BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
آپ کی آواز
وقتِ اشاعت: Tuesday, 30 August, 2005, 11:24 GMT 16:24 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
قطرینہ سے تباہی: آپ کے تجربات
امریکہ کی تاریخ کے شدید ترین سمندری طوفان ’ قطرینہ‘ سے اسّی افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے اور اربوں ڈالر مالیت کی املاک کو نقصان پہنچا ہے۔

نیو آرلینز میں شدید تباہی ہوئی ہے جہاں نشیبی حصوں میں چھ فٹ تک پانی کھڑا ہے۔ تین سو کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں کے باعثٰ گاڑیاں دور دور جا گریں۔ اسی فیصد لوگ شہر چھوڑ چکے ہیں۔ باقیوں نے جس عمارت میں پناہ لے رکھی تھی اس کی چھت کے کئی حصے بھی اڑ گئے ہیں۔


اس طوفان کی وجہ سے خلیج میکسیکو کی تیل کی تنصیبات بند کر دی گئی ہیں۔ اور عالمی منڈی میں تیل کی قیمت بڑھ گئی ہے۔ ڈر ہے کہ یہ قیمت جو ابھی ستر ڈالر فی بیرل ہے، سو ڈالر فی بیرل تک نہ جا پہنچے۔

کیا آپ یا آپ کے کوئی عزیز و اقارب اس طوفان سے متاثر ہوئے ہیں؟ ہمیں اپنی کہانیاں اور تجربات لکھ بھیجئے۔ آپ ہمیں اس طوفان کی تصاویر بھی اس ای میل پر ارسال کرسکتے ہیں:

urdupics@bbc.co.uk

آپ کی رائے

اب یہ فورم بند ہو چکا ہے۔ قارئین کی آراء نیچے درج ہیں۔



آصف محمود، امریکہ:
ہمارے قصبے میں بھی پیر کی رات سخت ہوائیں چلیں اور بارش ہوئی ، بجلی بھی چلی گئی اور کچھ جگہوں پر درخت بھی اکھڑ گئے لیکن کوئی زخمی نہیں ہوا۔ جب میں پاکستان (آزاد کشمیر) میں تھا مجھے یاد ہے کہ بہت طوفانی بارشیں ہوتی تھیں لیکن اتنی طوفانی نہیں۔ جو بات یہاں پر اچھی ہے وہ یہ ہے کہ آپ کو باخبر رکھا جاتا ہے اور بتایا جاتا ہے کہ کیا کریں۔

علی چشتی، ورجینیا، امریکہ:
مجھے یقین ہے کہ آنے والے وقت میں انسان ایسے آلات بنانے میں کامیاب ہو جائے گا جس سے وہ موسم کو کنٹرول کرنے میں کامیاب ہو جائےگا۔ ناسا کے لیے کام کرتے ہوئے میں ایک پاکستانی امریکن ہونے کے ناطے یہی کہوں گا کہ میں بہت افسردہ ہوں لوگوں کے مرنے پر چاہے وہ امریکی ہوں، عراقی، افغانی یا کہیں کے بھی۔ ہمیں ان کے لیے دعا کرنی چاہیے۔ اللہ تعالٰی معصوم لوگوں کو مارنے کے لیے طوفان نہیں بھیجتے۔ مرنے والے امریکی تھے لیکن انسان بھی جن کے ہمارے طرح گھر والے، عزیز رشتہ دار بھی ہیں۔ اگر اللہ کی طرف سے یہ امریکیوں پر عذاب ہے تو مجھے امریکیوں سے ہمدردی ہے لیکن مجھے یقین ہے اللہ ظالم نہیں۔

طاہر خان، کراچی:
یہ سب ایک عذاب ضرور ہے لیکن بحیثیت مسلمان میں یہ نہیں چاہتا کہ بے گناہ انسان مارے جائیں اور خدا نے انسانی جانوں کو کافی حد تک محفوظ بھی رکھا ہے لیکن یہ عذاب تو ہے ناں ان پر۔امریکہ نے تیل کے لیے عراق کو تباہ کیا اور خدا نے ان کے تیل کے ذخیرے کو ہی تباہ کر دیا۔ اللہ سب پر رحم کرے اور سب کو ہدایت دے۔آمین

لیاقت علی، سرگودھا:
اللہ نے امریکہ کی آنکھیں کھولنے کے لیے یہ عذاب بھیجا ہے لیکن ہمیں انسانوں کے ضیاع پر افسوس ہے۔

عصمان منظور، لاہور:
اسے کہتے ہیں عذاب الٰہی، طوفان امریکہ میں تیل پوری دنیا میں مہنگا۔

خان علی، ٹورانٹو، کینیڈا:
اب امریکی کو چاہیے کہ اُوپر بھی فوج بھیج دے کیونکہ اس کو اپنی طاقت پہ بڑا ناز ہے۔

جاوید اقبال ملک، چکوال:
یہ ایک عظیم سانحہ ہے اور یہ نظام کائنات ہے۔ اللہ کے کاموں میں کوئی مداخلت نہیں کر سکتا۔ اللہ کرے سب کچھ ٹھیک ہو جائے اور مذید عذاب الٰہی نہ آئے۔ہمیں تو تیل کی عالمی قیمتوں کے فکر ہے۔

محمد جمیل، دبئی:
تباہی پر افسوس ہے اور میں انتظار کر رہا ہوں کہ ابھی تک القاعدہ کا نام کیوں نہیں آیا کہ یہ تباہی بھی انہوں نے کی ہے۔جب کسی دوسرے پر ظلم کرو گے تو تباہی تو آئےگی۔

عبداللہ قریشی، دالبندین:
نہیں ہمارا کوئی رشتہ دار اس طوفان سے متاثر نہیں ہوا۔ اگر کسی کا کوئی عزیز متاثر ہوا ہے تو اللہ اُس پر رحم کرے۔

ناہید ورک، کینیڈا:
اللہ بھی امریکہ سے ناخوش ہے۔ اب بُش کو ظلم سے باز آ جانا چاہیے۔

ارشد خان، ملتان:
چونکہ یہ ایک قدرتی آفت ہے ہمارا اس پر کوئی کنٹرول نہیں۔ تا ہم یہ دنیا کی آنکھیں کھولنے کے لیے کافی ہے کہ دنیا کی سب سے بڑی طاقت بھی قدرت کے آگے بے بس ہے۔ آج کل امریکہ پوری دنیا میں امن کو تباہ کرنے پر تلا ہوا ہے۔ اللہ سے دعا ہے کہ وہ امریکہ کو مثبت سوچ رکھنے والے سربراہ دے جو ان تباہیوں سے سبق حاصل کریں۔

شاہد محمود، لیاقت آباد:
یہ سب زندگی کا حصہ ہے۔

محمد سلیم، عرب امارات:
لگتا ہے یہ طوفان امریکہ کی تباہی کا نقطہ آغاز ثابت ہوگا۔

جاوید، جاپان:
کسی بھی انسان کا اس طرح مرنا افسوسناک ہے۔ یہ ایک آفت ہے اس کو کوئی نہیں روک سکتا تھا پھر بھی میں صدر بُش سے گزارش کروں گا کے اس کی تحقیقات کرائی جائیں کہیں اس میں بھی کسی مسلمان کا ہاتھ نہ ہو اور وہ پاکستانی بھی ہو۔

ابو عمر، دبئی:
امریکہ نے اپنی طاقت کے زعم میں کمزور ملکوں پر جو ظلم ڈھائے ہیں، اسے جان لینا چاہیے کے سپر پاور صرف اللہ کی ذات ہے۔ انہیں اللہ کا شکر کرنا چاہیے کہ انہیں ایک اور مہلت مل گئی ہے سدھرنے کی۔

احمد محمود:
وقت کے ساتھ اس قسم کی آفات میں اضافہ ہوگا تاوقتیکہ امریکی اپنی مجرمانہ حرکات بند نہیں کر دیتے اور اللہ سے معافی نہیں مانگتے۔ بے شک اللہ معاف کرنے والا ہے۔

عبد الوحید، کراچی:
اللہ کا عذاب تو دونوں پر ہے، ہم پر ہمارے اعمال کی وجہ سے امریکہ کو مسلط کیا گیا ہے اور امریکہ پر اس کے کرتوتوں کی وجہ سے قدرتی آفات کو۔

ارشد خان، ملتان
یہ ایک قدرتی آفت ہے اور دنیا کی آنکھیں کھل جانی چاہییں کہ موجودہ زمانے کی طاقتور ترین ریاست بھی قدرت کے سامنے بے بس ہے۔ اب تو امریکہ کے حکمرانوں کو سبق سیکھ لینا چاہیے۔

جاوید اقبال، چکوال
یقینی طور پر یہ ایک عظیم سانحہ ہے اور یہ نظامِ کائنات ہے۔ ہمیں تو تیل کی عالمی قیمتوں کی فکر ہے

محمد علی، لاہور
خدا کی لاٹھی بے آواز ہے

شریف خان، پاکستان
یہ سب اللہ کا عذاب ہے۔ امریکہ نے دنیا بھر کے مسلمانوں پر بہت ظلم کیے ہیں اور اسے اس کا صلہ مل رہا ہے۔

66ممبئی اور یہ مانسون
نہ جانے کیا کشش ہے ممبئی تیرے شبستاں میں!
66آپ کی رائے
بلوچستان: سیلاب اور ڈیم ٹوٹنے سے ہونے والی تباہی
66آپ کی رائے
بحر ہند میں زلزلے اور انسانی تباہی
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد