BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
آپ کی آواز
وقتِ اشاعت: Thursday, 01 February, 2007, 16:16 GMT 21:16 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’غریبوں کی محنت مزدوری بھی کھا گئے‘


بائیس نومبر، دو ہزار چھ

مختار مائی

صبح ہم اٹھے تو واشنگٹن میں بارش ہو رہی تھی۔ ایک بجے ہمیں ٹرین سٹیشن پہنچنا تھا اور سٹیٹ ڈپارٹمنٹ میں بیرل صاحب سے ملاقات تھی۔ دو دفعہ پہلے بھی ہماری ملاقات ان سے ہو چکی ہے۔ اس دفعہ ہم ان کی آفس میں داخل ہوئے تو حسب معمول انہوں نے کمرے سے باہر آ کر ہمیں ویلکم کہا۔ وہ بہت زیادہ عزت و احترام اور عاجزی کا مظاہرہ کرتے ہیں۔ ان سے ملاقات کے بعد ہم جلدی سے ٹرین سٹیشن پہنچے اور نیویارک کے لیے روانہ ہو گئے۔ شام چار بجے پہنچے تو نیویارک میں بھی بارش ہو رہی تھی اور سڑکوں پر اچھا خاصا رش تھا۔ جب میں نے پوچھا کہ سڑکوں پر لوگوں کا اتنا زیادہ رش کیوں ہے تو مجھے بتایا گیا کہ ’تھینکس گِونگ‘ کی چھٹیاں ہوگئی ہیں۔ ہم ہوٹل پہنچے تو رات ہو چکی تھی اور کھانا کھاتے ہی ہم سو گئیں۔


تئیس نومبر، دو ہزار چھ:

ہم نے سارا دن ہوٹل میں گزارا۔ نیویارک میں دوسرے دن بھی بغیر کسی وقفے کے بارش مسلسل جاری رہی۔ تقریباً تین بجے مسعود صاحب کے ساتھ ہم نے کشمیر ریسٹورنٹ میں کھانا کھایا اور واپس ہوٹل آئے۔ رات میں بہن فوزیہ اور حسین بھائی آئے۔ انہوں نے بہت اصرار کیا کہ کھانا کھانے چلیں مگر ہم کھانا کھا چکے تھے۔ خیر وہ ہمیں تھوڑا گھمانے پھرانے کے لیے لے گئے۔ گھومنے پھرنے کے بعد ایک پاکستانی ہوٹل پر اپنے پاکستانی بھائیوں سے ملے۔ کوئی ایک بجے رات ہوٹل واپسی ہوئی۔


چوبیس نومبر، دو ہزار چھ

صبح دس بجے ہوٹل سے چیک آؤٹ کر کے ہم لزا آلٹر کے آفس پہنچے۔ ایک بجے لنچ کیا اور تقریباً تین بجے ہم ائیرپورٹ کے لیے روانہ ہوئے۔ چھ بجے ہماری فلائٹ تھی پاکستان کےلیے۔


چھبیس نومبر، دو ہزار چھ:

چودہ پندرہ گھنٹے جہاز میں رہنے کے بعد دس بجے رات کو ہم لاہور ائیرپورٹ پہنچے۔ بارہ بجے ہم بذریعہ گاڑی اپنے گاؤں میروالہ روانہ ہوئے۔ ساری رات سو کر صبح دس بجے ہم میروالہ پہنچے۔


ستائیس نومبر، دو ہزار چھ:

گھر والوں سے ملے اور ناشتہ کیا۔ میں اور نسیم سو گئیں۔ رات کو آٹھ بجے ہماری آنکھ کھلی اور کھانا کھا کر ہم پھر سو گئیں۔


اٹھائیس نومبر، دو ہزار چھ:

میں آنے والے لوگوں سے ملتی رہی۔ سفر کی وجہ سے تھک کر چور ہو چکی تھی۔ میری دوست نسیم کے بھائی کے ایکسیڈنٹ کی وجہ سے ٹانگ کا آپریشن ہوا تھا جو ہماری عدم موجودگی میں گھر والے ایک ڈاکٹر سے کروا چکے تھے۔ ہم سب لوگ پریشان تھے کہ بھائی کی ٹانگ میں شدید تکلیف ہو رہی تھی۔ بھائی کو ہم نزدیکی شہر علی پور لے گئے۔ ڈاکٹر نے اسے دوبارہ ہسپتال میں رکھ لیا۔ رات گئے واپسی ہوئی۔


انتیس نومبر، دو ہزار چھ:

ہم لوگ پریشان رہے۔ بہت سے کام کرنے تھے۔ سکول میں ٹیچروں سے میٹنگ تھی۔ سکول سے متعلق بات ہوئی اور بچیوں کے امتحان کی تاریخ کا تعین۔ ابھی بچیوں کے ٹیسٹ ہو رہے ہیں۔ ہائی سکول کی بلڈنگ ویسے ہی تاخیر کا شکار ہے جبکہ ہم نئے سال سے ہائی کلاسز شروع کرنا چاہتے ہیں۔

ٹھیکیدار بغیر چھتوں اور ناقص مٹیریل استعمال کر کے کام چھوڑ گئے۔ آج پورا ایک سال ہوگیا ہے۔ خالی دیواریں کھڑی ہوئی ہیں۔ کئی غریبوں کی محنت مزدوری بھی کھا گئے ہیں۔

اس کالم کی وساطت سے میں محمد حسین خان سے، جو دبئی میں رہتے ہیں اور جنہوں نے یہ بلڈنگ ڈونیٹ کی ہے، درخواست کرتی ہوں کہ وہ خود میروالہ تشریف لائیں اور اپنی آنکھوں سے دیکھیں کہ ان کے ساٹھ لاکھ روپے والے پراجیکٹ کو ان کے ساتھ معاہدے کرنے والی کمپنی نے کیا تماشا بنایا ہے اور اپنی زندگی میں اس بلڈنگ کو مکمل کروائیں تاکہ غریب بچیوں کو فائدہ ہو۔

بھائی کی وجہ سے ہمیں ہسپتال بھی جانا ہوتا ہے۔ ادھر چار کمروں پر مشتمل چھوٹا سا کلینک مکمل ہونے کے مراحل میں ہے۔ ہماری کوشش ہے کہ جلداز جلد مکمل ہو جائے اور اللہ تعالٰی سے امید ہے کہ اس ہسپتال کو چلانے کے لیے ہمیں کوئی وسیلہ عطا فرمائے تاکہ دکھی انسانیت اور یہاں کے مقامی غریب لوگوں کو صحت کی بنیادی سہولتیں مل سکیں۔

ہم پر امید ہیں۔


پہلا نام
خاندانی نام*
پتا
ملک
ای میل
ٹیلی فون*
* اختیاری
آپ کی رائے
بی بی سی آپ کی آراء میں کاٹ چھانٹ کر سکتی ہے اور اس بات کی ضمانت نہیں دے سکتی کہ موصول ہونے والی تمام ای میل شائع کی جائیں گی۔
مائی بلاگمائی بلاگ
’ظلم کے خلاف لوہے کی دیوار بن جائیں‘
مائی بلاگمائی بلاگ
’اب یہ میری زندگی نہیں رہی‘
مائی بلاگمائی بلاگ
’دردناک سچائی روز در پر کھڑی ہوتی ہے‘
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد