ڈی ویلیئرز اور عمران کی عمدہ کارکردگی

عالمی کرکٹ کپ میں جنوبی افریقہ کی ویسٹ انڈیز پر فتح: تصاویر

آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں عالمی کرکٹ کپ کے پول بی کے میچ میں جنوبی افریقہ نے ویسٹ انڈیز کو شکست دے دی۔
،تصویر کا کیپشنآسٹریلیا کے شہر سڈنی میں عالمی کرکٹ کپ کے پول بی کے میچ میں جنوبی افریقہ نے ویسٹ انڈیز کو شکست دے دی۔
زمبابوے کے خلاف ڈبل سنچری بنانے والے ویسٹ انڈیز کے کرس گیل اس میچ میں ناکام رہے اور دوسرے ہی اوور میں بولڈ ہوگئے۔
،تصویر کا کیپشنزمبابوے کے خلاف ڈبل سنچری بنانے والے ویسٹ انڈیز کے کرس گیل اس میچ میں ناکام رہے اور دوسرے ہی اوور میں بولڈ ہوگئے۔
جنوبی افریقہ کے پاکستانی نژاد لیگ سپنر عمران طاہر 45 رنز دے کر پانچ وکٹیں لینے کے بعد سجدہ ریز ہوگئے۔
،تصویر کا کیپشنجنوبی افریقہ کے پاکستانی نژاد لیگ سپنر عمران طاہر 45 رنز دے کر پانچ وکٹیں لینے کے بعد سجدہ ریز ہوگئے۔
ویسٹ انڈیز کی جانب سے کپتان جیسن ہولڈر کے علاوہ کوئی وکٹ پر نہ جم سکا۔ہولڈر نصف سنچری بنانے کے بعد ڈیل سٹین کی گیند پر کیچ ہوئے۔
،تصویر کا کیپشنویسٹ انڈیز کی جانب سے کپتان جیسن ہولڈر کے علاوہ کوئی وکٹ پر نہ جم سکا۔ہولڈر نصف سنچری بنانے کے بعد ڈیل سٹین کی گیند پر کیچ ہوئے۔
اس میچ میں جنوبی افریقہ کی ٹیم نے عمدہ فیلڈنگ کی اور فیلڈروں نے کئی مشکل کیچ پکڑے۔
،تصویر کا کیپشناس میچ میں جنوبی افریقہ کی ٹیم نے عمدہ فیلڈنگ کی اور فیلڈروں نے کئی مشکل کیچ پکڑے۔
اس سے قبل ٹاس جیت کر ویسٹ انڈیز کے خلاف مقررہ پچاس اوورز میں 408 رنز سکور کیے۔
،تصویر کا کیپشناس سے قبل ٹاس جیت کر ویسٹ انڈیز کے خلاف مقررہ پچاس اوورز میں 408 رنز سکور کیے۔
ہاشم آملہ نے محتاط بیٹنگ کرتے ہوئے 75 گیندوں میں نصف سنچری مکمل کی جبکہ پلیسی نے اپنی نصف سنچری 60 گیندوں میں مکمل کی۔
،تصویر کا کیپشنہاشم آملہ نے محتاط بیٹنگ کرتے ہوئے 75 گیندوں میں نصف سنچری مکمل کی جبکہ پلیسی نے اپنی نصف سنچری 60 گیندوں میں مکمل کی۔
ہاشم آملہ اور پلیسی جو اچھی بیٹنگ کر رہے تھے یکے بعد دیگرے آؤٹ ہوئے۔دونوں کو کرس گیل نے آؤٹ کیا۔
،تصویر کا کیپشنہاشم آملہ اور پلیسی جو اچھی بیٹنگ کر رہے تھے یکے بعد دیگرے آؤٹ ہوئے۔دونوں کو کرس گیل نے آؤٹ کیا۔
ڈی ویلیئرز کے ساتھ مل کر روسو نے تیز کھیل کھیلا۔ روسو نے چھ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 39 گیندوں میں 61 رنز بنائے۔ ان کو رسل نے آؤٹ کیا۔
،تصویر کا کیپشنڈی ویلیئرز کے ساتھ مل کر روسو نے تیز کھیل کھیلا۔ روسو نے چھ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 39 گیندوں میں 61 رنز بنائے۔ ان کو رسل نے آؤٹ کیا۔
اے بی ڈی ویلیئرز نے جارحانہ کھیل کھیلتے ہوئے 66 گیندوں میں 17 چوکوں اور آٹھ چوکوں کی مدد سے 162 رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے۔
،تصویر کا کیپشناے بی ڈی ویلیئرز نے جارحانہ کھیل کھیلتے ہوئے 66 گیندوں میں 17 چوکوں اور آٹھ چوکوں کی مدد سے 162 رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے۔