امریکی رسالے ’موبائل پی سی‘ نے لیپ ٹاپ کمپیوٹر’ایپل پاور بک 100‘ کو آج تک بننے والی ذاتی استعمال کی الیکٹرنکس میں دنیا کا عظیم تر گیجٹ قرار دیا ہے۔ اس رسالے نے آج تک بننے والے ٹاپ سو گیجٹس کی فہرست شائع کی ہے جن میں دوسرے نمبر پر ’زینتھ سپیس کمانڈ ریموٹ کنٹرول‘ اور تیسرے نمبر پر سونی والک مین ہے۔ دس ٹاپ پر آنے والے گیجٹس میں پہلا ڈیجیٹ کیمرہ ’کیسیو کیو وی10‘ اور ’موٹرولا سٹارٹیک‘ موبائل فون شامل ہیں۔ جبکہ ٹیلی فون کا نمبر تئیسواں ہے۔ کیا آپ گیجٹس پسند کرتے ہیں؟ آپ کا محبوب گیجٹ کون سا ہے؟ کیا آپ ’موبائل پی سی‘ کی اس فہرست سے اتفاق کرتے ہیں جس میں ’ایپل پاور بک 100‘ پہلے اور ٹیلی فون تئیسویں نمبر پر ہے؟ آپ کی پچھلی نسل کے محبوب گیجٹس کیا تھے؟ آپ کون کون سے گیجٹس استعمال کرتے ہیں اور آپ کی نظر میں اب تک بننے والے تمام گیجٹس میں سب سے زیادہ مقبول گیجٹ کون سا ہے؟ یہ فورم اب بند ہوچکا ہے، قارئین کی آراء نیچے درج ہیں
یاسر، گجرات: میری ڈیجیٹل کیمرہ فوزی اور میرا موبائل نوکیا چھ ہزار چھ سو تیس ہے جن سے میں کہیں بھی پکچر یا مووی بنا سکتا ہوں اور انٹرنیٹ سے کسی کو بھی بھیج سکتا ہوں۔ ویسے میرے کمپیوٹر میں پانچ ہزار پانچ سو پکچر ہیں۔۔۔ سید عمران رضا، پاکستان: میری فلیش ڈِسک، میرا موبائل فون وار میرا ڈیسک ٹاپ پی سی۔ کمپیوٹر کوئی بھی ہو، آئی لو اٹ۔ ضیاء المصطفےٰ، راولپنڈی: وقت کے ساتھ ساتھ لوگوں کی ضروریات میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔ بہت سی نئی ایجادات سامنے آئی ہیں۔ مگر ابھی تک میرے خیال میں سب سے زیاد استعمال ہونے والی گیجٹ موبائل فون ہے۔ اور اب تو موبائل فون عام ہورہے ہیں جس کی وجہ سے نہ صرف آپ فوٹوگرافی کرسکتے ہیں بلکہ وڈیو بھی بناسکتے ہیں۔ عاطف اکرام، لاہور: میرا پسندیدہ گیجٹ نوکیا چھ ہزار آٹھ سو ہے۔ کیوں کہ آج کے تیز طور دور میں یہ مجھے موبائل، انٹرنیٹ، ای میل اور نوٹ بنانے کی سہولت دیتا ہے، یعنی فور ان ون۔ عبدالرحیم احمد، واٹرلو: بلیک بیری متعدد کام کے لئے استعمال کیا جاسکتا ہے اور سب سے زیادہ مفید ہے۔۔۔۔ ادریس رضوی، دوبئی: میرا پسندیدہ گیجٹ نوکیا 9500 کمیونیکیٹر ہے۔ نئی نسل کے لیے یہ گیجٹ ایک ضرورت ہے کیونکہ اس تیز دور میں آپ گیجٹس کے بنا ادھورے ہیں۔ انفارمیشن آج کی اہم ضرورت ہے اور اس سے انکار ممکن نہیں۔  | نوکیا یا سی مین کے پام ٹاپ پی سیز  آج کل نوکیا یا سی مین کے وہ پام ٹاپ پی سیز ہیں جنہیں آپ کیمرہ، موبائل اور وائرلیس کمپیوٹرز کے طور پر بھی استعمال کرسکتے ہیں۔  وقار الطاف، کراچی |
وقار الطاف، کراچی: ایپل پاور بک 100 کا تو مجھے معلوم نہیں کیونکہ پاکستان میں ایپل اتنی آسانی سے نہیں ملتے اور نہ ہی زیادہ استعمال ہوتے ہیں۔ پچھلی نسل کے پسندیدہ گیجٹس میں فون یا ڈیجیٹل ڈائری تھی اور آج کل نوکیا یا سی مین کے وہ پام ٹاپ پی سیز ہیں جنہیں آپ کیمرہ، موبائل اور وائرلیس کمپیوٹرز کے طور پر بھی استعمال کرسکتے ہیں۔ شہزاد بدر، اسلام آباد: میرا پسندیدہ گیجٹ تو میرا ایک دفتری ساتھی ہے جسے ہم ’انسپیکٹر گیجٹ‘ کہتے ہیں۔ قمر راجہ، پاکستان: مجھے نہیں معلوم کہ یہ گیجٹ کیا ہے بہرحال یہ اچھی چیز معلوم ہوتی ہے۔ عاصم اکرام، لاہور: یہ ٹھیک ہے کہ گیجٹس کی اہمیت وقت کے ساتھ بدلتی رہتی ہے لیکن میرا پسندیدہ گیجٹ موٹرولا سٹارٹیک ہی رہا ہے اگرچہ یہ اب میرے پاس نہیں ہے۔ شوکت ظاہر، ٹورنٹو: میرا پسندیدہ تو ڈیجیٹل کیمرہ سونی سائبر شاٹ ہے۔ یہ ایک سو ساٹھ ہائی ریسزولیوشن تصاویر ایک وقت میں لے سکتا ہے۔ ڈیجیٹل کیمرے سے تصاویر لینے کا فائدہ یہ ہے کہ آپ انہیں ای میل اور سی ڈی کے ذریعے جتنی بار چاہیں ایک دوسرے کو بھیج سکتے ہیں۔ اسے آپ سٹور کرسکتے ہیں، ٹی وی پر دیکھ سکتے ہیں اور پھر پرٹنٹنگ کی قیمت وہی ہے جو پہلے کیمرے کی تصاویر کی ہوتی تھی۔ سید جاوید، امریکہ: مجھے وہ سوفٹ ویئر بہت پسند ہے جس کے ذریعے میں اپنی محبوب کو جہاں بھی وہ ہو، پیغام بھیج سکتا ہوں۔ پھر مجھے وہ بہت ہی چھوٹے سے آواز محفوظ کرلینے والے ریکاڈرز بھی بہت پسند ہیں۔ آصف مشتاق، امریکہ: میرا پسندیدہ میرا لیپ ٹاپ ہے۔ اس کی وجہ سے میں اپنا کام کہیں دور دراز کسی کافی شاپ سے بھی کرسکتا ہوں۔ علی رضا، برطانیہ: لیپ ٹاپ، آئی پوڈ، میرا موبائل فون اور سیٹلائٹ نیویگیشن میرے پسندیدہ ہیں۔ شبیر احمد، اسلام آباد: میرا پسندیدہ گیجٹ ڈیجیٹل کیمرہ ہے۔ حسنین احمد، پاکستان: مجھے لگتا ہے کہ زیادہ تر لوگوں کو گیجٹس کا پتہ نہیں ہے اس لیے یہ کہنا مشکل ہے لیکن میرے خیال میں پہلے نمبر پر موبائل فون ہی ہے۔ شکیل احمد، لاہور: میرا محبوب گیجٹ ایپل پاور بک جی فور ہے جو میں نے انتھک محنت کے بعد خریدا اور وہ بھی پاکستان میں۔
 | ایک ٹکٹ میں دو مزے  میرے پاس ایک دستی گھڑی ہے جس میں یو ایس بی فلیش ڈسک ڈرائیو لگی ہوئی ہے۔ اس کی وجہ سے اپنے ساتھ ڈیٹا لے کر چلنا آسان اور سستا رہتا ہے۔  کمال احمد، کراچی |
کمال احمد، کراچی: میرے پاس ایک دستی گھڑی ہے جس میں یو ایس بی فلیش ڈسک ڈرائیو لگی ہوئی ہے۔ اس کی وجہ سے اپنے ساتھ ڈیٹا لے کر چلنا آسان اور سستا رہتا ہے۔ پھر سی ڈی برننگ میں جو وقت لگتا ہے اس سے بھی بچت رہتی ہے اور فلاپی ڈرائیو والے تھوڑی میموری کے مسائل بھی نہیں ہوتے۔ یہ بہت اچھا گیجٹ ہے۔ اکبر ملک، اسلام آباد: میرا پسندیدہ گیجٹ لیپ ٹاپ ہے۔ ایپل پاور بک میں نے ایک دوست کے پاس دیکھی ہے اور اسے استعمال بھی کیا ہے۔ یہ بہت اچھا کمپیوٹر ہے۔ میرے والد کا پسندیدہ گیجٹ ریڈیو اور پھر ٹیپ ریکارڈر تھا۔ ویسے بھی اس وقت صرف یہ دونوں ہی چیزیں تھیں، باقی سب چیزیں بعد میں آئیں۔ میرے خیال میں سب سے مقبول گیجٹ موبائل فون ہے کیونکہ یہ سب سے زیادہ استعمال ہوتا ہے۔ یاسر، میرپور خاص: بی بی سی ہمیشہ نئی چیزیں متعارف کرواتا ہے اور گیجٹ ان میں سے ایک ہے۔ لیکن انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ گیجٹ ہوتا کیا ہے؟ میں نے تو یہ لفظ ہی پہلی بار سنا ہے۔ ساجد اقبال، یو اے ای: میرے خیال میں پاکستانیوں کا فیورٹ گیجٹ نوکیا 3310 ہے۔ آصفین علی، کراچی: اجی میرا پسندیدہ گیجٹ تو میرا ایم پی تھری پلیئر ہے۔ ویسے میں فواد صاحب کی بات سے اتفاق کروں گا کہ وقت کے ساتھ تبدیلیاں تو آتی ہی ہیں۔ باقی عبدالمالک صاحب، جو لوگ آن لائن جا کر ویب سائٹس پڑھتے ہیں، ان کو ان چھوٹی موٹی الیکٹرانکس کا علم تو ہوتا ہی ہے۔ عثمان اکرام، لاہور: میرا پسندیدہ گیجٹ میرا اپنا دماغ ہی ہے۔ عطاء، گجرات: ایپ آئی پوڈ۔ مزمل چیمہ، پاکستان: میرا پسندیدہ گیجٹ لیپ ٹاپ ہے، یہ بہت اچھی چیز ہے۔ عثمان مانی، پاکستان: کوئی بھی نہیں۔ احمد سید، ٹورنٹو: ڈیجیٹل کیمرہ، میری منگنی سے لے کر شادی، ہنی مون، بچے کی پیدائش، اس کی معصوم حرکتیں اور جانے کتنے ہی حسین لمحات کو محفوظ کرنے کا کام میرے اس پسندیدہ گیجٹ نے کیا ہے۔ ویسے میرے کمپیوٹر پر ساڑھے سات ہزار تصاویر وجود ہیں۔ میں اس کیمرے کی بھرپور سفارش کروں گا۔ حمزہ، پاکستان: مجھے تقریباً سارے ہی گیجٹس بہت پسند ہیں لیکن پسندیدہ میرا ڈیجیٹل کیمرہ ہی ہے کیونکہ مجھے فوٹوگرافی کا بہت شوق ہے۔ پھر کچھ دوسرے گیجٹس بھی ہیں جیسے کہ سونی ایرکسن کے موبائل فونز اور خصوصاً ایم پی تھری پلیئر۔
 | میرا قلم  میرا پسندیدہ گیجٹ میرا قلم ہے۔ یہ ایک ایسا ہتھیار ہے جسے جب چاہو استعمال کرو۔  شاہد مرزا، کراچی |
شاہد مرزا، کراچی : میرا پسندیدہ گیجٹ میرا قلم ہے۔ یہ ایک ایسا ہتھیار ہے جسے جب چاہو استعمال کرو۔ محمد علی، کینیڈا: میرا پسندیدہ گیجٹ ’بلیک بیری‘ ہے کیونکہ یہ صرف ایک موبائل فون ہی نہیں بلکہ ای میل، ایس ایم ایس، وائرلیس کی سہولت، ایڈریس بک، انٹرنیٹ براؤزر، کیلینڈر، میمو پیڈ اور اس کے علاوہ بھی بہت کچھ ہے۔ کسی بھی ایک گیجٹ کے نمبر ایک ہونے کا دعویٰ کرنا بہت مشکل ہے کیونکہ ہم صرف ایک مختصر تعداد میں لوگوں سے سروے کرتے ہیں اس لیے میں نہیں سمجھتا کہ موبائل پی سی یہ سب کچھ کرسکتا ہے۔ فواد فراز، امریکہ: میرا پسندیدہ گیجٹ ’یو ایس بی تھمب ڈرائیو‘ ہے۔ وقت کے ساتھ گیجٹ کی مقبولیت بدلتی رہتی ہے اور اس میں علاقوں سے بھی فرق پڑتا ہے۔ آج کل امریکہ میں مقبول ترین گیجٹس ڈیجیٹل کیمرہ اور ایم پی تھری پلیئر (آئی پوڈ منی) ہیں۔ کراچی میں میں نے ہر شخص کو موبائل فون کا دیوانہ دیکھا ہے۔ پچھلی دہائی پرسنل کمپیوٹر اور اسے پہلے وی سی آر کا دور تھا۔ اس سے پہلے ریڈیو اور ٹیپ ریکارڈر مقبول تھے۔ شاہدہ اکرم، ابوظہبی: ایک وقت تھا کہ فون ہی سب سے پسندیدہ تھا اور اب بھی ہے کہ اس کے بغیر گزارہ ہی نہیں۔ ایپل لیپ ٹاپ نمبر ون ہوگا لیکن ابھی یہ ایجاد عام انسان تک نہیں پہنچی تاہم اس کی اہمیت سے انکار نہیں۔ امیر اللہ، کینیڈا: یہ گیجٹ کس بلا کا نام ہے؟ عبدالمالک، کینیڈا: مجھے لگتاہے کہ آپ اردو پڑھنے والے صرف ایک فیصد لوگوں تک پہنچ رہے ہوں گے۔ ننانوے فیصد اردو پڑھنے والے لوگوں نے ان گیجٹس کے نام ہی شاید نہ سنے ہوں جن کا آپ نے ذکر کیا ہے۔ اس لیے آپ صرف ایک اونچے طبقے تک ہی اپنی بات پہنچا رہے ہیں۔ خیر کیجئے جیسا آپ کی مرضی کیونکہ بہرحال یہ آپ کا مواصلاتی نظام ہے تاہم میں سمجھتا ہوں کہ یہ انصاف کی بات نہیں ہے۔ حسیب خان، کراچی: ہم تو ابھی چاقو، کلہاڑی، چھڑی، سے پرکار، گھڑی اور قطب نما کی دنیا تک پہنچے ہیں۔ گو موبائل فون تک سب کے پاس ہیں لیکن علمی سطح تک ہم ابھی وہیں ہیں اور زیادہ تر لوگوں کے پسندیدہ گیجٹس یہی ہیں۔ فہد راجہ، فرانس: میرا پسندیدہ گیجٹ میرا ایم پی تھری پلیئر ہے۔ یہاں گھر سے بہت باہر رہنا پڑتا ہے جس کی وجہ سے میں اپنا ایم پی تھری پلیئر سنتے ہوئے اپنی دنیا میں رہتا ہوں اور دیسی موسیقی سن کر دل کو تازہ رکھتا ہوں اور پھر یہ چپ رہنے کا ایک اچھا بہانہ ہے۔ عمر فاروق، برمنگھم: ارے بھائی سپر گیجٹ سے اچھا کیا ہوسکتا ہے؟ یعنی وہی ہاتھ میں چھوٹا سا کمپیوٹر۔ ۔۔۔پھر اس کے بعد فہرست اتنی لمبی ہے کہ اس کے لیے ویب کے کئی صفحات درکار ہیں۔ محمد اعظم، کراچی: ایپل کے بارے میں تو مجھے نہیں معلوم لیکن سونی کیمرہ اور موٹرولا سٹار ٹریک کے بارے میں میری رائے یہی ہے۔ دیگر اشیاء میں میں کیسیو کی میموری پراڈکٹ پر زیادہ انحصار کرتا ہوں۔
|