پاک افغان دوستانہ فٹبال میچ

کابل میں دس سال کے بعد کھیلے جانے والے پہلے بین الاقوامی فٹبال میچ میں افغانستان نے پاکستان کو تین صفر سے شکست دے دی ہے۔

دس سال کے بعد پہلی بار بین الاقوامی فٹبال میچ میں افغانستان نے پاکستان کو صفر کے مقابلے میں تین گول سے شکست دے دی۔
،تصویر کا کیپشندس سال کے بعد پہلی بار بین الاقوامی فٹبال میچ میں افغانستان نے پاکستان کو صفر کے مقابلے میں تین گول سے شکست دے دی۔
یہ میچ افغانستان فٹبال فیڈریشن کے سٹیڈیم میں کھیلا گیا جہاں ایک وقت میں چھ ہزار لوگوں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے
،تصویر کا کیپشنیہ میچ افغانستان فٹبال فیڈریشن کے سٹیڈیم میں کھیلا گیا جہاں ایک وقت میں چھ ہزار لوگوں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے
کابل میں کھیلا جانے والا یہ میچ اس شہر میں دونوں ممالک کے درمیان تیس برس میں پہلا مقابلہ تھا
،تصویر کا کیپشنکابل میں کھیلا جانے والا یہ میچ اس شہر میں دونوں ممالک کے درمیان تیس برس میں پہلا مقابلہ تھا
اس میچ کو ٹی وی پر براہِ راست دکھایا گیا
،تصویر کا کیپشناس میچ کو ٹی وی پر براہِ راست دکھایا گیا
اس میچ کو افغانستان میں کئی دہائیوں کی جنگ کے بعد حالات کی معمول کی طرف واپسی کا اعلان بھی سمجھا جا سکتا ہے
،تصویر کا کیپشناس میچ کو افغانستان میں کئی دہائیوں کی جنگ کے بعد حالات کی معمول کی طرف واپسی کا اعلان بھی سمجھا جا سکتا ہے
اس میچ کو پاکستان اور افغانستان کے درمیان تعلقات میں بہتری لانے کی کوشش بھی کہا جا رہا ہے
،تصویر کا کیپشناس میچ کو پاکستان اور افغانستان کے درمیان تعلقات میں بہتری لانے کی کوشش بھی کہا جا رہا ہے
 اگلے ہفتے پاکستان اور افغانستان کی سیاسی قیادت کے درمیان اہم ملاقات بھی ہو رہی ہے جس میں امن کے قیام پر بات چیت ہو گی
،تصویر کا کیپشن اگلے ہفتے پاکستان اور افغانستان کی سیاسی قیادت کے درمیان اہم ملاقات بھی ہو رہی ہے جس میں امن کے قیام پر بات چیت ہو گی
افغانستان میں طالبان نے اپنی دورِ حکومت میں فٹبال پر پابندی تو عائد نہیں کی تھی لیکن کابل میں غازی سٹیڈیم سزائیں دینے کے لیے استعمال کیا جاتا تھا
،تصویر کا کیپشنافغانستان میں طالبان نے اپنی دورِ حکومت میں فٹبال پر پابندی تو عائد نہیں کی تھی لیکن کابل میں غازی سٹیڈیم سزائیں دینے کے لیے استعمال کیا جاتا تھا
اس میچ نے دونوں ممالک کے عوام میں حب الوطنی کا جذبہ بیدار کیا
،تصویر کا کیپشناس میچ نے دونوں ممالک کے عوام میں حب الوطنی کا جذبہ بیدار کیا
افغانستان کا فٹبال کی درجہ بندی میں ایک سو انتالیسواں اور پاکستان کا ایک سو اڑسٹھواں نمبر ہے
،تصویر کا کیپشنافغانستان کا فٹبال کی درجہ بندی میں ایک سو انتالیسواں اور پاکستان کا ایک سو اڑسٹھواں نمبر ہے
آخری دفعہ پاکستان اور افغانستان کی ٹیمیں انیس سو ستتر میں کابل میں مدِ مقابل ہوئی تھیں
،تصویر کا کیپشنآخری دفعہ پاکستان اور افغانستان کی ٹیمیں انیس سو ستتر میں کابل میں مدِ مقابل ہوئی تھیں