BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
آپ کی آواز
وقتِ اشاعت: Saturday, 11 February, 2006, 07:44 GMT 12:44 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بالی وڈ کا اردو سے کیا رشتہ ہے؟
بالی وڈ بولے تو۔۔۔۔
بالی وڈ بولے تو۔۔۔۔
بالی وڈ کا اردو سے کیا رشتہ ہے؟ اس رشتے کے پیچ و خم کیا ہیں؟ زبان اور سینیما کا یہ تعلق کہاں سے شروع ہوا اور اب کس طرف رواں دواں ہے؟ اردو نے ہندی سینما کی تاریخ میں کیا رول ادا کیا؟

جن روایات کی بنیادیں مغل اعظم جیسی فلموں نے رکھیں انہیں آج کے بالی وڈ کے سکرپٹ رائٹرز کیسے نبھا رہے ہیں؟

انہی سوالات پر بات کرنے کے لئے بی بی سی اردو ڈاٹ کام نے ممبئی میں اتوار ، بارہ فروری کو ایک ڈِسکشن کا اہتمام کیا ہے جس میں فلم انڈسٹری کے نامور سکرپٹ رائیٹرز اور ایکٹرز کو مدعو کیا گیا ہے۔ جاوید اختر، عرفان خان، سدھیر مشرا، انیس بزمی اور پیویش مشرا ، اردو ڈاٹ کام کی عالیہ نازکی کے ساتھ اس موضوع پر بحث کریں گے۔

ممبئی میں ہونے والی بحث کی ریکارڈنگ آپ پیر کے روز تک ہماری ویب سائٹ پر دیکھ اور سن سکیں گے۔ لیکن اس ڈسکشن سے پہلے آپ ہمیں اس موضوع پر اپنی رائے بھیج سکتے ہیں۔ ہم کوشش کریں گے کہ آپ کے سوالات اور رائے کو اس بحث کا حصہ بنایا جاسکے۔

آپ کی رائے

اب یہ فورم بند ہو چکا ہے۔ قارئین کی آراء نیچے درج ہیں۔


سید اقبال، اونٹاریو، کینیڈا:
اگر انڈین فلمیں پاکستان میں قانونی طور پر دکھانے کی اجازت دے دی جائے تو بالی وڈ کی فلموں میں اردو دوبارہ آ جائے گی ورنہ اردو غائب ہوتی جا رہی ہے۔

سدیش لنجھارا، ڈیرہ بگٹی، پاکستان:
بات زبان کی نہیں اچھے کام اورمحنت کی ہے۔ کیا اگر بالی وڈ میں اردو بولنے والے نہ ہوتے تو اسے اتنی ترقی نہ ملتی، یہاں پورا پاکستان اردو بولتا ہے تو پھر لولی وڈ کیوں پیچھے ہے۔

اردو میں ہندی
 اردو میں زبردستی ہندی ٹھونسی جاتی ہے جیسے جاوید صاحب نے فلم لکش میں بلاوجہ ہندی یوز کی ہے۔
علی فرہاد، فیصل آباد

سید تمثیل، امریکہ:
آج تک کسی نے بالی وڈ کے لوگوں سے یہ اقرار کرانے کی کوشش نہیں کی کہ ان کی فلموں میں پچانوے فیصد اردو ہوتی ہے لیکن وہ فلم کا سرٹیفیکیٹ بطور ہندی لیتے ہیں۔ کیا یہ نا انصافی نہیں ہےاردو کے ساتھ اور آجکل تو کسی اداکار کو اردو کا صحیح تلفظ بھی نہیں پتا ہوتا۔ اس طرح مجھے تو لگتا ہے کہ بالی وڈ میں اردو کی صحیح ادائیگی بھی ختم ہو جائے گی۔ بی بی سی کو چاہیے کہ وہ بالی وڈ کو کہے کہ وہ فلموں میں اردو استعمال کرنے کے بعد کم از کم اس کا نام تو لیا کریں۔

علی فرہاد، فیصل آباد:
بالی وڈ میں اردو پرانے رائیٹرز کے دور میں تھی۔ اب بھی کچھ باقی ہے خاص طور پر جاوید اختر اور گلزار صاحب خوب لکھتے ہیں لیکن آجکل بالی وڈ کی فلموں میں اردو میں زبردستی ہندی ٹھونسی جاتی ہے جیسے جاوید صاحب نے فلم لکش میں بلاوجہ ہندی یوز کی ہے۔ کم از کم جاوید صاحب کو تو ہندی نہیں یوز کرنی چاہیے تھی۔ اردو کا ہندی فلموں میں ہونا ہی اس بات کا ثبوت ہے کہ اردو کتنی میٹھی اور محبت آمیز زبان ہے۔

معلوم ہے کیا؟
 ’اپن کی سمجھ میں نہیں آتا باپ یہ اوپر والا جندگی اتنا مسکل کاہے بنایا رے۔۔ بالکل جلیبی کی مافق‘ تیرے کو معلوم ہے کیا؟
عادل، نیویارک
عادل، نیویارک:
بالی وڈ نے اردو کا ستیاناس کر دیا ہے۔ کل ایک نوجوان فرما رہے تھے ’اپن کی سمجھ میں نہیں آتا باپ یہ اوپر والا جندگی اتنا مسکل کاہے بنایا رے۔۔ بالکل جلیبی کی مافق‘ تیرے کو معلوم ہے کیا؟

عارف قریشی، ٹنڈو آدم خان، پاکستان:
بالی وڈ سے اردو کا رشتہ بہت پرانا ہے۔ اردو زبان ہندی سے پیدا ہوئی ہے اس لیے انڈین فلموں میں اردو کا استعمال اس قدر زیادہ ہے کہ وہ اس کو ہندی کہتے ہیں۔ پرانی فلموں کو دیکھنے سے پتا چلتا ہے کہ اردو کا انڈین فلموں کے ساتھ چولی دامن کا ساتھ ہے۔ اب تو وقت کے ساتھ ساتھ سکرپٹ بدل رہا ہے لیکن پہلے اردو اور ہندی میں تمیز کرنا مشکل تھا تاہم اب اردو اور ہندی میں فرق نمایاں ہے۔

شکیل ملک، لاہور:
مغل اعظم اور آجکل کی فلموں میں کسی بھی لحاظ سے مقابلہ نہیں کیا سکتا۔ مغل اعظم اور آجکل کی فلموں کی اردو میں زمین آسمان کا فرق ہے۔ آج کل کی فلموں میں انگریزی کا سہارا لیا جاتا ہے، فلم کی کہانی کا نصف سے زیادہ انگلش میں ہوتا ہے اردو تو بس برائے نام ہی ہوتی ہے۔

شاہدہ اکرم، ابو ظہبی:
حقیقت میں ہندوستان میں اردو اب صرف فلموں تک ہی زندہ رہ گئی ہے۔جیسا کہ عالیہ نازکی اور مظہر زیدی کی ڈائری سے بھی ظاہر ہوتا ہے کہ اب اردو صرف دلی، لکھنئوں اور حیدر آباد میں ہی باقی رہ گئی ہے۔ بچوں کو اس سے دور کا بھی واسطہ نہیں رہا کیونکہ آجکل وہی زبان کامیاب سمجھی جاتی ہے جس سے دنیاوی فائدہ حاصل ہو اور اردو اب کسی کے لیے فائدے کی زبان نہیں رہی۔

آج کی فلموں کی بنیاد صرف پیسہ کمانا ہے جن میں استعمال کرنے والی زبان زیادہ تر زومعنی ہوتی ہے۔ اردو کو سچ میں دوبارہ لشکری زبان کہا جا سکتا ہے لیکن اب اس میں کئی غیرضروری سپاہی بھرتی کر لیے گئے ہیں۔

سید احمد علی، رشیدیہ، دبئی:
میرے خیال میں ہندی فلموں میں سٹوری، ڈائیلاگ اور گانوں میں کوئی یکسانیت یا مشابہت نہیں ہوتی اور اگر یکسانیت ہو تب ہی فلم اچھی ہوتی ہے۔ الگ گانے، منفرد سٹوری اور بے ہنگم ڈائیلاگ عام آدمی کو فلم سے بیزار کر دیتے ہیں۔ آج کے فلمساز فلم کو صرف ماڈلنگ یا ایڈورٹائزمنٹ سمجھتے تو ہم اچھی فلموں کی امید کیسے کر سکتے ہیں۔

اکرام چوہدری:
زمانے کے ساتھ ساتھ انڈین فلموں میں اردو سے زیادہ انگلش بولی جا رہی ہے۔ ویسے بھی انڈیا میں اردو کو ہندی کہا جاتا ہے اور اردو کو صرف مسلمانوں کی زبان کہا جاتا ہے اسی لیے جس فلم میں کوئی مسلمان کردار ہو اس کے منہ سے اردو زیادہ سننے کو ملتی ہے۔

امتیاز کھوکھر، عرب امارات:
بالی وڈ اور اردو کا رشتہ مجبوری کا رشتہ ہے۔ شروع سے ہی بالی وڈ میں اچھے لکھنے والے اردو بولنے والے رہے ہیں۔ دنیا میں اردو بولنے والوں کی تعداد بہت زیادہ ہے سب سے بڑھ کر یہ بات ہے کہ اردو سے زیادہ میٹھی زبان برصغیر میں کوئی زبان نہیں ہے۔بالی وڈ والے اردو کے ساتھ یہ زیادتی کر رہے ہیں کہ وہ اسے ہندی کہتے ہیں۔ ارود کو ارود ہی کہنا چاہیے اور اس میں کسی کو کوئی شرمندگی نہیں ہونا چاہیے۔

عامر رضا، عرب امارات:
بنیادی طور پر اردو چونکہ کئی زبانوں کو مکسچر ہے اور اسے سیکھنا آسان ہے اس لیے بالی وڈ والے اس زبان کا استعمال کرتے ہیں اور جہاں تک اردو کی شہرت کا تعلق ہے تو وہ روز بروز بڑھ رہی ہے۔

اردو کے ساتھ زیادتی
 بالی وڈ والے اردو کے ساتھ یہ زیادتی کر رہے ہیں کہ وہ اسے ہندی کہتے ہیں۔ ارود کو ارود ہی کہنا چاہیے اور اس میں کسی کو کوئی شرمندگی نہیں ہونا چاہیے۔
امیاز کھوکھر، عرب امارات

چاند بٹ، جرمنی:
یہ زبان ہی ہے جو قوم بناتی ہے اور کسی تہذیب کو تاریخ کا حصہ بناتی ہے۔ زبان کے ہی ذریعے ہم اپنے ماضی کی تاریح کو جان سکتے ہیں۔ پاکستان بنانے والوں نے اردو کو اس ملک کی قومی زبان بنایا لیکن پاکستان کے ہی اعلٰی طبقوں نے اس زبان کو برباد کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔ یہ بالی وڈ ہی ہے جو اس زبان کو زندہ رکھ رہا ہے۔ بالی وڈ جو کہ عوامی مزاج کو سمجھ کر فلمیں بناتی ہے انہوں نے ارود میں مقبول فلمیں بنا کر ثابت کر دیا ہے کہ پاکستانی حکومت اور قوم سے زیادہ انہوں نے اردو کی خدمت کی ہے۔یہی وجہ ہے کہ آج ہندوستان اردو کی شناخت بن چکا ہےاور ہم پنجابی، سندھی ، بلوچی اور پشتو میں گفتگو اور انگریزی میں جگالی کر رہے ہیں۔ بالی وڈ نہ صرف عوامی فلموں کا مرکز ہے بلکہ یہ عوامی زبان کی عوامی یونیورسٹی بھی بن چکا ہے۔

میران اکری، شارجہ:
فلمیں تو عام لوگ دیکھتے ہیں، ان کو ایک ایسی زبان چاہیے جو آسانی سے سمجھ آئے۔ اردو ہی ایک ایسی زبان ہے جو سارے ہندوستانی آسانی سے سمجھ سکتے ہیں اور ویسے بھی پہلے پہل بالی وڈ کو جو ساحر اور نگار ملے وہ سب اردو زبان لکھنے والے تھے۔

کوئی تعلق نہیں
 زبان کا کسی فلم سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ یہاں کوئٹہ میں ہر کوئی انگریزی نہیں سمجھتا لیکن ’ٹائیٹینک‘ سب نے دیکھی تھی کیونکہ اس کی سٹوری اچھی تھی۔
عبداالباری مشوانی، کوئٹہ

عبداالباری مشوانی، کوئٹہ، پاکستان:
میرے نزدیک فلم کی زبان کی کوئی زیادہ اہمیت نہیں۔ چاہے وہ بالی وڈ ہو یا ہالی وڈ لوگ صرف اچھی سٹوری اور اچھی اداکاری چاہتے ہیں۔ آپ دیکھ لیں پاکستان میں تمام لوگ ہندی فلمیں دیکھتے کیونکہ ان میں کہانی اچھی ہوتی ہے۔ لیکن یہی اردو بولنے والے پاکستان میں بننے والی اردو فلمیں نہیں دیکھتے کیونکہ ان کی کہانیاں اچھی نہیں ہوتیں۔ اس کا مطلب یہ ہوا کہ زبان کا کسی فلم سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ یہاں کوئٹہ میں ہر کوئی انگریزی نہیں سمجھتا لیکن ’ٹائیٹینک‘ سب نے دیکھی تھی کیونکہ اس کی سٹوری اچھی تھی۔ میری خواہش ہے کہ پاکستان کی حکومت سینماؤں میں ہندی فلمیں چلانے کی اجازت دے۔

اشتیاق احمد خان، سکاٹ لینڈ، برطانیہ:
میں سمجھتا ہوں کہ بالی وڈ میں اب تک بننے والی فلمیں اردو زبان کے بغیر مکمل نہیں ہیں۔ وہ ’سلسلہ‘ ہو یا ’کبھی کبھی‘ یا کوئی اور فلم۔ یہ اور بات ہے کہ ’مغل اعظم‘ ’پاکیزہ‘ اور ’نوری‘ کو ہندی کے سرٹیفیکیٹ دیے گئے۔ آج بھی بالی وڈ میں وہی سکرپٹ رائیٹر اور نغمہ نگار کامیاب ہے جسے اردو کی سمجھ بوجھ ہے۔

فاروق احمد چوہدری، ناروے:
بالی وڈ تو خود اردو زبان کے توسط سے کما رہا ہے لیکن زیادتی کا یہ عالم ہے کہ اسے اردو کی بجائے ہندی کہتے ہیں۔ ہندی ایک الگ زبان ہے اور اردو سے زیادہ پرانی ہے لیکن اردو اپنے اصلوب اور تلفظ کے لحاظ سے ہندی سے بہت بہتر اور جدید ہے۔

مبشراحمد، واشنگٹن، امریکہ:
اردو کا رشتہ بالی وڈ سے تو ابھی تک ہے، ہاں لالی وڈ سے ختم ہو گیا ہے۔ آجکل ہیروز پہلے کے مقابلے میں درست اردو بولنے پر کم توجہ دیتے ہیں۔

ریاض فاروقی، دبئی:
پاکستان بننے سے پہلے اردو نہ صرف مسلمانوں کی زبان تھی بلکہ یہ پورے شمالی ہندوستان میں بولی اور سمجھی جاتی تھی۔ ممبئی کی فلم انڈسٹری نارتھ انڈیا کے لوگوں نے بنائی تھی اس لیے بالی وڈ کی بول چال کی زبان بھی اردو بنی۔ لاہور میں بھی ایک انڈسٹری تھی لیکن وہ پنجابی زبان میں کام کرتی تھی، یعنی علاقائی تھی۔

آجکل بالی وڈ والے فلموں میں ہندی الفاظ زیادہ شامل کرنے کی کوشش کرتے ہیں لیکن گانے زیادہ تر اردو میں ہی ہوتے ہیں۔ لگتا ہے بالی وڈ کی فلمیں دیکھنے والے اب آہستہ آہستہ ہندی بولنے لگ جائیں گے۔

شعیب خان، ملبورن، آسٹریلیا:
اردو بہت پرانی اور میٹھی زبان ہے، اگر یہ نہ ہوتی تو ساری بالی وڈ کی فلموں میں پچانوے فیصد اردو نہ ہوتی۔ اس لیے بالی وڈ اور اردو کا چولی دامن کا ساتھ ہے، یہ بات الگ ہے کہ وہ اسے ہندی کہتے ہیں۔

انیس، پاکستان:
انڈین سینما آجکل کیا کر رہا ہے، ہندی کے نام پر اردو استعمال کر ہا ہے۔حتٰی کہ فلموں کے نام تک ہندی میں لکھے جاتے ہیں اردو میں نہیں، پوری فلم میں اردو بولی جاتی ہے مگر کہتے ہیں کہ ہندی ہے۔

اسد رانا، فیصل آباد،پاکستان:
پہلے آپ اردو کے وجود کو تو تسلیم کریں، فلموں کے سرٹیفیکیٹ میں زبان کے خانے میں ہندی لکھا ہوتا ہے۔

زاہد محمود، ڈی جی خان،پاکستان:
اگر دلیپ، ساحر، سلیم جاوید، کیفی، بدایونی اور دوسرے اردو بولنے والے نہ ہوتے تو آج بالی وڈ اس بلندی پر نہ ہوتا۔

پرانا رشتہ
 بالی وڈ اور اردو کا رشتہ بہت پرانا اور بہت مضبوط ہے۔ میرا خیال ہے کہ باوجود اس کے کہ نئی فلمیں بہت کمرشل ہو گئی ہیں لیکن اس کے باوجود ان میں اردو کا معیار، خاص طور پرگانوں میں بہت اچھا ہوتا ہے۔
ماریہ احمد،اسلام آباد

ماریہ احمد،اسلام آباد، پاکستان:
بالی وڈ اور اردو کا رشتہ بہت پرانا اور بہت مضبوط ہے۔ میرا خیال ہے کہ باوجود اس کے کہ نئی فلمیں بہت کمرشل ہو گئی ہیں لیکن اس کے باوجود ان میں اردو کا معیار، خاص طور پرگانوں میں بہت اچھا ہوتا ہے۔

جاوید اقبال ملک، چکوال، پاکستان:
میں سمجھتا ہوں کہ اچھے اور معیاری کام کے لیے زبان کوئی معنی نہیں رکھتی۔ بولی وڈ والے ہالی وڈ کو کاپی کر رہے ہیں اور لولی وڈ بالی وڈ کو۔ ہماری فلموں کی تو یہ حالت ہو گئی ہے کہ اب فملوں کے نام بھی منفرد نہیں رہے۔

آپ کی رائے
پاکستان میں بھارتی فلموں کی نمائش ہونی چاہیے؟
آخر پاکستان میں انڈین ٹی وی اتنا مقبول کیوں؟آپ کی رائے
آخر پاکستان میں انڈین ٹی وی اتنا مقبول کیوں؟
برصغیر کے عوام کو آپ کا پیغامبرصغیر کے عوام
آپ بھارتی لوگوں کو کیا پیغام دینا چاہیں گے؟
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد