BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
آپ کی آواز
وقتِ اشاعت: Saturday, 13 May, 2006, 18:13 GMT 23:13 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ایک نئی مشکل

پزل


تیرہ مئی، شام سات بجے

مشکل کے کئی پہلو ہوتے ہیں۔ کبھی وہ آپ پر حاوی ہوتی ہے کبھی آپ اس پر حاوی آ جاتے ہیں۔ کبھی چھوٹی سی بات مشکل سے توجہ بانٹ دیتی ہے اور کبھی مشکل ہر چیز سے دھیان ہٹا دیتی ہے۔ یہ تبدیلی ہفتوں دنوں یا گھنٹوں میں نہیں بلکہ پلک جھپکتے میں پیش آتی ہے۔ چہرے کے تاثر پر معمولی سے تبدیلی کے بغیر انسان کئی مراحل سے گزر جاتا ہے۔ یہ انسانی سوچ کی طاقت اور بے بسی دونوں کا بیک وقت اظہار ہوتا ہے۔

کبھی مشکل اتنی فوری نوعیت کی ہوتی ہے کہ اس سے نمٹنے میں ذرا سی تاخیر ختم ہونے کے مترادف ہوتی ہے۔ یہ صورتحال ہمیں بڑا کر دیتی ہے، کیونکہ ہم اس سے نمٹنے میں کچھ ایسا کرتے یا سوچتے ہیں جس کی ہمیں اپنے آپ سے کبھی توقع نہ تھی۔

یہ بات کچھ اور بیان ہو سکتی تھی لیکن ساتھ والی میز پر بیٹھی ہماری ساتھی نادیہ کہہ رہی ہیں کہ ہمیں الجھائیں مت، جو مسئلہ ہے سیدھا سیدھا بیان کریں۔

اب یہ ایک نئی مشکل ہے۔


آپ کیا کہتے ہیں؟

اختر خان، یُو کے
ویسے نادیہ آپا سمجھدار ہیں، سب سمجھ گئی ہوں گی۔ لیکن انسانی مجبوری ہے کہ کچھ باتیں بہت آسان ہونے کے باوجود مشکل بنا کر کرنی پڑتی ہیں۔ آپ نادیہ باجی کو مشکل میں نہ ڈالیں بلکہ نعیمہ مہجور آنٹی سے رابطہ کریں انہوں نے کچھ دن پہلے ہی ذکر کیا تھا کہ انہیں کسی نئے کام کی ڈگری ملی ہے۔ ہو سکتا ہے آپ کی مشکل حل ہو جائے۔

عرفان، ٹورانٹو، کینیڈا
آپ کا بلاگ پڑھ کر میں بہت متاثر ہوا۔ بہت گہری بات کی آپ نے۔ کاش نادیہ جی آ کر آپ کا سارا موشن نہ توڑتیں۔ آئندہ پلیز ایسی بات اکیلے میں سوچیے گا۔

خالد محمود، جرمنی
صورتحال جتنی بھی مشکل ہو اس کا حل ضرور ہوتا ہے۔

جلال الدین حیدر، ٹیکسلا
کوئی اور کام کرو یار، زندگی ساری مشکل ہی ہوتی ہے۔

ثنا خان، کراچی
یہ کیا جلیبی جیسا بلاگ ہے۔

یاسر خانزادہ، مونٹریال، کینیڈا
اس موضوع پر لکھنا بہت مشکل کام ہے۔

سلیم رضا، گلاسگو
ہر مشکل سے نکلنے کے لیے دور اندیشی کی ضرورت ہوتی ہے۔ جوش و جذبات کی بجائے عقل و شعور سے کام لیں تو امریکہ کا مقابلہ بھی ممکن ہے۔

عبدالوحید، برمنگھم
کبھی بڑی مشکل بھی حوصلہ مند آدمی کے سامنے چھوٹی ہوتی ہے اور کبھی چھوٹی سی بات بھی بڑی مشکل ہو جاتی ہے۔

جاوید اقبال ملک، چکوال
اسد بھائی اس بات کا دارومدار انسان پر ہوتا ہے کہ وہ ہر مسئلے کو کس انداز میں حل کرتا ہے۔ اللہ پر بھروسہ ہونا چاہیے وہ یقیناً مددگار ثابت ہوتا ہے۔


پہلا نام
خاندانی نام*
پتا
ملک
ای میل
ٹیلی فون*
* اختیاری
آپ کی رائے
بی بی سی آپ کی آراء میں کاٹ چھانٹ کر سکتی ہے اور اس بات کی ضمانت نہیں دے سکتی کہ موصول ہونے والی تمام ای میل شائع کی جائیں گی۔
اسد علیاگلےدن بہت مزہ آیا
وہ میرا خواب سن کر خوش ہوئی: اسد علی
حسن بلاگ ’بی بی سی محلہ‘
فرائیڈ کی بیٹی اور بش ہاؤس کا پاک ٹی شاپ
عنبرخیری’سراسر دھوکا‘
بینک عنبر خیری کے پیسے کھا گیا
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد