BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 21 October, 2004, 15:21 GMT 20:21 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
الیکشن: فلوریڈا اور خلائی ووٹ

جان کیری
’اگر فلوریڈا ایک بڑا اوپیرا ہے تو وہاں عدالتیں اسٹیج اور جج اور وکلاء اداکار‘ یہ تبصرہ نیشنل پبلک ریڈیو نے یہاں انتخابی مہم کے دوران دونوں پارٹیوں کی طرف سے ایک دوسرے پر بے قاعدگیوں کے لگائے جانے والے الزامات پر کیا جو اب لگتا ہے مقدمے بازی کی شکل لینے والے ہیں۔

’یہ دراصل ووٹ نہیں تھے پر انکے ابا( سابق صدر جارج بش سینئر) اور ربپلکن پارٹی کے نامزد اور ہمدرد جج تھے جن کی وجہ سے جارج والٹر بش امریکہ کے حادثاتی صدر بن گئے‘، فلمساز اور مصنف مائیکل مور سے لیکر ڈیموکریٹک پارٹی کے رھنماؤں اور ووٹروں سے لیکر آزاد رائے رکھنے والے ووٹروں کی بھی ایک اچھی خاصی تعداد اب تک پچھلے صدارتی انتخابات پرکھتی آئی ہے۔

وہ نخلستانوں جیسے جزیروں پر ریٹائرڈ زندگی گزارنے والے متمول عمر رسیدہ عورتوں اور مردوں سے کمپیوٹر سے دھوکہ دہی کے الزامات اور فلوریڈا ریاست میں جارج بش کے گورنر بھائی جیب بش کی مبینہ طور الیکشن عملداروں کو ان ہزاروں افریقی نژاد امریکیوں یا سیاہ فام لوگوں کو ’سزا یافتہ‘ (فیلن) رہ چکا کہہ کر ووٹ دینے سے روکنا جو اصل میں سزا یافتہ تھے ایسے الزامات کی باز گشت اب ’تاریخ خود کو دہراتی ہے‘ جیسے مقولے کی صورت میں اب سنائی شروع ہوئے ہیں۔

’اگر تاریخ خود کو دہراتی ھے تو پھر فلوریڈا دنیا کےلیے ہنسی کا مواد مہیا کرے گا‘، نیشنل پبلک ریڈاو کا یہ بھی تبصرہ تھا۔

لیکن امریکہ میں ایسے لاکھوں ’فیلن‘ یا سزا یافتہ ہیں جنھیں ووٹ دینے کا حق حاصل نہیں اور ووٹ کے حق سے قانونی طور محروم ایسے لوگوں میں اکثریت کالے لوگوں کی ہے۔

ایک مقامی ریڈیو کی رپورٹ سے میں نے سنا کہ قبل از وقت شروع ہونے والی ووٹنگ میں خلا میں محو سفر خلانوردوں نے بین الاقوامی خلائی سٹیشنوں سے اپنے ووٹ بذریعہ ای میل ڈالے۔

مدار میں چکر لگانے والے ان خلانوردوں کے لیے خلا سے قبل از وقت ووٹ ڈالنے کا قانون پر تب کے ٹیکسا‎س کے گورنر جارج بش نے دستخط کیے تھے۔ جارج بش جب ٹیکساس کے گورنر تھے تو ان کےلیے یہ کہا جاتا تھا کہ اتنے لوگ عرا‌ق میں اقوام متحدہ کی پابندیوں کے سبب بھوک اور افلاس سے نہ مرے ہوں گے جتنے جارج بش کی دستخطوں سے سزائے موت کے پروانون سے مرے۔

وہی زمانہ تھا جب جارج بش ٹیکساس کے گورنر تھے اور وہ سمجھتے تھے کہ طالبان کسی راک بینڈ کا نام ہے اور یہ بھی کہ پاکستان میں آنے والے نئے فوجی سربراہ کا نام پتہ نہیں کیا ہے لیکن وہ منتخب ہوکر آیا ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد