BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 22 January, 2006, 16:03 GMT 21:03 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
تین سرداروں کا بلوچستان

سرداروں پر الزام ہے کہ وہ ترقی سے خائف ہیں اور پورے صوبے کو یرغمال بنانا چاہتے ہیں۔
ان تین سرداروں کے کرائے کے چھاپہ ماروں نے غیرملکی اسلحے، تربیت اور پیسے کے بل بوتے پر گڑبڑ مچا رکھی ہے۔ وہ کوئٹہ، گوادر، کراچی اور لاہور کے بم دھماکوں میں ملوث ہیں۔ سکیورٹی دستوں پر حملے کررہے ہیں اور ٹرانسفارمرز، ریلوے لائنیں اور پائپ لائنیں اڑا رہے ہیں۔ان سرداروں نے اپنے قبیلوں کو دورِ جہالت میں رکھا ہوا ہے۔ یہ ترقی سے خائف ہیں اور پورے صوبے کو یرغمال بنانا چاہتے ہیں۔

صدر جنرل پرویز مشرف نے قوم سے اپنے حالیہ خطاب میں اتنی سنگین فردِ جرم عائد کرنے کے باوجود ان سرداروں کا نام لینے سے گریز کیا۔ نہ تو انہیں اب تک اشتہاری قرار دیا اور نہ ہی انسداد دھشت گردی کی عدالت میں غداری اور دھشت گردی کا مقدمہ دائر کرنا مناسب سمجھا۔

تو کیا وہ بھی ان سرداروں کی طاقت سے خائف ہیں یا ان سے اب بھی پہلے کی طرح سیاسی سودے بازی کی امید رکھتے ہیں یا ان سرداروں کو اس قابل بھی نہیں سمجھتے کہ اپنی زبان پر ان کا نام لائیں۔

کہا جارہا ہے کہ بلوچستان میں کوئی فوجی کاروائی نہیں ہورہی ہے۔صرف نیم فوجی فرنٹئیر کور کے چند ہزار جوان تخریب کاروں کی سرکوبی کرنے اور اہم تنصیبات کی حفاظت کے لئے تعینات ہیں۔

کیا کوئی بتائے گا کہ فرنٹئیر کور طیارے اور گن شپ ہیلی کاپٹرز کب سے استعمال کرنے لگی۔

اگر شورش صرف مری اور بگٹی علاقے میں ہورہی ہے تو کوئٹہ سے کراچی تک گرفتاریاں کن لوگوں کی ہوئی ہیں
اگر شورش صرف مری اور بگٹی علاقے میں ہورہی ہے تو کوئٹہ سے کراچی تک سینکڑوں گرفتاریاں کن لوگوں کی ہوئی ہیں۔اور ان پر باقاعدہ فردِ جرم کیا عائد کی گئی ہے اور انکا مقدمہ کس عدالت میں چلے گا۔

اگر صرف تین سردار ترقی اور جمہوری عمل کے دشمن ہیں تو کب سے ہیں۔ان میں سے ایک سردار وفاق کے نمائندے کے طور پر ایک مرتبہ بلوچستان کا گورنر اور دوسری مرتبہ وزیرِ اعلی بننے میں کیسے کامیاب ہوگیا۔ دوسرا سردار اور اسکا بیٹا صوبے کی وزارتِ اعلی پر کیسے براجمان رہے اور تیسرے سردار نے وفاقِ پاکستان پر اعتماد کرتے ہوئے مسلح جدوجہد کا راستہ پہلے کیوں ترک کردیا۔اپنے قبیلے کو افغانستان سے واپس کیوں لایا اور اسکا ایک بیٹا صوبائی وزیر اور دوسرا بیٹا صوبائی اسمبلی کا رکن کیسے بنا۔

اگر وفاقی حکومت ان شرپسند سرداروں کو نکیل ڈال کر انکی مظلوم رعیت کو جمہوریت اور روشن خیالی کے راستے پر لے جانا چاہتی ہے تو اسکا عوام کی منتخب کردہ بلوچستان اسمبلی کی تین برس قبل منظور کردہ اس قرارداد کے بارے میں کیا کہنا ہے کہ سوئی، کوہلو اور گوادر میں فوجی چھاؤنیوں کی ضرورت نہیں ہے۔

اگر وفاقی حکومت کو بلوچستان کو پسماندگی کے گڑھے سے نکالنے کی اتنی فکر ہے تو وہ اس الزام کو کیوں نہیں جھٹلاتی کہ صوبے سے نکلنے والی گیس سے پچاسی ارب روپے کی سالانہ آمدنی حاصل ہورہی ہے اس میں سے صرف سات ارب روپے حکومتِ بلوچستان کو رائلٹی کی مد میں ملتے ہیں اور وہ بھی انیس سو باون میں طے ہونے والے فارمولے کے مطابق۔

حکومت اس بات کی تردید کیوں نہیں کرتی کہ قدرتی وسائل سے مالامال ہونے کے باوجود صوبائی ملازمین کی تنخواہیں قرض لے کر ادا کی جاتی ہیں۔اور صوبائی حکومت اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے چودہ ارب روپے کی مقروض ہے جبکہ اسی بلوچستان میں وفاق پچاسی ارب روپے سے زائد مالیت کے میگا پروجیکٹس تعمیر کررھا ہے۔

ایسا کیوں ہے کہ بلوچستان کے مسئلے کے حل کے لئے خود وفاقی حکومت نے جو شجاعت حسین، مشاہد حسین کمیٹی بنائی تھی اسکی سفارشات اب تک شائع نہیں ہوسکیں۔

آخر پاکستان کے چالیس فیصد رقبے اور صرف پینسٹھ لاکھ آبادی پر مشتمل اس صوبے کو باقی صوبوں کے برعکس ایسی کیا بنیادی تکلیف ہے کہ وھاں اٹھاون برس میں پانچویں مرتبہ گڑبڑ ہورہی ہے۔

کامیاب حکمرانی
کیا قیادت کا کلر بلائنڈ ہونا ضروری؟ وسعت اللہ
کیسی آئینی ضمانت
آئینی ضمانت اور وہ بھی کتنے دن کی: وسعت اللہ
ماضی آڑے آ رہا ہے
بنگلہ دیش کا قیام، تنگ نظر سیاست: وسعت اللہ
بات سے باتبات ترجیحات کی ہے
ہمیں اپنی ترجیحات پر نظرِ ثانی کی ضرورت ہے
کارروائی یا منصوبہ؟
بلوچستان میں ’فتح‘ کا فوجی منصوبہ
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد