BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 04 July, 2005, 13:22 GMT 18:22 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
کینیڈا میں احمدیہ جماعت کاجلسہ

جلسے کی ایک تصویر (بشکریہ: عفاف اظہر)
جلسے کی جھلک (بشکریہ: عفاف اظہر)
جماعت احمدیہ کینیڈا کا انتیسواں سالانہ جلسہ (ڈیری روڈ اور ایئرپورٹ روڈ کے سنگم پر واقع) انٹرنیشنل سنٹر میں چوبیس سے چھبیس جون کو منعقد ہوا۔ اس جلسہ سے خطاب کے لئے جماعت احمدیہ عالمگیر کے پانچویں خلیفہ مرزا مسرور احمد صاحب لندن (یو کے) سے کینیڈا تشریف لائے۔

یہ ان کا کینیڈا میں دوسرا دورہ ہے اور ان کے اس ایک ماہ کے قیام کے دوران کینیڈا بھر کے مختلف شہروں کے دورہ جات متعدد مساجد اور کمیونٹی سنٹرز کا سنگ بنیاد اور افتتاح وغیرہ کی مختلف تقریبات کے خصوصی پروگرام شامل تھے۔

اس جلسہ میں کینیڈا کے دور دراز کے شہروں سمیت امریکہ اور دیگر گیارہ مختلف ممالک اور دوسو شہروں سے بیس ہزار سے زائد نمائندوں نے شرکت کی جبکہ کینیڈا کی مرکزی صوبائی حکومت کے وزراء، میئرز، مرکزی اور صوبائی اراکین پارلیمنٹ نیز مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے سربراہانِ کمیونیٹیز بھی شامل تھے۔

شرکت کرنے والوں میں بریمپٹن کے میئر، رکن پارلیمنٹ جِم کیری گیاننِس، وزیر امیگریشن جو ولپے، اپوزیشن لیڈر اور کنزرویٹِو رہنما اسٹیوین ہارپر، این ڈی پی کے لیڈر جیک لیٹن، ایم پی اور سابق وزیر امیگریشن جوڈی سگرو، اونٹاریو کے پریمیئر ڈالٹن میککوئنٹو اور اپوزیشن لیڈر ایم پی پی بھی شامل تھے۔ ان تمام رہنماؤں نے جلسے سے خطاب کیے۔ انہوں نے اپنے خطاب کے دوران کمیونٹی کی خدمات اور کوششوں کو سراہا اور خراج تحسین پیش کیا۔

اس تین روزہ جلسہ میں مردوں اور خواتین کے لئے باپردہ الگ الگ جلسہ گاہوں کےوسیع انتظامات کیے گئے اور جلسہ کے آخری روز کے فائنل سیشن میں امام جماعت احمدیہ مرزا مسرور احمد صاحب کا خصوصی خطاب ہوا جس میں انہوں نے تربیت کے مختلف پہلوؤں کو اجاگر کیا اور ’علم انعامی‘ کے ساتھ ساتھ دیگر اعلیٰ تعلیمی کارکردگی کے ایوارڈز دیے۔

مزید برآں جماعت احمدیہ کینیڈا کے امیر مولانا نسیم مہدی کا کینیڈا میں آج کل پارلیمنٹ سمیت مختلف مذہبی، سماجی اور سیاسی حلقوں میں زیر بحث ایک حساس اور انتہائی متنازعہ موضوع ’’شادی کی نئی قانونی تعریف‘‘ کی بابت کینیڈین معاشرے پر اس کے دوررس اثرات کی روشنی میں خصوصی لیکچر اور مختلف دینی اور سماجی مسائل پر دیگر سکالرز نے بھی لیکچرز دیے۔

جماعت احمدیہ کینیڈا کی طرف سے ہر سال اس جسلے کا انتظام بہت وسیع پیمانے پر کیا جاتا ہے اور یہ اپنی نوعیت کا ایک انفرادی اور اجتماعی جلسہ ہوتا ہے جس میں دنیا بھر سے ہزاروں کی تعدد میں لوگ شمولیت کرتے ہیں۔


نوٹ: بی بی سی اردو ڈاٹ کام پر ’آپ کی آواز‘ کا صفحہ قارئین کے لئے ہے۔ اگر آپ بھی کسی موضوع پر لکھنا چاہتے ہیں تو لکھ بھیجیں۔

پہلا نام
خاندانی نام*
پتا
ملک
ای میل
ٹیلی فون*
* اختیاری
آپ کی رائے
بی بی سی آپ کی آراء میں کاٹ چھانٹ کر سکتی ہے اور اس بات کی ضمانت نہیں دے سکتی کہ موصول ہونے والی تمام ای میل شائع کی جائیں گی۔
66مختصر سفرنامہ
’جیسا سنا تھا، دیکھا نہیں‘
66امریکہ میں ہم جنس
’فری امریکہ‘ پر ذیشان عثمانی کے تاثرات
66ایک نظم: کل
کل --- ایک نظم جنوبی کوریا سے
66تین سال کا MA
پشاور یونیورسٹی کے طلباء کی اپیل
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد