BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 06 July, 2008, 10:46 GMT 15:46 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
اب کیا حکم ہے !

 فائل فوٹو
ججوں کی بحالی کے مسئلے پر نواز لیگ حکومت سے الگ ہوگئی
ایک سو دن پورے کرنے والی پاکستان کی نومنتخب حکومت کی ایک خوبی یہ بھی بتائی جا رہی ہے کہ یہ اپنے ہی سر پر اپنے ہی وعدے کا ڈنڈا مارتی ہے اور پھر چوٹ کی شکایت بھی کرتی ہے۔

مثلاً کس نے کہا تھا کہ آپ جوش میں آ کر ججوں کی تیس دن میں بحالی کا تحریری وعدہ کرلیں اور پھر یہ کہہ دیں کہ اعلانِ بھوربن محض ایک سیاسی بیان تھا۔

کس نے آپ کے منہ میں یہ بات ڈالی کہ اٹھارہ فروری کو عوام نے ججوں کی بحالی کے لیے نہیں بلکہ روٹی کپڑے مکان کے لیے ووٹ دیا تھا اور پھر آپ یہ کہہ کر خود اپنی ہی بات سے جان چھڑا لیں کہ پرانوں نے اتنے مسائل ترکے میں چھوڑے ہیں کہ ان پر قابو پاتے پاتے کم ازکم دو برس لگیں گے۔

مواخذے کا شور کیوں مچایا؟
 وہ کون صاحب ہیں جنہوں نے آپ کی کنپٹی پر پستول رکھ کر کہلوایا تھا کہ صدر مشرف ماضی ہو چکے ہیں اور اگر وہ خود نہ گئے تو مواخذہ کرکے رخصت کیا جائے گا۔اور اب جب صدر نے یہ چیلنج قبول کرلیا ہے تو آپ کہہ رہے ہیں کہ حالات ایسے نہیں کہ صدارتی منصب سے چھیڑ چھاڑ کرکے ایک اور محاذ کھول لیا جائے

وہ کون صاحب ہیں جنہوں نے آپ کی کنپٹی پر پستول رکھ کر کہلوایا تھا کہ صدر مشرف ماضی ہو چکے ہیں اور اگر وہ خود نہ گئے تو مواخذہ کرکے رخصت کیا جائے گا۔اور اب جب صدر نے یہ چیلنج قبول کرلیا ہے تو آپ کہہ رہے ہیں کہ حالات ایسے نہیں کہ صدارتی منصب سے چھیڑ چھاڑ کرکے ایک اور محاذ کھول لیا جائے۔

چلیں اس شخص کا ہی نام بتا دیں جس نے آپ کی کلائی مروڑ کر آئینی پیکج مرتب کروایا تاکہ سارے غیر آئینی کام ایک ہی ہلے میں سیدھے ہوجائیں۔اور اب آپ یہ کہہ رہے ہیں کہ جب تک حکمران اتحاد متفق نہیں ہوجاتا یہ پیکج پارلیمنٹ میں پیش نہیں کیا جاسکتا۔

اور وہ درویش کون تھا جس کی نصیحت پر آپ نے قبائیلی علاقوں میں امن بذریعہ مذاکرات کی پالیسی اپنائی اور اسکی کونپلیں پھوٹنے سے پہلے ہی امن بذریعہ آپریشن کا نعرہ لگادیا۔ پہلے آپ کہتے رہے کہ مذاکراتی پالیسی کو امریکہ کی حمایت حاصل ہے اور اب آپ کہہ رہے ہیں کہ آپریشن کا بھی امریکہ خیرمقدم کررہا ہے۔

جب آپ نے سو دن کے پروگرام کا اعلان کیا تھا تو کیا آپ کو معلوم تھا کہ اگلے سو دن میں پیٹرول، ڈیزل، گیس اور بجلی کے نرخ کہاں سے کہاں پہنچیں گے اور ایسی صورت میں متبادل حکمتِ عملی کیا ہوگی۔

سٹاک ایکسچینج میں کیسے کیسے بھونچال آئیں گے۔ روپیہ لڑھکتا لڑھکتا کہاں پے ٹھہرےگا۔افراطِ زر عفریتِ زر کا روپ دھار لےگا۔ آٹے، دال، سبزی کا بھاؤ
بے نظیر راشن کارڈ چھپنے سے پہلے ہی تیسرے آسمان پر ہوگا۔ فرنٹیئر کرائمز ریگولیشن قہقہے لگا رہا ہوگا۔ بلوچستان کا مسئلہ ایک انچ آگے پیچھے نہ ہوگا۔اور امریکہ آپ کی گردن پر پہلے سے زیادہ گرم پھونکیں مار رہا ہوگا۔

بانسری کس کے ہاتھ؟
 عوام کو صبر آجاتا اگر سو دن میں کم از کم یہی طے ہوجاتا کہ صدر کے اختیارات تو درکنار خود وزیرِ اعظم کے پاس کیا اختیارات ہیں۔ بانسری کس کے ہاتھ میں ہے۔ بجا کون رہا ہے اور جھوم کون رہا ہے

اگرآپ کو یہ سب اندازہ نہیں تھا تو پھر ٹریڈ یونینوں پر پابندی کا خاتمہ، تنخواہ کی کم از کم حد چھ ہزار روپے ، مفت شناختی کارڈ کی فراہمی، گھڑیاں ایک گھنٹہ آگے کرنے، وزیرِ اعظم ہاؤس میں بجلی کا خرچہ کم کرنے اور شاہراہوں، اضلاع اور ایرپورٹس کے نام بدلنے جیسے اعلانات تو بجٹ تقریر میں بھی شامل ہوسکتے تھے۔اسی طرح جیسے ججوں کی آسامیوں کو انتیس کرنے کا اعلان شامل کیا گیا۔

عوام کو صبر آجاتا اگر سو دن میں کم از کم یہی طے ہوجاتا کہ صدر کے اختیارات تو درکنار خود وزیرِ اعظم کے پاس کیا اختیارات ہیں۔ بانسری کس کے ہاتھ میں ہے۔ بجا کون رہا ہے اور جھوم کون رہا ہے۔

کہاں تو آپ کو تیس دن کی الٹی گنتی سے الرجی تھی اور کہاں سو دن کی ڈیڈ لائن بھی گزرگئی۔ یہ فرمائیے کہ اٹھارہ فروری کے ووٹر کے لیے اب کیا حکم ہے ؟

 بات سے باتمیڈیا کا بندر!
چینلوں کی بھر مار اور خبروں کی تلاش
 بات سے باتبلی خودگھنٹی باندھے!
آئین سے غداری کے آرٹیکل چھ کے پچیس سال
کھوکھلی دانشوری
عدم تحفظ اور نا انصافی ڈاکوؤں کو جلا دیتی ہے۔
ماں کا دن!
ماں: تیرے بچوں نے تیرے ساتھ کیا۔ اب بس کر۔۔
جنگل میں مفاہمت
قومی مفاہمت کچھ سارس لومڑی کی کہانی جیسی
زرداری کی 6گیندیں
’یہ کرتب زرداری کا شوق نہیں مجبوری ہے‘
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد