BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 30 May, 2004, 15:18 GMT 20:18 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
عالمگیریت: آلو کا حیرت انگیز سفر

آلو: عالمگیریت کی علامت؟
آلو: عالمگیریت کی علامت؟
ایک زمانہ تھا کہ آلو کی کاشت کبھی جنوبی امریکہ کے چند علاقوں تک محدود تھی۔ آج آلو دنیا بھر میں سب سے زیادہ پسند کی جانے والی خوراک بن گیا ہے۔ آلو کا یہ سفر عالمگیریت کے سفر کے ساتھ جڑا ہوا ہے۔

آلو کی دریافت کا سہرا ہسپانوی فاتحین کے سر ہے جنہوں نے پندرہویں صدی کے آخر میں جنوبی امریکہ کے ماؤنٹ اینڈیز میں آلو دریافت کیا۔ آلو پہلے پہل یورپ پہنچا جہاں سے وہ بھارت سے ہوتا ہوا چین پہنچا۔ حقیقت یہ ہے کہ آلو کی ایک اور جنگلی قسم آٹھ ہزار سال قبل پیرو میں مقبول خوراک تھی۔

کبھی زہریلا اور مرگی کی وجہ سمجھا جانے والا آلو یورپ میں بہت جلد مقبول ہو گیا۔ آلو نہ صرف گندم کی نسبت یورپ کے مرطوب موسم کے لئے زیادہ موزوں تھا اور چاول کی طرح اس کا انحصار کاشت پر نہیں تھا۔ انہی دونوں وجوہ کی بناء آلو زیادہ قابل انحصار فصل ثابت ہوئی۔ ہسپانوی حکمران فریڈرک اعظم نے اپنی رعایا کو قحط سے بچاؤ کے لئے آلو کی کی کاشت کا حکم دیا۔

آلو کی مقبولیت کی ایک اور وجہ جنگیں بھی تھیں۔ آلو کی ایک خصوصیت یہ ہے کہ یہ زیر زمین اگتا ہے۔ حملہ آوروں نے جب دشمن کی فصلوں کو تباہ کیا تو آلو ان کی دستبرد سے محفوظ رہا۔

آئرلینڈ جو سترہوں صدی کے دوران جنگوں کا شکار رہا، وہاں آلو کے محفوظ رہنے کی یہی وجہ تھی۔ اگر یونانی آلو دریافت کر لیتے تو شاید وہ پیلوپونیسین جنگ کے دوران سپارٹن حملے کا زیادہ عرصے تک مقابلہ کر سکتے تھے۔

لیکن فوجوں نے جلد ہی آلو کی فصل کو زیر زمین دیکھنے کا طریقہ سیکھ لیا۔ اٹھارہویں صدی کے دوسرے حصے میں بویرین جان نشینی کی جنگ کو تاریخ میں ’آلو کی جنگ‘ کے طور پر یاد کیا جاتا ہے۔ ا سکی وجہ یہ ہے کہ آسٹرین اور پرشین فوجوں نے جنگ جیتنے میں ناکامی کے بعد ایک دوسرے کی آلو کی فصلوں کو تباہ کرنا شروع کر دیا تھا۔

جلد تیار ہو جانے کی آلو کی خصوصیت نہ صرف آبادیوں میں اضافہ کا باعث بنی بلکہ اس نے لوگوں کا معیشت کے روایتی طریقوں پر انحصار ختم کر کے صنعت کے فروغ میں مدد کی۔

صنعت کو فروغ
 جلد تیار ہو جانے کی آلو کی خصوصیت نہ صرف آبادیوں میں اضافہ کا باعث بنی بلکہ اس نے لوگوں کا معیشت کے روایتی طریقوں پر انحصار ختم کر کے صنعت کے فروغ میں مدد کی۔

آلو پر انحصار کے نقصانات بھی ہیں جیسا کہ آئرلینڈ کے اٹھارہ سو چالسں کے آلو کے قحط میں واضح ہوا۔ قحط سے پہلے آئرش کسان ایک دن میں اوسطاً دس آلو کھا رہے تھے۔ آئرش کسان اپنے مال مویشیوں کو بھی آلو ہی کھلا رہے تھے۔ شمالی امریکہ سے آنے والی ایک پھپوندی نے آئرلینڈ میں آلو کی تمام فصل کاصفایا کر دیا۔

آئرلینڈ کی آبادی میں آلو کی بدولت سو سال میں چھ ملین کا اضافہ ہوا تھا۔ آلو کی فصل تباہ ہونے کے باعث آئیر لینڈ کی آبادی میں چھ سال میں دو ملین کی کمی واقع ہوئی۔ ایک اسکالر کے بقول آلو جو آئیر لینڈ کے لوگوں کی زندگی کی ضمانت تھا اب وہی ان کی موت کا سبب بنا۔

دنیا میں اس وقت آلو کی کل پیداوار دو سو ترانوے ملین ٹن ہے۔ اور دنیا میں اس وقت آلو کی سب سی زیادہ یعنی ساٹھ ملین ٹن سالانہ کی پیداوار چین میں ہوتی ہے۔ بھارت دنیا میں آلو کی پیداوار میں چوتھے نمبر پر ہے جہاں آلو کی سالانہ پیداوار پچیس ملین ٹن ہے۔ ترقی پذیر ممالک میں آلو کی پیداوار میں اضافے کے ساتھ اس کے استعمال میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

ایشیا میں اس وقت آلو کا سالانہ استعمال فی کس چودہ کلوگرام ہے جو سولہ فیصد اضافہ ہے ظاہر کرتا ہے جبکہ لاطینی امریکہ میں آلو کا سالانہ استعمال فی کس چوبیس کلوگرام ہے جو پندرہ فیصد اضافے کو ظاہر کرتا ہے۔

آلو نے اپنے سادہ سے آغاز سے لے کر اب تک ایک لمبا سفر طے کیا ہے۔ ہسپانوی فاتحین نے جو ’سونا‘دریافت کیا تھا، آج وہ لاکھوں لوگوں کے کھانوں میں پایا جاتا ہے۔

ہمیں لکھئے: عالمگیریت سے آپ کیا سمجھتے ہیں؟

نوٹ: یہ مضمون بی بی سی اردو آن لائن اور ییل سنٹر فار دی اسٹڈی آف گلوبلائزیشن کے درمیان پارٹنرشِپ کے تحت شائع کیا جارہا ہے اور ییل گلوبل کی کائپ رائٹ ہے۔

پہلا نام
خاندانی نام*
پتا
ملک
ای میل
ٹیلی فون*
* اختیاری
آپ کی رائے
بی بی سی آپ کی آراء میں کاٹ چھانٹ کر سکتی ہے اور اس بات کی ضمانت نہیں دے سکتی کہ موصول ہونے والی تمام ای میل شائع کی جائیں گی۔
اسی بارے میں
بیرونی لِنک
بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد