BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
آپ کی آواز
وقتِ اشاعت: Thursday, 22 June, 2006, 16:30 GMT 21:30 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
صحت اور نا شکری
صحت اور نا شکری


بائیس جون: ’صحت اور نا شکری‘

آنکھوں کے ڈاکٹر کے پاس سے ابھی لوٹی ہوں۔ شکر ہے آنکھوں کا نمبر مزید خراب نہیں ہوا۔

میں چھ برس کی عمر سے چشمہ لگاتی ہوں اور جب بھی چیک اپ ہوتا تھا تو معلوم ہوتا کہ آنکھیں اور خراب ہو گئیں، چشمے کا نمبر اور بڑھ گیا۔ پہلے تو کافی مایوسی ہوتی تھی اور جوانی میں تو یہ بڑی نا انصافی معلوم ہوتی کہ اتنے موٹے شیشے کا، اتنا بد صورت چشمہ لگانا پڑتا۔

خیر عمر کے ساتھ اب تھوڑی سی عقل آ ہی گئی ہے۔ اب تو شکر کرتی ہوں کہ آنکھیں سلامت ہیں۔ کم نظر آتا ہے لیکن بینائی سے پوری طرح محروم تو نہیں ہوں۔ اور اب یہ سوچ رہی ہوں کہ اپنی زندگی میں کچھ ایسی تبدیلیاں کروں کہ اگر نظر اور کمزور ہوتی ہے تو مجھے زیادہ مایوسی نہ ہو۔

سوچتی ہوں کہ اب ’بریل‘ کا استعمال سیکھ لوں یا پھر نا بینا افراد کے لیے ایجاد مختلف کمپیوٹر سہولتوں کا پتہ کروں۔ کیونکہ اگر اس طرح کی کوئی محرومی ہو تو اس سے ہمت نہیں ہارنی چاہیے۔

برطانیہ کے سابق وزیر داخلہ ڈیوڈ بلنکیٹ نا بینا تھے، لیکن نہ صرف ان کا سیاسی کیرئیر انتہائی کامیاب رہا بلکہ انہوں نے شادی بھی کی، ان کے کئی بیٹے ہیں اور وہ اپنی آخری وزارت کے دوران ایک شادی شدہ امریکی خاتون سے معاشقہ کرنے کے سکینڈل میں بد نام بھی ہوگئے!

خیر بات یہ ہے کو جو بھی ہو، ہمیں زندگی منفی رویے کے ساتھ نہیں گزارنی چاہیے بلکہ ہر ٹھیک بات کا شکر ادا کرتے رہنا چاہیے۔

آنے والے کل کے بارے میں ہمیں کیا پتہ ہے؟ یہ ہی تو نہیں پتہ کہ زندہ ہونگے یا نہیں اور اگر ہونگے تو کس حال میں۔

یہ مان لیں کہ صحت ہی سب سے بڑی دولت ہے۔ اور اس بات کو نہ پہچانا ہی سب سے بڑی نا شکری ہے۔


آپ کیا کہتے ہیں؟

عبد الوحید خان، برمنگھم، برطانیہ
جان ہے تو جہاں ہے۔

علی احمد مرزا، مانٹریال، کینیڈا
بیشک تندرستی سے بڑھ کر کوئی دولت نہیں۔ ہمیں اس کی قدر اور حفاظت کرنی چاہیے۔

شاہدہ اکرم، ابو ظہبی
لگتا ہے عنبر جی کچھ باتیں آپ کی اور میری مشترک ہیں، لکھنے پڑھنے کا شوق سے لے کر چھوٹی عمر سے چشمہ لگانے والی بات تک۔ لیکن آجکل تو اتنے علاج آ چکے ہیں، میں نے کونٹیکٹ لینسز بھی لگائے لیکن کراچی کے عجیب و غریب موسم کی وجہ سے ایک دفعہ تقریباً آنکھوں سے ہاتھ دھو بیٹھی تھی اور جب تھوڑا سا نظر آنا شروع ہوا تو چشمے پر بہت پیار آیا۔ حقیقت میں جوانی میں خوب موٹے شیشوں کی وجہ سے بہت دکھ سا محسوس ہوتا تھا لیکن وہی بات کہ عمر کے ساتھ جب عقل مضبوط ہوتی ہے تو یہ سب باتیں ثانوی سی لگتی ہیں۔ ویسے آج سے بارہ سال پہلے میں چشمے سے جان چھڑا چکی ہوں آپریشن کے ذریعے اور اب دنیا کو بہت عرصے سے بغیر چشمے کے دیکھتی ہوں۔ آپ کہیں تو ڈاکٹر کا پتہ بتا سکتی ہوں۔ لیکن آپ کی بات بالکل حق ہے کہ صحت ہونی ضروری ہے باقی باتوں سے کچھ نہیں ہوتا۔ پھر بھی اگر ہم افورڈ کر سکیں اور سہولت ہو تو خوبصورت لگنے میں کیا حرج ہے؟ باقی مسلمان ہونے کے ناتے زندگی کے ساتھ موت جڑی ہےاس سے کون منکر ہے۔ یقیناً منفی رویوں سے ہمیشہ منفی ہی باتیں دکھائی دیتی ہیں۔ اللہ بھلا کرے آپ کا کہ نا شکری ہی سب سے بڑی وبا ہے۔

جاوید اقبا ملک، چکوال
آپ نے صحیح لکھا ہے۔ ہمیں اصل میں اللہ کی نعمتوں کی قدر ہی نہیں ہے۔ ہمارے جسم کا ایک ایک حصہ اہم ہے۔ آپ اپنی آنکھوں میں عرقِ گلاب ڈالا کریں۔

آغا مسرور عباس، کینیڈا
جناب آپ نے بالکل صحیح فرمایا کہ صحت ہزار نعمت ہے اور بہت شکر ادا کرنا چاہیے اس نعمت کا لیکن ہم لوگ زرا نہیں سوچتے اور ہر وقت اسی شکوے سے پر زندگی گزارتے ہیں کہ ہمیں یہ نہیں ملا، وہ نہیں ملا۔ واقعی اپنی صحت کا شکر ادا نہ کرنا بہت بڑی نا شکری ہے۔ اس بات کا اندازہ تو ان لوگوں سے پوچھ کر کیا جا سکتا ہے جو بیچارے اپنی جسم کے کسی حصے سے محروم ہیں۔ یا اللہ تیرا لاکھ شکر ہے کہ میں صحت مند ہوں۔

عدنان محمد، لندن
آپ کا بلاگ پڑھ کر اچھا لگا۔ اللہ آپ کو صحت دے۔ آمین۔


پہلا نام
خاندانی نام*
پتا
ملک
ای میل
ٹیلی فون*
* اختیاری
آپ کی رائے
بی بی سی آپ کی آراء میں کاٹ چھانٹ کر سکتی ہے اور اس بات کی ضمانت نہیں دے سکتی کہ موصول ہونے والی تمام ای میل شائع کی جائیں گی۔
جرگہ اور میں سرپنچپنجابی گجر بنجارے
’جرگہ اور میں سرپنچ‘: نعیمہ بلاگ
’اللہ مالک ہے‘’اللہ مالک ہے‘
ادرک، آلودہ پانی اور بار بی کیو: وسعت بلاگ
حسن بلاگسوچی کے نام
’جو تم سے قید میں ہر روز ہر دم ملنے آتا ہے۔‘
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد