BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
آپ کی آواز
وقتِ اشاعت: Thursday, 03 March, 2005, 13:42 GMT 18:42 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
پاک انڈیا کرکٹ سیریز: آپ کا بلیٹن بورڈ
پاک انڈیا کرکٹ سیریز
پاک انڈیا کرکٹ سیریز
آٹھ مارچ سے پاکستان اور انڈیا کے درمیان کرکٹ سیریز کا آغاز ہورہا ہے۔ مبصرین کہتے ہیں کہ دنیائے کرکٹ میں ان دو ممالک سے زیادہ پرجوش اور دلچسپ مقابلے شاید ہی کسی اور دو ممالک کی ٹیموں کے درمیان ہوتے ہیں کیونکہ یہ نہ صرف روایتی حریف ہیں بلکہ ان ممالک میں کرکٹ جس قدر مقبول ہے شاید ہی کہیں اور ہو۔

اس موقع پر بی بی سی اردو ڈاٹ کام ’آپ کی آواز‘ کے صفحے پر ایک بلیٹن بورڈ شروع کررہا ہے جس کے صفحات پر آپ ہر مقابلے سے پہلے، بعد میں یا اس دوران اپنے تبصرے کرسکتے ہیں، دوسروں کے تبصروں کی تائید یا ان پر تنقید کر سکتے ہیں اور پاکستان اور انڈیا کے کھیلوں اور تعلقات سے متعلق کسی بھی موضوع پر بحث و مباحثہ کر سکتے ہیں۔

ازراہِ مہربانی اپنی آراء کو مختصر اور جامع الفاظ میں بیان کیجئے۔ تبصرہ، تائید یا تنقید کرتے وقت اس قاری کا نام ضرور لکھئے جس کی رائے کے رد:عمل میں آپ نے اپنا نقطہِ نظر پیش کیا ہو۔ بی بی سی آپ کی آراء میں کاٹ چھانٹ کا حق محفوظ رکھتا ہے۔ اس بلیٹن بورڈ کے لیے آپ اپنے خیالات اردو، انگریزی یا roman urdu mein bhej سکتے ہیں۔

تبصرے، تائید، تنقید

کیا ’ایشز‘ کی طرز پر پاکستان اور بھارت کے مابین ہر سال ٹیسٹ سیریز ہونی چاہیے؟

یہ ایک بہترین تجویز ہے۔ اگر ایسا ہو جائے تو یہ برصغیر کے شائقینِ کرکٹ کے لیے انمول تحفہ ہوگا۔
دانش رضا، برطانیہ


کیا یہ جذبات سیریز ہے؟

جذبات سیریز
دونوں ممالک کے درمیان ہر سیریز پاکستان انڈیا کرکٹ سیریز نہیں بلکہ جذبات سیریز ہوتی ہے
خرم سعید، لیاقت پور

ان دونوں ممالک کے درمیان ہر سیریز پاکستان انڈیا کرکٹ سیریز نہیں بلکہ جذبات سیریز ہوتی ہے کیونکہ ان دونوں میں سے کوئی بھی ہار کو ہار ماننے کو تیار نہیں
خرم سعید، لیاقت پور

پاکستان اور بھارت میں کتنی ہی دوستی ہو لیکن میچوں میں لگتا ہے کہ بنا ہتھیار کے جنگ ہو رہی ہے۔
راشدہ منہاس، پاکستان

جناب میرے خیال میں تو اگر پاکستان جوش کی بجائے صبر و تحمل سے کھیلے تو کوئی شک نہیں کہ کامیابی ان کے قدم چومے گی۔
بابر اقبال، ٹورنٹو

پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے مابین تمام میچ سخت ہوں گے لیکن میرا خیال ہے کہ پاکستان جیت جائے گا۔
سیف اللہ خان، پشاور

خرم سعید صاحب، اپ کی یہ بات تو ٹھیک ہے کہ یہ جذبات سیریز ہوتی ہے لیکن یہ کوئی وہ بڑے کھلاڑی نہیں جو ہار اس لیے نہ مانیں کہ وہ عظیم کھلاڑی ہیں۔ یہ دونوں روندو بہت ہے، ذرا سا ایک ٹیم حاوی ہوتو دوسرے کی ٹانگیں کانپنے لگتی ہیں۔
محمد علی، ساہیوال

علی ___ میں آپ سے سو فیصد ایگری کرتا ہوں۔ یار انضمام کو کپتان بنانا کہاں کا تُک ہے؟ ایسا پلیئر جسے پتہ بھی نہ ہو کہ سیمِنگ وکٹ پر پہلے باری لینی ہے یا بعد میں۔۔۔ اور ایسا پلیئر جسے یہ بھی پتہ نہیں کہ میچ کے چوتھے دن مزید ہاف آور لیکر میچ ختم کیا جاسکتا ہے، اسے کپتانی کا کوئی حق نہیں۔۔۔
لیاقت علی خان، میانوالی

ارے بابر بھائی صبروتحمل قوم میں ہی نہیں تو کھلاڑیوں میں کہاں سے آئے گا۔ جذبات سیریز تو یہ اس لیے ہے ناں کہ قوم ہی جذباتی ہے۔ ایک کھلاڑی آؤٹ ہوجائے تو ہر کوئی کہتا ہے کہ اسے کھلایا ہی کیوں تھا؟
سلیم اقبال، لندن

محمد علی بھائی آپ مجھے صرف یہ بتادیں کہ اگر انضمام کو کپتان نہ بنائیں تو پھر کس کو بنائیں؟ اس وقت وہ سب سے سینیئر پلیئر ہیں اور انضمام کا محب وطن ہونے میں کوئی شک نہیں۔ پوری زندگی بغیر کسی اسکینڈل گزار دی۔۔۔۔
جاوید اقبال ملک، چکوال

ملک صاحب: کرکٹ بہت سائنٹیفک کھیل بن گیا ہے اور ہم لوگ شخصیت پرستی ہی نہیں چھوڑتے۔ انضمام یقیناً محبِ وطن ہے لیکن کپتان کو ذہنی طور پر مستعد ہونا چاہیے۔
لیاقت علی خان، میانوالی

یہ سیریز ایک تاریخی سیریز ہوگی۔ ٹیسٹ میں بھارت کا پلہ بھاری ہے جبکہ ون ڈے میں دونوں ٹیمیں برابر ہی ہیں۔ پاکستان کو شعیب کی کمی محسوس ہوگی۔
ساون کمار، مٹھی

یہ جذباتی نہیں بلکہ ایک سیاسی سیریز ہے۔
طاہر، کراچی

یہ جذباتی سیریز ضرور ہے لیکن ہمیں حالات کے ساتھ ایڈجسٹ کرنا چاہیے اور اگر ٹیم اچھا کھیل کر ہار بھی جائے تو اسے سپورٹ کرنا چاہیے۔
لیاقت ملک، سرگودھا

یہ تو جانباز سیریز ہے۔
حسیب، فیصل آباد



پاکستان کی تاریخ کی کمزور ترین ٹیم؟
کمزور ترین ٹیم
 اس سیریز میں پاکستان کی تاریخ کی کمزور ترین ٹیم شرکت کرہی ہے۔
فرحان عظیم، ڈنمارک

ہماری ٹیم کی کمزوری ایک بائیں ہاتھ کے سپنر کی کمی ہے۔ ہماری ٹیم کو ایک اچھے سپنر کی اشد ضرورت ہے۔
لیاقت علی، میانوالی

پاکستان ٹیم کی ناتجربہ کاری اس کی کمزوری کی وجہ ہے لیکن اس میں مقابلہ کرنے کے صلاحیت ہے۔
فراز رضوی، کراچی

میں سابق کرکٹر مشتاق احمد کی اس بات سے اتفاق کرتا ہوں کہ اس سیریز میں پاکستان کی تاریخ کی کمزور ترین ٹیم شرکت کر رہی ہے۔
فرحان عظیم، ڈنمارک

فرحان عظیم صاحب، اگر قسمت مہربان نہ ہوتی تو شاید ورلڈ کپ پاکستان کی جھولی میں کبھی نہیں آتا۔ ورنہ سب جانتے ہیں کہ پاکستان کتنی مشکلوں کے بعد ورلڈ کپ جیتا تھا۔ دعا کریں کہ قسمت ہر بار مہربان ہو تاکہ کامیابیوں کا سلسلہ چلتا رہے۔ ورنہ پاکستانی پلیئر جیسا کھیلتے ہیں وہ سب کو پتہ ہے۔
محمد طاہر، ریاض

فرحان صاحب، آپ شاید بھول گئے ہیں کہ ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم بھی اس وقت ایک کمزور ترین ٹیم کہی جاتی تھی۔ جناب بات ڈسپلن اور لیڈرشپ کی ہے۔
علی حسن، دادو

علی حسن صاحب، آپ کی بات بالکل ٹھیک ہے۔ ٹیم کمزور نہیں ہوتی، اس کا فیصلہ تو میدان میں ہوتا ہے۔ میدان میں جو اچھا کھیلے گا وہی جیتے گا۔
نوید احمد پورے وال، لاہور

اس مرتبہ پاکستان کی نوجوان ٹیم سرپرائز دے گی۔ اس ٹیم میں بھارت کی تجربہ کار ٹیم کو ہرانے کا ٹیلنٹ ہے۔
فرید اللہ، کینیڈا

یہ ایک حقیقت ہے کہ پاکستان کی ٹیم بہت کمزور ہے اور ان کی خوش قسمتی ہی انہیں جتا سکتی ہے۔
امیش ملانی، تھر پارکر

سیریز کیا، ساری قوم ہی۔۔۔۔۔
صبروتحمل قوم میں ہی نہیں تو کھلاڑیوں میں کہاں سے آئے گا۔ جذبات سیریز تو یہ اس لیے ہے ناں کہ قوم ہی جذباتی ہے
سلیم اقبال، لندن

میں فرحان صاحب کی بات سے متفق ہوں۔ پاکستان کی ٹیم کبھی بھی اتنی کمزور نہیں تھی جتنی کہ اب ہے اور اسے اوور ہالنگ کی ضرورت ہے۔
محمد علی، لاہور

امید اچھی رکھنی چاہیے۔۔۔۔ لیکن ٹیم بھی تو دیکھیں۔ جیت کے آئے تو بہت بڑی کامیابی ہو گی۔
اختر عباس، کراچی

پاکستان کی ٹیم کمزور نہیں ہے۔ اس میں سارے لڑکے نئے ضرور ہیں لیکن ان میں زبردست ٹیلنٹ ہے۔ تاہم انضمام اور یوحنا پر بڑی ذمہ داری ہے۔

پاکستانی ٹیم ناقابلِ بھروسہ ہے۔ کبھی یہ بنگلہ دیش سے ہار جاتے ہیں تو کبھی آسٹریلیا کو ہرا دیتے ہیں۔ان کا کچھ پتہ نہیں کب کیا کر دیں۔
منظور احمد،دادو

پاکستان کی ٹیم انفرادی ٹیلنٹ کے لحاظ سے بھارت سے بہت بہتر ہے۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ تمام کھلاڑی ایک ٹیم بن کر کھیلیں۔
فرخ خان، حیدرآباد


کیا پاکستان اور بھارت کے مابین کرکٹ زیادہ پرجوش ہوتی ہے؟

یہ بات ہے کہ ٹیم جونیئر ہے۔ کھیل میں ہار جیت تو ہوتی رہتی ہے لیکن انڈیا سے جیتنے کا تو مزہ ہی کچھ اور ہے۔ کیوں آپ کیا کہتے ہیں؟
شعیب، بنوں

شعیب بھائی، کرکٹ میچ تو وہی ہے جو انڈیا اور پاکستان کے درمیان ہو۔ ورنہ کرکٹ میچ دیکھنے کا تو مزہ ہی نہیں آتا!
محمد علی، کینیڈا

علی بھائی واقعی صحیح کہا کہ کرکٹ تو لگتا ہے کہ بنی ہی پاکستان اور بھارت کے میچوں سے ہے ورنہ باقی ٹیموں کے میچوں میں بھی ایسا ہی مزا ہوتا۔
محمد فہیم، اٹک:

پاکستان ون ڈے سیریز تو جیت ہی جائے گا مگر ٹیسٹ میں بہت محنت کرنی ہو گی۔
سیف اللہ،پاکستان

اپنی رائے بھیجیں
پہلا نام
خاندانی نام*
پتا
ملک
ای میل
ٹیلی فون*
* اختیاری
آپ کی رائے
بی بی سی آپ کی آراء میں کاٹ چھانٹ کر سکتی ہے اور اس بات کی ضمانت نہیں دے سکتی کہ موصول ہونے والی تمام ای میل شائع کی جائیں گی۔
آپ کی رائے
کرکٹ اور سیاست: پاکستانی ٹیم کا دورۂ بھارت
’جیت لو دل‘ کرکٹ سیریز کیسی رہی؟آپ کی رائے
’جیت لو دل‘ کرکٹ سیریز کیسی رہی؟
انڈیا پاک کرکٹ سیریز کون جیتے گا؟ آپ کی رائے
انڈیا پاک کرکٹ ۔ سیریز کون جیتے گا؟
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد