BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 01 July, 2005, 14:47 GMT 19:47 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
کل --- ایک نظم جنوبی کوریا سے

News image
آج کی شام کے ماتھے پے،
گزرے سالوں کے سبھی حوالے ہیں۔
اجڑے دلوں کا ماتم،
بکھرے خوابوں کے نالے ہیں۔
بجھتی شاموں کی بےبسی،
ٹوٹتی خواہشوں کے جالے ہیں۔

سوالِ محرومی کے ہاتھ میں،
زہرتشنگی کے پیالے ہیں۔
ڈوبتے سورج کی تھکن،
گزرے لمحوں کی ضمن،
مضطرب یادوں کی چبھن،

وقت کی بند مٹھی میں،
چند لمحے اس سال کے،
ابھی باقی ہیں۔

آؤ اس سے پہلے کہ،
لمحات کے یہ ذرات بھی سرک کر،
کسی گم گشتہ ماضی کی یاد بنیں،
آؤ ٹوٹ کے روئیں،
آؤ پھر اشک ندامت سے،
آبیاری کریں،
دل کی بنجر زمینوں کی۔

اپنی ذات کو کھوئیں،
بیج وفاؤں کے بوئیں،
صبح فردہ کی پیشانی پہ،
اک لفظ رمز صداقت،
اک لفظ رسم محبت،
رقم کرتے جائیں۔



نوٹ: بی بی سی اردو ڈاٹ کام پر’ آپ کی آواز‘ کا صفحہ قارئین کے لئے ہے۔ یہاں آپ کسی بھی موضوع پر اگر کچھ لکھنا چاہتیں ہیں تو لکھ بھیجیں۔
پہلا نام
خاندانی نام*
پتا
ملک
ای میل
ٹیلی فون*
* اختیاری
آپ کی رائے
بی بی سی آپ کی آراء میں کاٹ چھانٹ کر سکتی ہے اور اس بات کی ضمانت نہیں دے سکتی کہ موصول ہونے والی تمام ای میل شائع کی جائیں گی۔
66ڈائری: توانائی گھر
بہتر معاشرہ بنانے کی ایک کوشش
66میری عراق ڈائری
عراقی خاتون نائب وزیر ثقافت کی ڈائری۔۔۔
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد