BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
آپ کی آواز
وقتِ اشاعت: Thursday, 12 February, 2009, 11:01 GMT 16:01 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ممبئی حملے، تیاری کب اور کیسے
پاکستان کے مشیر داخلہ رحمنٰ ملک نے بدھ کو اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران ممبئی حملوں کے حوالے سے پاکستان کے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی طرف سے کی گئی تحقیقات کی تفصیلات جاری کیں۔

گزشہ سال نومبر میں ہونے والے ان حملوں میں غیر ملکیوں سمیت ایک سو تہتر افراد ہلاک ہو گئے تھے۔


واردات کی تیاری

ربڑ کی کشتی کا انجن پاکستان سے خریدا گیا تھا اور اس کی تفتیش پر ہمیں معلوم ہوا کے خان نامی شخص نے نہ صرف انجن خریدا بلکہ دیگر اشیاء جیسے کہ لائف جیکٹس وغیرہ۔

دکاندار نے بتایا کہ خریدار نے فون نمبر مہیا کیا تھا۔ یہ فون نمبر بعد میں بند کر دیا گیا تھا۔ تاہم اس نمبر کو بند کرنے کے لیے جو فون استعمال کیا گیا اس کا نمبر ملا۔ اس نمبر سے ہمیں اور معلومات حاصل ہوئیں اور ان معلومات میں ایک بینک بھی شامل تھا۔ اور اس بینک میں ایک شخص کا بینک اکاؤنٹ تھا اور اس کا تعلق بھی ممبئی حملوں سے تھا۔ یہ اکاؤنٹ حماد امین صادق کا تھا جو کہ اس منصوبہ بندی کے مرکزی آپریٹر تھے۔

حماد کی نشاندہی پر تفتیش کار ان دہشت گردوں کے اڈوں تک پہنچے۔ ایک اڈہ کراچی میں تھا اور دوسرا کراچی سے دو گھنٹے کی مسافت پر۔


کراچی سے ممبئی تک

دہشت گردوں نے تین کشتیاں استعمال کیں۔

ایک کشتی الحسینی کے نام سے بلوچستان میں رجسٹرڈ تھی۔ اطلاعات کے مطابق یہ کشتی سمندر میں ڈوب گئی جس کی تصدیق نہیں ہوئی۔ لیکن جس کشتی میں دہشت گرد گئے تھے اس کا نام الفوز ہے جو کہ تحویل میں ہے۔ یہ کشتی جب سمندر سے واپس ساحل پر آئی تو اس کشتی پر ماشاء اللہ لکھا ہوا تھا۔ ان دونوں کشتیوں الحسینی اور الفوز کا عملہ ایک ہی تھا۔


سائیبر کرائم

انٹرنیٹ کے ذریعے فون سپین سے کیا گیا۔ رقم اٹلی میں فراہم کی گئی۔ دہشت گردوں نے پانچ سمیں حاصل کیں اور یہ سمیں ہیوسٹن امریکہ میں ایک کمپنی کی تھیں۔ ان سموں کے پیسے اسلام آباد میں واقع یورو 2005 کمپنی سے دیے گئے اور پراچہ ایکسچینج بھی اس میں مبینہ طور پر ملوث تھی۔
جنگ کروانے کے اہل
ممبئی دہشت گرد حملوں کے بعد امن کا امکان
ممبئی حملےکس کے خلاف۔۔۔
ممبئی حملے اور جہادیوں کے اصل مقاصد
قانونی پیچیدگیاں
ممبئی حملے: پاکستان میں سزا کس قانون کے تحت
جماعت الدعوۃ حکومتی کوششیں
عوامی، سیاسی رد عمل کو روکنے کے لیے
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد