BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
آپ کی آواز
وقتِ اشاعت: Monday, 19 June, 2006, 12:28 GMT 17:28 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
سوچی کے نام اک نظم


انیس جون: سوچی کے نام ایک نظم


تمہاری یاد تو ہیمں آج بھی ستاتی ہے
لیکن وہاں سے کوئی ٹیلیفون نہیں آتا
اور نہ ہی اب کوئی پیا وہاں جاتا ہے
کیونکہ میرے ملک کی طرح تمہارے ملک کے جرنیلوں کو بھی
خدا اور تاریخ نے لمبی رسی دے دی ہے۔
میرے دیس کی طرح تمہارے دیس کی کوکھ میں بھی ایک سنگین پیوستہ ہے۔
ایک لانگ بوٹ لٹک رہا ہے
فرق صرف وقفوں کا ہے۔
تمہارے ہاں اس فلم ’جنریلوں کی رات‘ میں کوئی وقفہ نہیں
اور نہ ہی کمرشلز ہیں

بڑی دوسری جنگ میں برما میں جو یونین جیک کو سیلوٹ کررہے تھے
وہ ہمارے آج آقا ہیں۔
سنا! کل کوئی تمہیں ایشیا کی نیلسن منڈیلا کہہ رہا تھا،
بیشک۔
کتنے بھولے تھے ہم
تمہیں کبھی ’برما کی بنیظیر‘ کہا کرتے تھے
تم تم ہو ۔۔۔۔ آنگ سوانگ سوچی!
برما کی کھبی بوڑھی نہ ہونیوالی لڑکی
معاف کرنا برما کا نیا نام مجھے نہیں آتا
’سروم دکھم دکھم‘ میں سوچ رہا ہوں ایک نوبل پرائيز تو اس سطر کے کہنے والے کو بھی ملنا چاہیے تھا جو تم سے اس اکیلی قید میں ہر روز ہر دم ملنے آتا ہے۔
اسی سے مجھے معلوم ہوا کہ تم بڑے آنند میں ہو
اور مکتی میں بھی۔
ریشم کا کیڑا تمہاری ہستی کے گرد عنکبوت کیطرح اپنا جال نہیں بن سکا
نہ کوئی امبر بیل تمہارے وجود کے ہرے درخت کو اجاڑ سکی ہے۔
تم ایک گھنا درخت ہو اس ایشیا کے اجاڑ جنگل میں۔
تم نے بھیڑیوں سے کوئی سمجھوتہ نہیں کیا، بھیڑیے، جو ایشیا کے خون کے پیاسے ہیں۔
’ایشیا کے ماڈل ڈکٹییٹر‘ میرے ملک کی ماؤں نے بھی پیدا کیے ہیں،
وہاں اسقاط حمل ’گناہ‘ ہے!
آج کے دن تمہیں تمہاری اکسٹھویں سالگرہ مبارک ہو
ایک جلاوطن شاعر کی طرف سے( جو اسلام سے پہلے جین تھا)۔
میں نے یہ کچی پھیکی نظم دو فلیمں دیکھ کر اور دو سگرٹیں پھونک کر تمہارے نام کی۔

فلمیں تھیں: ’گارفیلڈ‘ اور ’رگھو رومیو‘
چانس ملے تو ضرور دیکھنا
میں نے ’بیانڈ رنگون‘ دیکھی ہے۔
خرابی یہ تھی کہ آخر میں اس میں عمران خان کا نام آتا ہے۔

جب میں اپنے بیٹے کو اسکول چھوڑنے جار رہا تھا تو اس نے پوچھا:
’پھولوں کے گرد کانٹے کیوں ہوتے ہیں؟ سنیلز بہت آہستہ کیوں چلتے ہیں؟ اورایشیائی لوگ سیڑھیوں سے جلدی جلدی کیوں اترتے ہیں؟‘


آپ کا خط:

کلیم، سعودی عرب
آنگ سوانگ سوچی ایک بہت ہی ہوشیار اور ایمان دار رہنما ہیں۔ وہ واقعی دنیا کی دوسری نیلسن منڈیلا ہیں۔

منصور دہری، حیدرآباد
حسن مجتبی کی یہ نظم ہر اس دیش کی ترجمانی کرتی ہے جس دیش کی کوکھ میں فوجی جرنیلوں کا لانگ بوٹ روز ٹھوکر مارتا ہے۔ بہت اچھا!

جاوید اقبال ملک، چکوال
آپ نے ایک عظیم خاتون تو بہترین انداز میں خراج تحسین پیش کیا ہے اور اس میں کوئی شک نہیں کہ آنگ سوانگ سوچی کو جو عزت تمام دنیا میں حاصل ہے وہی سب سے بڑا انعام ہے۔ اس عظیم لیڈر نے سب کچھ چھوڑ کر صرف جدوجہد جاری رکھی۔۔۔

فیصل بھگت، اسلام آباد
کوئی ہم کو احساس ذلت دلا دے، کوئی ہماری سوئی ہوئی دم ہلا دے، در در کی ٹھوکریں کھانے والے، فاقوں سے اکتا کے مر جانے والے۔۔۔

عامر بشیر، اوکاڑہ
نشے میں ایسی ہی نظمیں لکھی جاتی ہیں۔۔۔

فرید قاسمی، کینیڈا
حسن صاحب، میں نے آپ کا بلاگ پڑھا ہے۔ مجھے اس نے بہت متاثر کیا۔ ہم اس ملک کے رہنے والے ہیں جہاں انسانی جان کی کوئی قیمت نہیں۔ آپ کا بلاگ پڑھتے ہوئے لگتا ہے کہ میں پڑھ نہیں رہا بلکہ الفاظ ایک کہانی بیان کر رہے ہیں۔ اور یہ الفاظ خون میں ڈوبے ہوئے ہیں۔

نادر سید، حیدرآباد
حسن مجتبی اللہ تمہیں سلامت رکھے۔ تمہاری ہر تحریر کمال کی ہوتی ہے۔ جو میرے دل میں تھا تم نے اپنے قلم سے کاغز کی ذینت بنا دیا۔ لیکن بھائی ہم بھی کتنے بد نصیب ہیں۔ فوجی گرنیل جائیں گے کبھی نہ کبھی، تو لٹیرے، بھگوڑے سیاست دان آجائیں گے۔


پہلا نام
خاندانی نام*
پتا
ملک
ای میل
ٹیلی فون*
* اختیاری
آپ کی رائے
بی بی سی آپ کی آراء میں کاٹ چھانٹ کر سکتی ہے اور اس بات کی ضمانت نہیں دے سکتی کہ موصول ہونے والی تمام ای میل شائع کی جائیں گی۔
کھائیں تو کھائیں کہاںکھائیں توکھائیں کہاں
تھوڑے جھوٹ کے ساتھ عارف شمیم کا سارا سچ
میلاد کی تقریباتمیلاد کی تقریبات
’کیا یہ محرم کی تقریبات کا مقابلہ ہے؟‘
اسد علیاگلےدن بہت مزہ آیا
وہ میرا خواب سن کر خوش ہوئی: اسد علی
نیا بلاگ شیما کاگٹار اور ڈکار
نیا بلاگ شیما کمال کا
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد