کشمیر: یورپی سیاح کی لاش برآمد | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر حکام نے میں امسال جنوری میں برفانی چوٹیوں پر سکیئنگ کے دوران لاپتہ ہونیوالی ناروے کی چھبیس سالہ خاتون کھلاڑی، فرانسیسکا رونگی کی بوسیدہ لاش سرینگر کے شمال میں پچاس کلومیٹر کی دوری پر واقع گلمرگ کی وادی سے برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ محکمہ سیاحت کی بچاؤ ٹیم کے ایک کارکن معراج احمد ڈار نے بتایا کہ برف پر پھسلنے کے لیے مخصوص جوتوں، دستانوں اور کپڑوں کی وجہ سے لاش کو پہچانا گیا۔ ریاستی حکومت نے مقامی پولیس کے علاوہ فوج کے ’ہائی آلٹیچیوڈ وار فیئر سکول‘ کے تربیت یافتہ جوانوں کو بھی یورپی خاتون کی تلاش پر مامور کیا تھا۔واضح رہے جنوری میں فرانسیسکی کے لاپتہ ہونے کے بعد ناروے کے تین سفارتکار بھی اس سلسلے میں معلومات حاصل کرنے کے لیے سرینگر آئے تھے۔ فرانسیسکا کی لاش کی شناخت ان کے ساتھی آئیرونرجر نے۔ قابل ذکر ہے کہ یہ یہ دونوں گزشتہ برس بھی سکیئنگ کے دوران برفانی طوفان کے بعد لاپتہ ہوگئے تھے، لیکن اُس وقت انہوں نے ایک غار میں پناہ لے کر جان بچالی تھی۔ محکمہ سیاحت کے اہلکار نثار احمد کے مطابق لاش کو گلمرگ کے ایک ہوٹل کے عقب میں بہنے والی ندی میں پایا گیا۔ ان کا کہنا ہے کہ’لاش حد درجہ بوسیدہ تھی اور اس کا سر انڈے کے جِتنا سمٹ کر رہ گیا تھا، اور ہاتھ پاؤں نوزائیدہ بچے کی مانند تھے‘۔ محکمہ سیاحت کے سربراہ فارق احمد شاہ نے بی بی سی کو بتایا کہ ڈاکٹروں نے لاش کے ابتدائی معائنہ کے بعد اس بات کی تصدیق کی ہے کہ فرانسیسکی کی موت برفانی طوفان کے دوران کسی حادثے کی وجہ سے ہوئی اور ان کی لاش موسم میں بہتری کے بعد ندی میں نمودار ہوئی ہے۔ نئی دلّی میں ناروے کے نائب سفیر، لازے جوہنیژن نے بی بی سی کو فون پر بتایا کہ ان کے علم میں یہ بات آئی ہے کہ فرانسیسکا کی لاش مل گئی ہے لیکن وہ حکومت ہند کی طرف سے تصدیق کے منتظر ہیں اور سرکاری طور پر تصدیق کے بعد ہی وہ شناخت کے لیے سفارتخانے کی ٹیم سرینگر روانہ کریں گے۔ | اسی بارے میں کشمیرشدید سردی کی لپیٹ میں03 January, 2008 | انڈیا کشمیر:گالف غیر ملکیوں میں مقبول22 September, 2007 | انڈیا کشمیر: چار سال کاروبار بند مگر معیشت مضبوط14 August, 2006 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||