BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
آپ کی آواز
وقتِ اشاعت: Tuesday, 14 February, 2006, 12:53 GMT 17:53 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ویلنٹائین ڈے: آپ کیا سوچتے ہیں؟
ویلنٹائین ڈے
ویلنٹائین ڈے
چودہ فروری کا دن ہمیشہ سے محبت کرنے والوں کے لیے اہم رہا ہے اورگزشتہ کچھ عرصے سے ویلنٹائن ڈے دنیا کے کئی ایسے ممالک میں بھی مقبول ہوتا جا رہا ہے جہاں یہ پہلے نہیں منایا جاتا تھا۔ مشرق بعید کے ممالک کے علاوہ اب عرب دنیا، چین، انڈیا اور پاکستان میں بھی زیادہ سے زیادہ لوگ اس دن کو منانے لگے ہیں۔

آپ اس بارے میں کیا کہتے ہیں؟ کیا آپ ویلنٹائین ڈے کو رومانس کا دن سمجھتے ہیں یا اس کا آپ کی زندگی اور ماحول سے کوئی تعلق نہیں؟ کیا آپ محبت، عشق یا رومانس پر یقین رکھتے ہیں؟ آپ کو کبھی ان جذبوں کا تجربہ ہوا؟ پھر کیا ہوا اور آپ نے کیا سیکھا؟ کیا آج کے دور میں ان میں سے کسی جذبے کی گنجائش ہے؟ اپنی رائے اور کہانیاں لکھ بھیجیے۔

آپ کی رائے

یہ فورم اب بند ہوچکا ہے، قارئین کی آراء نیچے درج ہیں۔

منور جمال، راوالپنڈی:
یہ دن ہمیں پیغام دیتا ہے کہ ہمیں محبت میں دھوکہ نہیں کرنا چاہئے۔

خالدہ خان، امریکہ:
پاکستانی قوم بہت بے وقوف ہے کہ مغرب کے اس تہوار کو اس جوش سے منا رہی ہے جیسے کہ عید الفطر ہو جب کہ یہ مغرب میں بھی بہت ہی نارمل دن ہے۔ بس شام کو کچھ لوگ پھول وغیرہ لیتے نظر آئے۔ پاکستان میں تو ہر بات کو پتہ نہیں کیا بنالیتے ہیں لوگ، شاید وقت بہت ہے سب کے پاس۔

عبدالوحید، میری لینڈ:
میں نے امریکہ آنے سے پہلے اس دن کے بارے میں کبھی کچھ نہ سنا تھا اور اب سنا ہے کہ یہ پاکستان میں بھی منایا جاتا ہے۔ کل میرے دفتر کی ایک ساتھی نے پوچھا کہ میں اور میری بیوی ویلنٹائن کیسے منائیں گے جس کے جواب میں میں نے کہا کہ ہمارے لئے ہر دن ویلنٹائن ڈے ہے۔ وہ بظاہر تو بہت متاثر ہوئی لیکن میں نہیں کہہ سکتا کہ اصل میں اس کے کیا احساسات تھے۔ اس کی تین شادیاں ہوچکی ہیں لیکن ابھی تک وہ خوش نہیں دکھائی دیتی جیسے وہ ابھی تک اپنا اصل ویلنٹائن ڈھونڈھ رہی ہو۔

خان پٹھان، ٹورنٹو:
بس یہی سوچتا ہوں کہ کاش جوانی کے دن واپس آجائیں۔ ہمارے زمانے میں تو اگر عشق کرتے تو باپ کے جوتے پڑتے تھے۔ آج کل کے لوگ بہت ہی خوش قسمت ہیں۔

بشارت رفیق، دوبئی:
میں محبت پر یقین رکھتا ہوں لیکن اس کے اس طرح کے اظہار پر نہیں جیسے کہ مغرب میں ہوتا ہے۔ محبت اظہار کی محتاج نہیں ہوتی اس لئے یہ ہماری ثقافت سے میل نہیں کھاتا ۔

عثمان خالد، لاہور:
حقیقی محبت کبھی انسان سے نہیں ہوسکتی۔ یہ صرف فضولیات ہے مغرب کی جس کی پاکستان بھی ماشاء اللہ حوصلہ افزائی کررہا ہے۔

سعید خان، اسلام آباد:
ہوس اور محبت میں بہت فرق ہے۔ یہ دن صرف ہوس والوں کے لئے مخصوص ہے، محبت کے لئے تو سارے دن موجود ہیں۔ ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت مسلمان نوجوانوں کو ہوس کی طرف مائل کیا جارہا ہے۔

محمد یوسف، ملتان:
صرف ان کے لئے جنہیں کبھی محبت نہ ملی ہو۔

ڈاکٹر ابرار احمد چغتائی:
یہ غیر اسلامی ہے اور اس کی تقلید نہیں کرنی چاہئے۔

پریا، کینیڈا:
میرا کوئی ویلنٹائن ہی نہیں تو میں کیسے مناؤں؟

ناہید ورک، کینیڈا:
میرے خیال میں یہ دن منانا چاہئے کیونکہ محبت اظہار چاہتی ہے اور مرد کو دل کھول کے اپنی محبت کا اظہار کرنا چاہئے۔

علی اکبر، پاکستان:
یہ وقت ضائع کرنے والی بات ہے۔

محبت اظہار چاہتی ہے
 میرے خیال میں یہ دن منانا چاہئے کیونکہ محبت اظہار چاہتی ہے اور مرد کو دل کھول کے اپنی محبت کا اظہار کرنا چاہئے۔
ناہید ورک، کینیڈا

عارف وحید، نارووال:
یہ آج کل اسلامی ممالک سمیت پوری دنیا میں انتہائی مقبول ہے لیکن اس کے مختلف معاشروں پر مختلف اثرات مرتب ہورہے ہیں۔ اسلامی معاشروں میں یہ نوجوانوں کے اخلاق کے لئے اچھا نہیں ہے اور ہمیں اس کی تقلید نہیں کرنی چاہئے۔

اسد رانا، فیصل آباد:
نوجوان ہونے کے ناطے میرا یہ خیال ہے کہ رومانس یا محبت کیلیے کوئی ایک دن مخصوص نہیں کیا جا سکتا۔ یہ تو ہمیشہ دل کہ اندر رہنے والی کیفیت کا نام ہے۔

عبدالرحمٰن بلیدی، جیکب آباد:
یہ صرف اور صرف وہ لوگ منا سکتے ہیں جن کے پاس دولت بہت زیادہ ہو۔ جنہیں پٹرول 60 روپے لیٹر ہونے کا فکر نہ ہو، نہ چینی کے 50 روپے کلو ہونے کا غم ہو۔ یہ پڑھے لکھے نوجوان مسلمانوں کو عیاشی پر لگانے ک طریقہ ہے۔ شکر ہے یہ دن اسلام آباد اور لاہور جیسے شہروں میں فسادات کی وجہ سے نہیں منایا جا سکا۔ مسلمانوں کو اب خوابِ غفلت سے اٹھنا چاہیے۔

غفار افشانی، سویڈن:
جی مجھے کچھ زیادہ معلوم نہیں اس دن کے بارے میں، مگر اتنا جانتا ہوں کہ اس دن لڑکا لڑکی ایک ساتھ ہوتے ہیں اور پیار بھری باتیں کرتے ہیں۔ وہ لوگ خوش نصیب ہوتے ہیں جنہوں نے عشق کیا ہوتا ہے کیونکہ جب کسی کو اپنا پیار نہیں ملتا تو بہت تکلیف ہوتی ہے۔

جاوید اقبال ملک، چکوال:
انسان اور محبت لازم و ملزوم ہیں لیکن انسان کی زندگی میں جیسے تبدیلیاں آتی ہیں اسی طرح محبت کے بارے میں نظریات بھی بدتلے رہتے ہیں۔ کبھی محبت ہی سب کچھ ہوتی ہے اور کبھی اس محبت کو پا لینے کے بعد اس کے لیے وقت نہیں ہوتا۔یہ خصوصی دن منانا بھی کبھی اچھا لگتا ہے اور کبھی بالکل فضول لگتا ہے۔

علی آزاد، کوئٹہ:
خیر زندگی سے تو اس کا کوئی گہرا تعلق نہیں ہے البتہ یہ دن منانا کافی اچھی بات ہے۔ ویلنٹائین ڈے اگر محبت کا دن نہیں تو کم از کم گلے ملنے کا ضرور ہے۔ جہاں تک ماحول اور عقیدے کی بات ہے تو انسان اپنا ماحول خود بناتا ہے۔ جو اسے غیر اسلامی سمجھتے ہیں وہ بھی جنت کی حوروں کے انتظار میں ہیں۔

شہزاد یونس، راولپنڈی:
یہ کیسی محبت کا کہ جس کا اظہار 365 دنوں میں سے ایک دن ہوتا ہے؟

فیصل انعام، دبئی:
صرف یورپ کا چھوڑا ہوا شوشہ ہے، اس کے سوا کچھ نہیں۔ یہ دن منانے والوں سے پوچھو تو اکثر کو اس کا مطلب ہی نہیں پتا ہوتا لیکن جو کام اگریز کر رہا ہے اس کو کرنا یہ لوگ اپنی شان سمجھتے ہیں چاہے وہ غلط ہی ہو۔

عامر خان، برطانیہ:
سراسر فضول چیز ہے۔

ویلنٹائن ڈےویلنٹائن ڈے
یومِ اظہارِ محبت: آپ کیا کررہے ہیں؟
 کیا مذہب اس کی اجازت دیتا ہے؟ آپ کی رائےمحبت کی سزاموت؟
کیا مذہب اس کی اجازت دیتا ہے؟ آپ کی رائے
آپ کی رائے
پاکستان میں بھارتی فلموں کی نمائش ہونی چاہیے؟
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد