پاکستانی جہازوں کو پکڑ لیا گیا | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارتی بحریہ نے ممبئی حملوں میں ملوث ہونے کے شبہہ میں پاکستان سے تعلق رکھنے والے دو تاجرتی جہازوں کو روک لیا ہے۔ ان دونوں جہازوں کو مببئی سے شمال میں بھارتی سمندری حدود کے اندر پکڑا گیا ہے۔ خیال کیا جا رہا کہ ممبئی حملوں میں ملوث دہشت گرد دو تیز رفتار کشتیوں میں سوار ہو کر سمندر کے راستے ممبئی پہنچے تھے اور انہیں کسی بڑے سمندری جہاز نے ممبئی کے قریب اتارا تھا۔ ان حملوں میں ملوث ہونے کےبارے میں بھارتی حکام کی طرف سے پاکستان پر لگائے جانے والے الزامات کی پاکستان نے سختی سے تردید کی ہے۔ پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ممبئی بم دھماکوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو کچھ ہوا وہ انتہائی دہشت ناک ہے اور جلد بازی میں کسی نتیجے پر پہنچنا ٹھیک نہیں ہوگا۔ ممبئی میں بدھ کی رات ہونے والے حملوں میں ایک سو پچیس افراد ہلاک اور تین سو کے قریب زخمی ہو گئے تھے۔ | اسی بارے میں حملوں کی دنیا بھر میں مذمت26 November, 2008 | انڈیا تاج اور اوبیرائے کی تلاشی جاری، مرنے والوں کی تعداد ایک سو بیس27 November, 2008 | انڈیا ’بچے ماں کے بغیر رو رہے ہیں‘27 November, 2008 | صفحۂ اول | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||