BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 19 May, 2004, 11:50 GMT 16:50 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
دوسراحصہ: عالمگیریت کیا ہے؟
عالمگیریت پر ملٹی نیشنل کمپنیوں کا کنٹرول؟
عالمگیریت پر ملٹی نیشنل کمپنیوں کا کنٹرول؟
اس تمام ترقی کے لئے قیمت بھی ادا کرنی پڑی ہے۔ دنیا بھر میں غربت کی کمی کی وجہ سےماحول پر منفی اثر ہوا ہے۔ زراعت اور جنگلات سے متعلقہ اشیاء کی تجارت کی وجہ سے ہر سال دنیا بھر کے ’رین فارسٹ‘ میں ایک فیصد کمی ہو رہی ہے۔ ایڈز کی بیماری کا آغاز افریقہ اور جنوبی امریکہ سے ہوا اور اب یہ پوری دنیا میں پھیل گئی ہے۔ ہر روز چودہ ہزار افراد اس بیماری کا شکار ہوتے ہیں۔

انیسں سو ستانوے میں منیلا سے جاری ہونے والے ’آئی لو یو‘ وائرس سے سات سو ملین ڈالرز کا مالی نقصان ہوا۔گیارہ ستمبر کے ہائی جیکروں نے اپنے آپریشن کے لئے فنڈز کی منتقلی کے لئے الیکٹرونک ذرائع استعمال کیے۔ انہوں نے انٹرنیٹ کے ذریعے نہ صرف آپس میں رابطہ رکھا بلکہ اپنے ہوائی ٹکٹ بھی خریدے۔ ان حملوں کے بعد سے اب تک اسامہ بن لادن کا دنیا سے رابطے کا واحد ذریعہ سیٹلائٹ ٹی وی ہے۔

نئی ٹیکنالوجی کے مسائل
 ہر نئی ٹیکنالوجی کے ساتھ نئے مسائل پیدا ہوئے ہیں۔ جب سیاحوں نے نئی دنیا دریافت کی تو اس کے ساتھ ہی چیچک اور انفلوئنزہ جیسی بیماریوں نے مقامی امریکیوں میں ہر چار میں سے تین کو ہلاک کر دیا۔

لیکن ہم اگر تاریخ پر نگاہ ڈالیں توپتہ چلے گا کہ ایسا تو ہمیشہ ہوتا آیا ہے۔ ہر نئی ٹیکنالوجی کے ساتھ نئے مسائل پیدا ہوئے ہیں۔ جب سیاحوں نے نئی دنیا دریافت کی تو اس کے ساتھ ہی چیچک اور انفلوئنزہ جیسی بیماریوں نے مقامی امریکیوں میں ہر چار میں سے تین کو ہلاک کر دیا ۔ اسی طرح امریکہ، ایشیا، مشرق وسطی اور افریقہ میں کالونیز بنانے کے عمل نے وہاں معاشی ترقی کے ساتھ ساتھ وہاں کے روایتی سماجی ڈھانچہ اور سیاسی نظام کو بھی تباہ کر دیا۔

تارکین وطن - عالمگیریت کے معمار
امریکہ نے اس دنیا کے آپس میں ملاپ میں بہت اہم کردار ادا کیا ہے۔ امریکہ خود بھی جدید عالمگیریت کی پیداوار ہے۔ ساٹھ ملین لوگوں کی بڑی اکثریت نے انیسویں صدی میں عالمگیریت کے ابتدائی زمانے میں اپنے گھر بار چھوڑ کر امریکہ ہجرت کی۔ تارکین وطن اور غلاموں نے تاریخ کی امیر ترین قوم کی تعمیر کی۔ انہوں نے بھاپ سے چلنے والے انجن اور ’وِنڈ مِل‘ جیسے وسائل کو استعمال کیا اور دنیا میں عالمگیریت کے معمار کے طور پر سامنے آئے۔

دوسری جنگ عظیم میں امریکہ کی فتح اور مارشل پلان کے نفاذ سے اب تک امریکہ کی معاشی اور فوجی طاقت دنیا کے دور دراز کونوں تک پھیل گئی ہے۔ سرد جنگ کے خاتمے اور دیوار برلن کے گرنے سی دنیا میں نظریاتی تفریق کا خاتمہ ہوگیا اور عالمگیریت کو ایک نئی توانائی ملی۔ یہ بات باعث حیرت نہیں کہ بہت سے لوگ عالمگیریت کو ’امیریکنائزیشن‘ کے مترادف سمجھتے ہیں۔

غریب ممالک کو فائدہ؟
 ترقی پذیر ممالک کو عالمگیریت سے کوئی خاطرخواہ فائدہ نہیں ہوا بلکہ کچھ معاملوں میں تو ان کی حالت پہلے سی بھی خراب ہوگئی ہے۔ غربت کی مجموعی شرح میں خاتمے کے باوجود دنیا کی تین چوتھائی آبادی ابھی بھی غربت کی چکی میں پس رہی ہے۔

سرد جنگ کے خاتمے نے امیر اور ترقی پذیر ممالک کے مابین موجود فرق کی طرف بھی توجہ مبذول کرائی ہے۔ ترقی یافتہ ممالک نے اپنے بہتر صنعتی ڈھانچہ، اداروں اور تعلیم کی وجہ سے اور درمیانی آمدنی والے ممالک نے آزاد معاشی پالیسیوں کی بناء پر عالمگیریت سے بھر پور فائدہ اٹھایا ہے۔ لیکن ترقی پذیر ممالک کو عالمگیریت سے کوئی خاطرخواہ فائدہ نہیں ہوا بلکہ کچھ معاملوں میں تو ان کی حالت پہلے سی بھی خراب ہوگئی ہے۔ غربت کی مجموعی شرح میں خاتمے کے باوجود دنیا کی تین چوتھائی آبادی ابھی بھی غربت کی چکی میں پس رہی ہے۔

