انگریزی کا مفعول | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
انگریزی میں مفعولِ اوّل اور مفعولِ ثانی کا تصّور گرامر کی بہت سی گھُتیوں کو سلجھانے میں مدد گار ثابت ہوتا ہے۔ انگریزی فعل کی دو بنیادی اقسام یعنی: آئیے پہلے اُردو میں فعل کی اِن قِسموں کو سمجھنے کی کوشش کرتے ہیں۔ ذیل کے جملوں پر غور کیجئے: جمیل رویا آپ نے غور کیا ہو گا کہ اِن جملوں میں کوئی مفعول نہیں ہے کیونکہ اُردو میں اِن افعال کے ساتھ کسی مفعول کی ضرورت نہیں اور یہ اُردو قواعد میں ’لازم‘ افعال کہلاتے ہیں۔ البتہ انھی افعال کی ’متعدّی‘ شکل بھی موجود ہے۔ جمیل نے بچّے کو رُلایا گویا اِن تین جملوں میں ایسے افعال استعمال ہوئے ہیں جن کے ساتھ مفعول کا ہونا ضروری ہے۔ یہ موضوع تفصیل کے ساتھ اس سلسلے کے تیسرے مضمون میں زیرِ بحث آئے گا فی الحال ہم انگریزی میں اس بات کو سمجھنے کی کوشش کرتے ہیں اور ذیل کے جملوں پر غور کرتے ہیں: My sister cried آپ نے دیکھا کہ ان انگریزی جملوں میں فاعل اور فعل تو موجود ہیں لیکن مفعول کوئی نہیں ہے۔ گرامر میں اس طرح کے افعال کو کہتے ہیں: Intransitive verbs اِن کے مقابل کچھ اور افعال ہیں جو مفعول کے محتاج ہوتے ہیں۔ مثلاً اِن جملوں پر غور کیجئیے: .She has been beating her dog for half an hour ایسے تمام افعال جو مفعول کی ضرورت محسوس کریں کہلاتے ہیں: Transitive verbs اور اب ایک تیسری دلچسپ قِسم کے افعال کا ذکر بھی ہو جائےجو آئندہ کی بحثوں میں ہمارے بہت کام آئے گا۔ افعال کی یہ تیسری قِسم ایسی ہے کہ دونوں طرح استعمال ہو سکتی ہے یعنی: Transitively and Intransitively مثال کے طور پر: .Our school won .Our school won the match پہلے جملے میں کوئی مفعول نہیں ہے لیکن دوسرے جملے میں مفعول موجود ہے۔ اس طرح کے چند دیگر افعال یہ ہیں: begin, drop, hurt, open, ring ایک اور مثال دیکھئیے: آگے بڑھنے سے پہلے مناسب ہو گا کہ اب تک جو نِکات سامنے آئے ہیں اُن کی مشق کر لی جائے ۔ ذیل میں کچھ جملے دئیے گئے ہیں ان میں جہاں جہاں مفعول کی گنجائش موجود ہے وہاں آپ مفعول شامل کر دیجیے۔ مثلاً: ____________This box contains ظاہر ہے یہاں مفعول درکار ہے چنانچہ جملہ یوں مکمل ہو گا: This box contains books لیکن ذرا یہ جملہ دیکھئیے __________The bell rings ظاہر ہے یہاں کسی مفعول کی ضرورت نہیں چنانچہ جملہ اسی طرح رہے گا۔ مشق: ذیل کے جملوں کو آپ خود مکمل کیجئے اور جہاں جہاں مفعول درکار ہو، لگا دیجئے۔ _______________The train has arrived |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||