گجرات میں بھگدڑ 12 ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارت کے مغربی ریاست گجرات کے پنچ محل ضلع میں ایک ہندو فیسٹول میں بھگدڑ سے کم از کم بارہ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ ضلع کلکٹر کے دفتر نے بی بی سی کو بتایا کہ تمام لاشیں نکالی جا چکی ہیں۔اس حادثے کے بعد ریاست کے وزیر اعٰلی نے حکم دیا ہے کہ اس واقعہ کی تحقیقات مجسٹریٹ سے کرائی جائے گی۔ اس کے علاوہ ریاستی حکومت کی جانب سے ہلاک ہونے والے ہر شخص کے رشتے داروں کو ایک ایک لاکھ روپے معاوضہ دینے کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔ گجرات کے علاقے پنچ محل میں ہندو دیوی مہا کالی کا مندر ہے جہاں نو راتروں میں بھاری تعداد میں لوگ جمع ہوتے ہیں۔
نوراتروں کے دوران مختلف علاقوں سے ہندو زائرین بڑی تعداد میں دیوی دیوتاؤں کے درشنوں کے لیے مندروں میں جاتے ہیں۔ یہ مندر ایک پہاڑ پر واقع ہے جہاں لوگ کافی چڑھائی طے کر کے پہنچتے ہیں۔اطلاع ہے کہ کالی کے درشنوں کے لیے جانے والے لوگوں میں بھگدڑ دوپہر گیارہ بجے مچی لیکن بھگدڑ کی وجہ ابھی معلوم نہیں ہو سکی ہے۔ کلکٹر کے دفتر کے مطابق انتظامیہ کی جانب سے امدادی کارکن موقع پر پہنچ گئے ہیں۔اس کے علاوہ ضلع کلکٹر اور دیگر اعلٰی حکام بھی موقع پر پہنچ گئے ہیں۔ |
اسی بارے میں ’گجرات پر کھل کر بات ہوگی‘18 June, 2004 | انڈیا وزیراعلیٰ سے پوچھ گچھ کا اختیار22 July, 2004 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||