BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
آپ کی آواز
وقتِ اشاعت: Saturday, 23 April, 2005, 14:17 GMT 19:17 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ابوغریب: امریکی فوجی قیادت بری
ابوغریب جیل میں قیدیوں کے ساتھ بدسلوکی
ابوغریب جیل میں قیدیوں کے ساتھ بدسلوکی
عراق میں امریکی فوج کے سابق کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل ریکارڈو سانچیز کو ابوغریب جیل میں قیدیوں سے ہونے والی زیادتیوں کے الزام سے بری کر دیا گیا ہے۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ایک نئی انکوائری میں جنرل سانچیز اور ان کے تین ساتھیوں کے خلاف کسی قسم کا ثبوت نہیں ملا۔ انکوائری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جنرل سانچیز کے نائب جنرل جنرل والٹر بھی بے قصور پائے گئے ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ابوغریب کی کمانڈر بریگیڈیئر جنرل جینس کرپنسکی وہ واحد افسر ہیں جنہیں قصور وار پایا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق انہیں نہ صرف تحریری طور پر تنبیہ کی گئی ہے بلکہ انہیں ان کی ذمہ داریوں سے سبکدوش بھی کر دیا گیا ہے۔

اس فیصلے پر آپ کی کیا رائے ہے؟ یہ بھی لکھئے کہ کیا عراق میں حالات کے بہتر ہونے کی کوئی امید ہے؟

آپ کی رائے

اب یہ فورم بند ہو چکا ہے۔ قارئین کی رائے سے ایک انتخاب نیچے درج ہے۔

جبران حسنین، کراچی:
یہ نیو روشن خیالی کی پہلی مثال ہے۔ ارے بھئی یہ ٹاپِک ہی غلط ہے۔ وہ امریکہ ہے جو چاہے کرسکتا ہے۔

عمران محسن، جاپان:
جس کی لاٹھی اس کی بھینس، یہ مسلمانوں کی بدقسمتی ہے کیوں کہ ہم مسلمان مشکل وقت میں اللہ کی بجائے امریکہ کی طرف دیکھتے ہیں اور امریکہ سے مدد مانگتے ہیں۔ جتنے جھوٹے اور ظالم اس وقت امریکہ اور امریکہ کے حواری ہیں اتنے ہی قصوروار تمام اسلامی ممالک ہیں کیوں کہ ظلم سہنے والا سب سے بڑا ظالم ہے۔۔۔۔

نانا بھائی، کینیڈا:
مجھے رپورٹ پر کوئی تعجب نہیں ہوئی، انہیں ہوئی ہوگی جو اس کے برعکس توقع لگائے ہوئے تھے۔۔۔۔

سہیل اوکاروی، ڈنمارک:
بات امریکہ کی نہیں بات ہے فوج کی۔۔۔ دنیا کی کسی فوج کی کبھی باضابطہ سرزنش تو ہوئی ہی نہیں، خواہ وہ پاکستان فوج کے بنگال کے کارنامے ہوں، جاپانی فوج۔۔۔ سوویت یونین کی فوج افغانستان میں، یا پھر امریکی فوج اقوام عالم میں۔۔۔۔

حسن طارق، ٹورانٹو:
میرے خیال میں عراقیوں کو فیصلہ کرنے دیں کہ اس ایشو پر کیا کیا جائے۔۔۔۔

احمد عمران، ابو ظہبی:
اب انصاف مانگیں بھی تو کس سے؟ اتنا طاقتور کوئی اسلامی ملک ہوتا تو یہ نوبت ہی نہیں آتی۔ امریکن کہتے ہیں جنگ میں سب جائز ہے مگر مسلمان اگر جانور کی قربانی بھی کرے تو اس میں بھی ان کو جانور کے حقوق پامال ہونے کا خدشہ رہتا ہے۔۔۔۔

عبدل، اسلام آباد:
امریکہ اس سے پہلے بھی انصاف پر مبنی روشن مثالیں پیش کرچکا ہے لہذا مجھے اس رپورٹ پر کوئی تعجب نہیں۔۔۔

عارف صدیقی، مانٹریال:
طاقت ہی سب کچھ ہے۔ امریکہ میں انسانی حقوق کے حالات سب سے خراب ہیں لیکن وہ دوسروں کو ذمہ دار ٹھہراتے ہیں۔ گوانتانامو میں کیا ہورہا ہے؟ بش سب سے بڑے ٹیرر ہیں جنہوں نے عراق اور افغانستان میں ہزاروں معصوموں کو قتل کردیا ہے۔۔۔۔

خرم احمد، امریکہ:
امریکی انصاف کی یہ واضح مثال ہے جس سے ثابت ہوگیا ہے کہ امریکی قوانین طاقتور لوگوں کے دفاع کے لئے بنے ہیں۔

جاوید اکرم، ملتان سٹی:
ابوغریب جیل کے واقعہ نے ہٹلر کے نازی کیمپوں کی یاد تازہ کردی ہے۔ ویسٹرن میڈیا ہٹلر کے خلاف تو بہت کچھ کہتی ہے لیکن اس پر کیوں خاموش ہے؟ امریکی اور برطانوی افسروں کا بھی ٹرائل ہونا چاہئے۔۔۔۔

محمد نشاط کھوسو، منیلہ:
اگر پاکستانی پولیس ہوتی تو اس سے بھی برا کرتی۔۔۔۔

شفاعت خان، کویت:
گیارہ ستمبر سے ہی امریکہ تاریک دور کی جانب جارہا ہے۔ گوانتانامو بے میں قیدیوں کو بغیرسماعت کے رکھنا، ابوغریب میں قیدیوں کے ساتھ غیرانسانی سلوک اور امریکی فوج کا قانون سے بالاتر رویہ۔۔۔۔ آج کے فیصلے نے جنرل سانچز کو قیدیوں سے بدسلوکی کے الزامات بری کردیا ہوگا لیکن اس سے صرف ایک بات ثابت ہوتی ہے: انکوائری کا طریقہ جنرل سانچز نے نہیں طے کیا تھا بلکہ کسی اور نے کیا تھا جو ان سے اوپر کے عہدے پر ہے۔۔۔۔

اعجاز سلیم، بارسلونا:
میری سمجھ میں یہ نہیں آرہا ہے کہ کیا اپنی رائے دیں، بس اتنا ہی کہنا ہے کہ سب ایک ہی کھیت کی مولی ہیں۔

محمد آصف رامے، ننکانہ صاحب:
امریکہ کی آرمی عراق سے نکل جانی چاہئے، ورنہ امریکہ کو تباہ کردیں گے۔۔۔

عرفان اللہ، مالاکنڈ:
امریکہ اپنے آپ کو دنیا کے لئے امن کا پیغام لا رہا ہے، حالانکہ مطلب اس کا الٹا نکلتا ہے۔ عراق کو صدام حسین سے نجات دلاکر کہا کہ ظلم کی اختتام ہوگئی ہے۔ حالانکہ ظلم کی ابتدا ہے۔۔۔

تنویر چودھری، فیصل آباد:
امریکہ نے ابوغریب جیل میں ہونے والے مظالم کے ذمہ دار لوگوں کو بری کردیا ہے۔ امریکہ سے اسی بات کی امید تھی۔ امریکہ سے انصاف کی امید رکھنا بیوقوفی، ملک امریکہ ہو، عدالت بھی امریکی ہو اور لوگ بھی امریکہ کے ہو۔۔۔۔

محمد شبیر، ٹورانٹو:
امریکہ ماڈرن منگول ایمپائر ہے، طاقتور لوگ قانون نہیں مانتے، انسانی زندگی کی قدر نہیں کرتے۔۔۔۔

شاہدہ اکرم، ابوظہبی:
اس فیصلے پر کوئی بھی آراء دینے سے قاصر ہوں، کہ معاملہ کچھ اس طرح ہے، یعنی جس کی لاٹھی اس کی بھینس۔ اب جو چاہے ان کا حسن کرشمہ ساز کرے، وہ کہتے ہیں تو ضرور جنرل صاحب بے قصور ہی ہوں گے!۔۔۔۔۔

احمد سید، ٹورانٹو:
بیمار ذہنیت کی عکاسی اس سے بہتر نہیں ہوسکتی ہے۔

احتشام فیصل، شارجہ:
میں اس فیصلے سے بالکل متفق نہیں ہوں۔ میں نے ابوغریب جیل کی انسانیت سوز تصاویر خود دیکھی ہیں، ان میں ایک نہیں بہت سے امریکی فوجی یہ مکروہ حرکت کررہے تھے۔ اگر صرف ایک مجرم ہوتا تو باقی سب کیا ہوئے؟۔۔۔۔

ظہیرالدین درانی، کوئٹہ:
مجھے اس انکوائری کے نتائج کے بارے میں کوئی شک نہیں تھا۔۔۔۔

محمد احمد مفتی، کینیڈا:
میرے خیال میں امریکہ میں کوئی بھی ۔۔۔۔ نہیں بچا اور نہ ہی سچ کا سامنا کرنے کی برداشت۔ اب میرے خیال میں صدام اور اس کی اعلیٰ قیادت کے جرائم کی تحقیقات اسی انکوائری سے کروانی چاہئے۔

امین اللہ شاہ، میانوالی سٹی:
جناب مجرم، منصف بن جائے تو اس سے انصاف کی توقع ایسے ہی ہے جیسے بن بادل آسمان سے بارش کی آس رکھنا۔۔

شہزاد ملک، ابو ظہبی:
کیا واقعی کسی کو اس فیصلے کے متضاد فیصلے کی توقع تھی؟ مسلم ممالک میں جمہوریت نہ ہونے کی وجہ سے وہاں کے عوام کے بنیادی انسانی حقوق کے لئے مگرمچھ کے آنسو بہانے والے امریکہ نے ابوغریب میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کرنے والے افسروں کو باعزت رہا کردیا۔۔۔

فیصل جاوید، لندن:
نام نہاد روشن خیال اور ماڈریشن کا نعرہ لگانے والوں کے لئے یہ ایک سبق ہے۔ اسلام بدلے کی اجازت۔۔۔۔

رضی رحمان، کینیڈا:
یہ سب جنگ کا قانون ہے۔۔۔ امریکی وہی کرتے ہیں جو وہ سمجھتے ہیں کہ ان کے لئے بہتر ہے۔ ان کے حساب سے امریکی بھی انسان ہی ہیں اور باقی دنیا ان کی غلام۔

رضوان احسن، کراچی:
ایسا تو ہونا ہی تھا۔ گریٹ امریکہ۔۔۔

محمد سلیم، دوبئی:
امریکہ کی عدالت کے فیصلے سے ثابت ہو گیا کہ جرم امریکن نہیں کرتے بلکہ صرف مسلمان کرتے ہیں یا طالبان کرتے ہیں یا فلسطینی کرتے ہیں۔ امریکن تو فرشتے ہیں ان سے خطا ہوہی سکتی۔ وہی ملزم، وہی منصف تو پھر انصاف کی کیا توقع رکھی جاسکتی ہے؟

66آپ کی رائے
عراقی قیدیوں سے بدسلوکی
66پاکستانیوں کا اغواء
حکومت عراق میں فوج بھیجےگی؟ آپ کی رائے
66نجف میں لڑائی
نجف میں امریکی کارروائی پر آپ کی رائے
آپ کی رائے
عراقی انتخابات: ایک نئے دور کا آغاز؟
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد