اس میلے میں بھی پیش کی جسے خوب سراہا گیا۔ (تصویر نخبت ملک)