عالمگیریت کے اصول اور ان اصولوں پر عمل درآمد کروانے والے عالمی ادارے جیسے انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ اور ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن کی تشکیل بھی امیر اور غریب قوموں کے درمیان موجود طاقت کے فرق کی غمازی کرتے ہیں۔

دنیا میں معلومات کے آزادانہ تبادلے کی وجہ غریب ممالک اب امیر اور ترقی پذیر ممالک کے مابین موجود فرق کے بارے میں بڑی اچھی طرح آگاہ ہیں۔ اس آگہی کا اظہار ونیزویلا سے لے کر فلپائن تک ہونے والے امریکہ مخالف مظاہروں سےہوتا ہے۔

دنیا کی اشیاء اور نظریات کے ذریعے یکجہتی کے ناقد اور حمایتی دونوں موجود ہیں۔ ایرانی طلباء امریکی انداز زندگی اپنانا چاہتے ہیں تو مغرب میں بہت سے لوگ عالمگیریت کو سرمایا دارانہ نظام یعنی کیپِٹلزم کی علامت قرار دے کر اس کی مخالفت کرتے ہیں۔ بہت سے لوگوں کا خیال یہ ہے کہ مغرب کی قیادت میں عالمگیریت کا مقصد اسلام کو تباہ کرنا ہے۔

ان تمام عوامل کا عالمگیریت پر کیا اثر ہو گا؟ کیا عالمگیریت بڑھتی ہوئی عالمی بے اطمینانی اور دہشت گردی کے خطرے کے سامنے گھٹنے ٹیک دی گی؟ بلاشبہ ماضی میں بھی عالمگیریت کی رفتار میں کمی واقع ہوئی۔ دونوں عالمی جنگوں کے درمیان قیمتوں میں اضافہ اور آزاد نقل و حرکت کے باعث آزادانہ تجارت اور لوگوں کے نقل و حرکت میں سستی آ ئی۔ لیکن دوسری جنگ عظیم میں اتحادیوں کی نازیوں اور جاپان کے خلاف فتح سے عالمگیریت کی راہیں کھل گئیں اور تجارت اور سفر میں بھی بہت اضافہ ہوا۔

عالمگیریت کے لئے خطرات
 عالمی یکجہتی کے لئے اس وقت سب سے بڑا خطرہ یورپ میں آنے والے تارکین وطن کے خلاف جذبات، مغرب کی زراعتی سبسِڈی، انٹلیکچوئل پراپرٹی کے حقوق کے حوالے سے پائے جانے والے خدشات اور گیارہ ستمبر کے بعد سے امریکہ کی سخت ویزہ پالیسی ہیں۔

عالمی یکجہتی کے لئے اس وقت سب سے بڑا خطرہ یورپ میں آنے والے تارکین وطن کے خلاف جذبات، مغرب کی زراعتی سبسِڈی، انٹلیکچوئل پراپرٹی کے حقوق کے حوالے سے پائے جانے والے خدشات اور گیارہ ستمبر کے بعد سے امریکہ کی سخت ویزہ پالیسی ہیں۔ خوشحالی کی تلاش میں لوگ اب بھی دوسرے ممالک میں کاروبار پھیلاتے ہیں۔ دوسروں کے بارے میں وہی تحیر جس نے ابن بطوطہ کو گھر چھوڑنے پر مجبور کیا، وہ اب بھی لاکھوں لوگوں کو سیاحت، غیر ملکی فلمیں دیکھنے، مختلف کھانے کھانےاور بین الاقوامی موسیقی اور کھیلوں سے لطف اندوز ہونے پر مائل کرتا ہے۔

ماضی اور آج کی عالمگیریت کے درمیان فرق رفتار اور بالکل واضح نظر آنے کا ہے۔ اپنے تمام تر مثبت اور منفی پہلوؤں کے ساتھ عالمگیریت کا تاریخی عمل جاری رہےگا اور مزید واضح ہوتا جائے گا۔ ہمارا کام ، چاہے ہم شہری ہوں یا اسکالر یا مدبر، یہ ہونا چاہئے کہ ہم عالمگیریت کو سمجھیں اور آگے بڑھائیں۔ یہ اسی صورت میں ممکن ہے کہ ہم اس کے مثبت پہلوؤں کی حوصلہ افزائی کریں اور منفی پہلوؤں سے صرف نظر کریں۔

نوٹ: نین چندا یل گلوبل آن لائن کے ایڈیٹر ہیں۔ یہ مضمون بی بی سی اردو آن لائن اور یل سنٹر فار دی اسٹڈی آف گلوبلائزیشن کے درمیان پارٹنرشِپ کے تحت شائع کیا جارہا ہے اور یل گلوبل کی کائپ رائٹ ہے۔

پہلا نام
خاندانی نام*
پتا
ملک
ای میل
ٹیلی فون*
* اختیاری
آپ کی رائے
بی بی سی آپ کی آراء میں کاٹ چھانٹ کر سکتی ہے اور اس بات کی ضمانت نہیں دے سکتی کہ موصول ہونے والی تمام ای میل شائع کی جائیں گی۔
اسی بارے میں
بیرونی لِنک
بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد