مرکزی لندن میں جمعرات کی صبح زیرِ زمین ٹرین سٹیشنوں اور ایک مسافر بس میں بم دھماکوں میں تینتیس افراد کے ہلاک ہونے اور ڈیڑھ سو کے قریب زخمی ہونے کی تصدیق ہو گئی ہے۔ بی بی سی سے بات کرتے ہوئے عرب ذرائع نے کہا ہے وہ یہ بات تقریباً یقین کے ساتھ کہہ سکتے ہیں کہ لندن میں ہونے والے دھماکے القاعدہ نے کیے ہیں۔ کیا آپ یا آپ کے دوست رشتہ دار ان دھماکوں کے وقت شہر میں تھے؟ کیا آپ ان واقعات سے کسی بھی طرح متاثر ہوئے ہیں؟ ہمیں اپنے تجربات کے بارے میں لکھئیے۔ ان دھماکوں کے بارے میں اپنی رائے بھی آپ ہمیں بھیج سکتے ہیں۔ آپ اپنی رائے اردو، انگریزی یا roman urdu mein bhi bhej سکتے ہیں
|