تیزی، دلکشی اور آسائش کی قیمت

امریکی میگزین فوربز کے مطابق 2014 کی مہنگی ترین دس گاڑیاں

اٹلی کی لیمبرگینی وینونو روڈسٹر فوربز میگزین کے مطابق 2014 کی مہنگی ترین گاڑی ہے۔ لیمبرگینی سنہ 2014 میں اس ماڈل کی صرف نو گاڑیاں بنائے گا۔ اس کی قیمت 45 لاکھ ڈالر ہے۔
،تصویر کا کیپشناٹلی کی لیمبرگینی وینونو روڈسٹر فوربز میگزین کے مطابق 2014 کی مہنگی ترین گاڑی ہے۔ لیمبرگینی سنہ 2014 میں اس ماڈل کی صرف نو گاڑیاں بنائے گا۔ اس کی قیمت 45 لاکھ ڈالر ہے۔
فرانس کی بگاٹی ویرون 16.4 گرینڈ سپورٹ کے بارے میں کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ تیز ترین گاڑی ہے ۔ اس گاڑی کو 2013 میں 255.5 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چلایا گیا تھا۔ صرف 450 گاڑیاں تیار کی گئیں جن میں سے 400 فروخت ہو چکی ہیں۔ اس کی قیمت 25 لاکھ ڈالر ہے۔
،تصویر کا کیپشنفرانس کی بگاٹی ویرون 16.4 گرینڈ سپورٹ کے بارے میں کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ تیز ترین گاڑی ہے ۔ اس گاڑی کو 2013 میں 255.5 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چلایا گیا تھا۔ صرف 450 گاڑیاں تیار کی گئیں جن میں سے 400 فروخت ہو چکی ہیں۔ اس کی قیمت 25 لاکھ ڈالر ہے۔
سویڈن کی یہ گاڑی کوئینیگسیک اگیرا ایس صفر سے 62 میل (100 کلومیٹر) فی گھنٹہ 2.9 سیکنڈ میں کرتی ہے۔ اس کی قیمت 15 لاکھ 20 ہزار ڈالر ہے۔
،تصویر کا کیپشنسویڈن کی یہ گاڑی کوئینیگسیک اگیرا ایس صفر سے 62 میل (100 کلومیٹر) فی گھنٹہ 2.9 سیکنڈ میں کرتی ہے۔ اس کی قیمت 15 لاکھ 20 ہزار ڈالر ہے۔
برطانیہ کی ہینیسی وینم جی ٹی نے صفر سے 300 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار محض 13.63 سیکنڈ میں کی۔ کمپنی صرف 29 گاڑیاں تیار کرے گی۔ اس کی قیمت 12 لاکھ ڈالر ہے۔
،تصویر کا کیپشنبرطانیہ کی ہینیسی وینم جی ٹی نے صفر سے 300 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار محض 13.63 سیکنڈ میں کی۔ کمپنی صرف 29 گاڑیاں تیار کرے گی۔ اس کی قیمت 12 لاکھ ڈالر ہے۔
جرمنی کی پورش 918 سپائیڈر ہائیبریڈ گاڑی ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ صرف بیٹری پر 19 کلومیٹر تک چل سکتی ہے۔ اس کی قیمت آٹھ لاکھ 45 ہزار ڈالر ہے۔
،تصویر کا کیپشنجرمنی کی پورش 918 سپائیڈر ہائیبریڈ گاڑی ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ صرف بیٹری پر 19 کلومیٹر تک چل سکتی ہے۔ اس کی قیمت آٹھ لاکھ 45 ہزار ڈالر ہے۔
برطانیہ کی رولز روئس فینٹم کی شکل تو نئی نہیں ہے لیکن اس میں جدید آلات نصب ہیں جیسے کہ پانچ کیمرے جو ڈرائیور کو پارکنگ اور ریورس کرنے میں مدد کرتے ہیں۔ اس کی قیمت دو لاکھ 98 ہزار نو سو ڈالر ہے۔
،تصویر کا کیپشنبرطانیہ کی رولز روئس فینٹم کی شکل تو نئی نہیں ہے لیکن اس میں جدید آلات نصب ہیں جیسے کہ پانچ کیمرے جو ڈرائیور کو پارکنگ اور ریورس کرنے میں مدد کرتے ہیں۔ اس کی قیمت دو لاکھ 98 ہزار نو سو ڈالر ہے۔
اٹلی ہی کی فراری ایف 12 برلینیٹا کی قیمت تین لاکھ پندرہ ہزار ڈالر ہے۔
،تصویر کا کیپشناٹلی ہی کی فراری ایف 12 برلینیٹا کی قیمت تین لاکھ پندرہ ہزار ڈالر ہے۔
برطانیہ ہی کی بینٹلی ملسانی نہایت ہی آرام دہ گاڑی ہے۔ لیکن اس آرام کی قیمت دو لاکھ 98 ہزار ڈالر ہے۔
،تصویر کا کیپشنبرطانیہ ہی کی بینٹلی ملسانی نہایت ہی آرام دہ گاڑی ہے۔ لیکن اس آرام کی قیمت دو لاکھ 98 ہزار ڈالر ہے۔
برطانیہ ہی کی ایسٹن مارٹن وینکوئش کی قیمت دو لاکھ 80 ہزار ڈالر ہے۔
،تصویر کا کیپشنبرطانیہ ہی کی ایسٹن مارٹن وینکوئش کی قیمت دو لاکھ 80 ہزار ڈالر ہے۔
جرمنی کی مرسڈیز سی ایل 65 اے ایم جی کوپے دو لاکھ ساڑھے پندرہ ہزار ڈالر ہے۔
،تصویر کا کیپشنجرمنی کی مرسڈیز سی ایل 65 اے ایم جی کوپے دو لاکھ ساڑھے پندرہ ہزار ڈالر ہے۔