چدمبرم نئے وزیر داخلہ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ممبئی میں شدت پسندوں کے حملوں کے بعد شوراج پاٹل کے استعفے کے بعد پی چدمبرم کو وزیر داخلہ بنا دیا گیا۔ قومی سلامتی کے مشیر ایم کے نارائن نے بھی اپنے عہدے سے استعفی دے دیا ہے۔ کانگریس پارٹی کے سینئر لیڈر اور میڈیا انچارج ورپن موئیلی نے بی بی سی کو بتایا ہے کہ وزیر داخلہ نے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا فیصلہ اخلاقی ذمہ داری کے تحت کیا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ شوراج پاٹل نے اپنا استعفی وزیراعظم کو سونپ دیا ہے۔ مسٹر نارائنن نے بھی اپنا استعفٰی وزیر اعظم کو سونپ دیا تاہم یہ واضح نہیں ہے کہ ان کا استعفیٰ منظور کیا گیا ہے یا نہیں۔ وزیراعظم منموہن سنگھ نے اتوار کو دلی میں ایک آل پارٹی میٹنگ طلب کی ہے اور اس میٹنگ سے پہلے شوراج پاٹل کے استعفی کی خبر آئی ہے۔ اس سے پہلے سنیچر کی رات کانگریس ورکنگ کمیٹی کی ایک میٹنگ میں پارٹی کےرہنماؤں نے جس طرح سے شوراج پاٹل سے ناراضگی جتائی تھی اس سے بھی ان پر استعفی دینے کا دباؤ بڑھ گیا تھا۔ خیال ہے کہ اسی طرح کا دباؤ مہاراشٹر کے وزیراعلی ولاس راؤ دیشمکھ اور ریاست کے وزیر داخلہ آر آر پاٹل پر بھی ہے۔ شوراج پاٹل کے استعفی پر حزب اختلاف کی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی نے جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ شوراج پاٹل کا استعفی دینا کافی نہیں ہے حملوں کی اخلاقی ذمہ داری یو پی اے حکومت کو لینی چاہیے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کے ترجمان پرکاش جواڈریکر نے ایک ٹی وی چینل کو بتایا کہ ’یو پی اے حکومت کو اخلاقی ذمہ داری کے تحت حکومت چھوڑ دینی چاہیے۔ ‘ وزیر داخلہ شوراج پاٹل پر ملک میں ہوئے گزشتہ کئی بم دھماکوں، شدت پسندی کے بڑھتے واقعات کے بعد شدت پسندی سے نمٹنے میں ناکام ہونے کے الزامات لگتے رہے ہیں اور حزب اختلاف کی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی سمیت تمام سیاسی حلقوں اور میڈیا کی جانب سے ان پر عہدہ چھوڑنے کے لیے دباؤ بڑھ گیا تھا۔ ممبئی میں 26 نومبر کی رات سے شروع شدت پسندوں کے حملے سنیچر کو ا س وقت ختم ہوئے جب این ایس جی کمانڈوز اور سیکورٹی اہلکاروں نے تاج ہوٹل کو شدت پسندوں کے قبضوں سے آزاد کرالیا تھا۔ ان حملوں میں کم از کم 195 افراد ہلاک اور تین سو سے زیادہ زخمی ہوئے ہیں۔ |
اسی بارے میں جے پور دھماکوں کی پرزور مذمت13 May, 2008 | انڈیا ممبئی ٹرین دھماکوں کی دوسری برسی 11 July, 2008 | انڈیا | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||