| | دہشت گردوں نے ہندوستان کے ایک صدی سے زیادہ قدیم تاریخی تاج ہوٹل میں بھی لوگوں کو ہلاک کیا |
ممبئی کے تاریخی ہوٹل تاج محل سمیت کئی مقامات ہر دہشت گردانہ حملے ہوئے جن میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے تین اعلی اہلکاروں سمیت سو سے زائد افراد ہلاک ہوئے۔ دہشت گردوں کے خلاف کارروائی دو دن جاری رہی۔
مختلف علاقوں میں اٹھارہ دھماکے ہوئے جن میں ستتر افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعت ملیں۔
منی پور پولیس کمانڈو کمپلیکس کے قریب بم دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں سترہ افراد ہلاک ہوئے۔
نئی دہلی میں تین مختلف بم دھماکوں میں 26 سے زیادہ افراد ہلاک اور 80 زخمی ہو گئے ہیں۔
| احمد آباد: 26 جولائی 2008 |
دو گھنٹے کے دوران ہونے والے بیس بم دھماکوں میں کم از کم ستاون افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی گئی۔
ریاست راجستھان کے حکام نے جے پور میں منگل کی شام یکے بعد دیگرے ہونے والے سات دھماکوں میں ساٹھ افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی۔
حیدرآباد دکن میں پرانے شہر میں واقع تاریخی مکہ مسجد میں ایک بم دھماکے میں کم از کم چودہ افراد ہلاک اور پینتیس کے قریب زخمی ہو گئے
مہاراشٹر میں پاور لوم شہر مالیگاؤں میں چار بم دھماکوں میں سینتیس افراد کے ہلاک اور سو سے زائد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ملیں۔
| ٹرین پر حملہ: 19 فروری 2007 |
پاکستان کے لیے روانہ ہونے والی ٹرین میں دو بم دھماکوں کے نتیجے میں کم سے کم چھیاسٹھ مسافر ہلاک ہوئے جن میں زیادہ تعداد پاکستانیوں کی بتائی گئی۔
ممبئی سات بم دھماکے ہوئے جن میں دو سو افراد ہلاک ہوئے۔ دھماکوں کا مقصد ٹرین کے مقامی نیٹ ورک کو تباہ کرنا بتایا گیا۔
ممبئی میں دو کار بم دھماکوں میں کم از کم پچاس افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی گئی جبکہ درجنوں زخمی ہوئے
ایک مقامی ٹرین پر بم حملے میں کم از کم گیارہ افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی گئی۔
بھارتی پارلیمنٹ پر پانچ لوگوں نے حملہ کر دیا جس میں حملہ آوروں اور چھ پولیس اہلکاروں سمیت چودہ افراد ہلاک ہوئے۔
تیرہ بم دھماکوں میں چھیالیس افراد کے ہلاک اور دو سو کے زخمی ہونے کی اطلاع کی تصدیق کی گئی۔
تیرہ مسلسل بم دھماکوں کے نتیجے میں دو سو ستاون افراد ہلاک اور سات سو زخمی ہوئے۔ دھماکوں کا ذمہ دار جرائم پیشہ افراد کے ایک سنڈیکیٹ کو بتایا گیا۔ | |  |