گھانا کی فٹبال ایسوسی ایشن نے افریقی کپ آف نیشنز فٹبال ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں گڑبڑ۔
،تصویر کا کیپشنافریقی کپ آف نیشنز فٹبال ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں گھانا نے میزبان ٹیم استوائی گنی کو تین صفر سے شکست دے دی۔
،تصویر کا کیپشنسیمی فائنل کے دوران سٹیڈیم میں ہنگامے شروع ہو گئے جس کے باعث 30 منٹ تک کھیل رکا رہا۔ پولیس نے آنسو گیس کا استعمال کیا اور ہیلی کاپٹر سے نگرانی کی گئی۔
،تصویر کا کیپشنسٹیڈز سے گراؤنڈ میں موجود کھلاڑیوں پر بوتلیں پھینکی گئیں اور گھانا کے حمایتیوں نے گول پوسٹ کے پیچھے پناہ لی۔
،تصویر کا کیپشنگھانا کی فٹبال ایسوسی ایشن نے ایک ٹویٹ میں کہا ’فٹ بال گراؤنڈ میدانِ جنگ بن گیا ہے۔ گھانا فٹبال ایسوسی ایشن کے صدر نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ حہ خوش قسمتی ہے کہ کسی شخص کی جان نہیں گئی۔
،تصویر کا کیپشنگھانا کی فٹبال ایسوسی ایشن کے صدر نے استوار گنی کے شائقین کو اس ہلڑ بازی کا ذمہ دار ٹھہرایا۔
،تصویر کا کیپشناس ہنگامہ آرائی کے باعث سٹیڈیم میں اچھا ماحول خراب ہوا جہاں لوگ اپنے چہرے اور جسم پر اپنی ٹیم کے رنگ کر کے آئے ہوئے تھے۔
،تصویر کا کیپشناستوار گنی کے قومی ترانے پر شائقین نے جشن منایا۔
،تصویر کا کیپشنتاہم میچ کے پہلے ہاف کے اختتام پر لوگوں میں بے چینی واضح تھی اور ہاف ٹائم پر ہنگامے شروع ہو گئے۔ گھانا کے شائقین کو پولیس نے شیلڈز کے ذریعے بچایا۔
،تصویر کا کیپشنمیچ کے دوسرے ہاف کے آٹھویں منٹ پر کھیل کو دوبارہ روکا گیا جب گھانا کے شائقین پر حملہ کیا گیا اور جان بچانے کے لیے وہ گراؤنڈ میں داخل ہو گئے۔
،تصویر کا کیپشنسکیورٹی کو ایک شخص کو گراؤنڈ سے باہر لے جانا پڑا جب اس نے ریفری پر حملہ کرنے کی کوشش کی۔ نومبر میں استوار گنی نے افریقی کپ آف نیشنز فٹبال ٹورنامنٹ کی میزبانی کی پیشکش کی جس پر ٹورنامنٹ کے منتظمین کو پہلے ہی سے تحفظات تھے۔