BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 23 August, 2005, 07:04 GMT 12:04 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ذخیرہء الفاظ میں اضافہ کیجیے

News image
کسی بھی زبان میں اظہارِ مطلب کے لیے آپ کا ذخیرہ الفاظ بہت اہم ہوتا ہے۔ یہ ذخیرہ جتنا وسیع ہوگا، زبان کی تفہیم بھی اتنی ہی گہری ہوگی۔

ذخیرہ الفاظ دو طرح کا ہو سکتا ہے۔

Passive Vocabulary

اس سے مراد وہ الفاظ ہیں جن کا مطلب تو آپ کو کسی حد تک معلوم ہے اور کسی جُملے میں پڑھ کر آپ کو مفہوم کا پورا اندازہ بھی ہو جاتا ہے لیکن ان لفظوں سے آپ کی اتنی زیادہ شناسائی نہیں ہوتی کہ آپ خود بھی اپنی گفتگو یا تحریر میں انہیں استعمال کریں۔

Active Vocabulary

اس سے مُراد وہ الفاظ ہیں جن کا مفہوم آپ بہت اچھی طرح جانتے ہیں اور اپنی گفتگو یا تحریر وغیرہ میں کھُلے بندوں ان کا استعمال کرتے ہیں۔ ہماری مادری زبان کے اکثر الفاظ اس زمرے میں آتے ہیں البتہ کسی غیر ملکی زبان کے الفاظ اُس وقت تک فعال شکل اختیار نہیں کر سکتے جب تک اُن کے استعمال پر ہمیں مکمل دسترس حاصل نہ ہو جائے۔

انگریزی زبان کے طالبعلموں کو اپنا ذخیرہءالفاظ اس انداز میں وسیع کرنا چاہیے کہ لفظوں کا جو خزانہ محض مجہول صورت میں بے کار پڑا ہے اسے روزمرہ استعمال میں لا کر فعال شکل دے دی جائے۔ یہ ایک ایسا خزانہ ہے کہ جِتّنا استعمال کرو اُتنا ہی بڑھتا چلا جاتا ہے۔ یعنی یہ برتنے سے گھِستا نہیں بلکہ چمک اُٹھتا ہے۔

انگریزی کے ذخیرہ الفاظ میں اضافے کا آسان ترین طریقہ زیادہ سے زیادہ مطالعہ کرنا ہے۔ بہت سے الفاظ جو انفرادی شکل میں اپنا مفہوم ظاہر نہیں کرتے جب کسی جملے کے سیاق و سباق میں آتے ہیں تو اُن کے مفہوم کا اندازہ ہو جاتا ہے ۔

مثلاً ہم ایک انگریزی اخبار سے یہ جملہ نقل کرتے ہیں:

Although he continued to predict victory, General Niazi was really not SANGUINE about his army’s prospects

اس جملے میں متعلقہ لفظ کو ہم نے کیپیٹل حروف میں لکھ دیا ہے۔ اگر آپ اس لفظ کا مطلب نہیں جانتے تو آپ سیاق و سباق پر غور کریں گے۔ آپکو محسوس ہو گا کہ اس لفظ کا مطلب غمگین یا مایوس تو ہرگز نہیں ہو سکتا کیونکہ جُملے کی ابتداء سے اشارہ مِل رہا ہے کہ فتح کی پیش گوئی میں کوئی گڑ بڑ ضرور ہے چنانچہ جُملے کی مجموعی ساخت سے آپ آندازہ کر سکتے ہیں کہ اِس لفظ کا مطلب پُر امید یا خوش امید ہو سکتا ہے!

بعض اوقات اس طرح کے اندازے غلط بھی ثابت ہوتے ہیں لیکن تجربہ بتاتا ہے کہ اکثر صورتوں میں سیاق و سباق کی مدد سے لگایا ہوا اندازہ ہمیں مفہوم کے قریب تر لے جاتا ہے۔

بعض الفاظ کے ایک سے زیادہ مطلب بھی ہو سکتے ہیں اور جُملے کا سیاق و سباق بدلنے سے لفظ کا مطلب بھی بدل جاتا ہے۔

مثال کے طور پر آپ اگر کسی بحث مباحثے کا ذکر کر رہے ہیں اور اس میں لفظ retort آ جائے تو اس سے مراد ہوگی برجستہ جواب، تُرکی بہ تُرکی جواب، منہ توڑ ذلیل وغیرہ لیکن اگر لیبارٹری میں سائنسی تجربہ کیا جا رہا ہے تو وہاں ’ ریٹارٹ ‘ سے مراد ہوگی ’عملِ تقطیر کی صراحی‘۔ اسی طرح لفظ naiad کو لیجیے۔ اگر یہ لفظ یونانی دیو مالا کے کسی قصّے میں آیا ہے تو اس سے مراد ایک جل پری ہے لیکن علمِ نباتیات میں یہ ایک آبی پودے کا نام ہے اور حیوانیات میں یہی لفظ کابلی مکھی کے بچے کے لیے استعمال ہوتا ہے۔

ذیل میں آپ کی مشق کے لیے ہم دس جملے دے رہے ہیں۔ آپ سیاق و سباق کی مدد سے اُن لفظوں کا مطلب اخذ کیجیے جو کیپٹل حروف میں دیے گئے ہیں۔ مشق ختم کرنے کے بعد آپ ڈِ کشنری میں اِِن الفاظ کا مطلب تلاش کیجیے اور اپنے جوابات کی پڑتال کیجیے۔

اگر آپ کے پاس کوئی اچھی ڈِ کشنری نہیں ہے تو فی الحال آپ نیچے دی گئی کلید سے استفادہ کر سکتے ہیں لیکن آپ کے پاس ڈِ کشنری ضرور ہونی چاہیے کیونکہ آئندہ نشستوں میں ہم ڈِ کشنری کے استعمال پر مفصّل گفتگو کرنے والے ہیں۔

.1
After a good deal of coaxing, the father finally ACCEDED to his children’s request

.2
After a HECTIC year in a city, Mr. Chaudhri was glad enough to return to the peace and quiet of the country.

.3
Although the risks were great, the dissatisfied officers met and formed a CABAL against the commander-in-chief.

.4

The last two lines of the poem are so CRYPTIC that no two readers can agree about what they mean

5
Any man who was not entirely DEVOID of honour would have
been outraged at the suggestion

.6
A person on a reducing diet is expected to ESCHEW most fatty or greasy food

.7
A large snake grabs its prey in its mouth and quickly coils itself around the victim to IMMOBILIZE it.The harder the animal struggles, the tighter the snake constricts, until all movement stops

.8
Eventually, the criminal EXPIATED his murder and his many other crimes on the gallows

.9
According to Bacon, scientists should learn about nature through EMPIRICAL observations based on experiments and on careful study of the greatest possible amount of evidence

.10
Despite the almost unlimited FECUNDITY of certain fish, no single species is to be found in all of the oceans of the world

Key

1 رضا مندی ظاہر کرنا۔ منظوری دینا
2 سخت مصروف۔ سراسیمہ۔ خلفشار میں مبتلا
3 دھڑا یا فریق۔ الگ گروہ
4 مبہم۔ غیر واضح۔ خفیہ۔ رمزی
5 خالی ۔ تہی۔ بغیر ۔ بے بہرہ
6 بچنا۔ گریز کرنا۔ پہلو تہی کرنا
7 بے حرکت کر دینا۔ حرکت روک دینا۔ ساکن کر دینا
8 سزا بھگتنا ۔ تلافی کرنا۔ کفارہ دینا
9 نظریات کی بجائے مشاہدے پر مبنی، تجربی
10 تخم ریزی۔ بار آور کرنا۔ نسل بڑھانا

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد