BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 26 April, 2007, 13:32 GMT 18:32 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بوسہ:شلپا،گیئر کے خلاف درخواست

گیئر اور شلپا
’گیئر نے شلپا کا بوسہ لے کر تعزیرات ہند کی دفعہ 294 کی خلاف ورزی کی‘
ہندوستان کی ریاست راجستھان کی ایک ذیلی عدالت نے متنازعہ بوسے کے سلسلے میں ہالی ووڈ اداکار رچرڈ گیئر کی گرفتاری کا وارنٹ جاری کیا ہے جبکہ بالی ووڈ کی اداکارہ شلپا شیٹی کو عدالت میں حاضر ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔

عدالت نے یہ احکامات ایک درخواست کے سلسلے میں جاری کیے ہیں جس میں دونوں فلمی ستاروں پر عوامی مقام پر’فحش حرکتیں‘ کرنے کا الزام لگایا گیا ہے۔

عدالت نے اس معاملے کی سماعت کے لیے پانچ مئی کی تاریخ مقرر کی ہے ۔

پی سی بھنڈاری نامی ایک وکیل نے عدالت میں ان دونوں پرعوامی مقام پر فحاشی پھیلانے کی شکایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شلپا اورگیئر نے ہندوستانی تہذیب کا کھلا مذاق اڑایا ہے۔

ان کے مطابق ایک پروگرام میں گیئر نے شلپا کا بوسہ لے کر تعزیرات ہند کی دفعہ 294 کی خلاف ورزی کی ہے۔ عدالت نے شلپا اور گیئر کے بوسہ کی ایک ویڈیو فوٹیج بھی دیکھی۔

عدالت نے مسٹر بھنڈاری کے علاوہ ایک دیگر گواہ کا بھی بیان ریکارڈ کیا جنہوں نے کہا کہ ان دونوں اداکاروں نے ایک پروگرام میں بوسہ لے کر ہندوستانی عوام کے جذبات کو مجروح کیا ہے۔

وکیل پی سی بھنڈاری کے مطابق عدالت نے پہلی نظر میں ان دونوں کوفحاشی پھیلانے کا مرتکب پایا اور اس لیے ان کے خلاف یہ احکامات جاری کیے ہیں۔

عدالت نے جے پور پولیس کو ہدایت کی ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائے کہ گيئر کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ پر عمل ہو سکے جبکہ شلپا کے نام سمن ان کے ممبئی کے پتے پر بھیجا جائےگا۔ اگر فحاشی کا معاملہ ثابت ہو جاتا ہے تو انہیں تین مہینے قید تک کی سزا مل سکتی ہے۔

ان دونوں اداکاروں کے خلاف اسی قسم کی ایک اور شکایت ضلع الور کی بھی ایک عدالت میں داخل کی گئی ہے ۔ عدالت نے اس معاملے کی تفتیش کے لیے اسے پولیس کو سونپ دیا ہے ۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد