BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 24 February, 2007, 09:46 GMT 14:46 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
منی پور: چودہ نیم فوجی ہلاک
منی پور میں کئی علیحدگی پسند گروپ ہیں
ہندوستان کی شمال مشرقی ریاست منی پور میں حکام کا کہنا ہے کہ دارالحکومت امفال میں مسلح باغیوں کے حملے میں نیم فوجی دستوں کے چودہ اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔

یہ فوجی ایک پہاڑی ضلعے سے ریاستی دارالحکومت واپس لوٹ رہے تھے جہاں جمعہ کو ریاستی اسمبلی کے انتخابات کا آخری دن تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ابھی یہ بتانا مشکل ہے کہ یہ حملہ منی پور کے کس علیحدگی پسند گروپ کی طرف سے کیا گیا کیونکہ ریاست میں ایسے کئی باغی گروپ پائے جاتے ہیں۔

اس ماہ کے آغاز پر یونائیٹڈ نیشنل لبریشن فرنٹ نامی علیحدگی پسند تنظیم کے حملے میں چھ پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے تھے۔ یہ پولیس اہلکار پولنگ افسران کے ایک گروپ کو اپنی حفاظت میں لے جارہے تھے۔

الیکشن کمیشن نے شفاف الیکشن کے لیے سنٹرل ریزرو پولیس فورس کی ایک سو انیس کمپنیوں سمیت بورڈر سکیورٹی فورسز کی انتالیس بٹالین ریاست مںی تعینات کی تھیں۔

ریاست میں کل 863 پولنگ مراکز بنائے گئے تھے جن میں نصف پولنگ مراکز کو حساس اور ایک چوتھائی پولنگ مراکز کو انتہائی حساس قرار دیا گیا تھا۔

منی پور کو ایک حساس ریاست تصور کیا جاتا ہے اور یہاں علیحدگی پسندوں سے نمٹنے کے لیے مسلح افواج کو آرمڈ فورسز سپیشل پاورز ایکٹ کے تحت خصوصی اقدامات کا اختیار دیا گیا ہے۔ یہاں کا نظام 1980 سے فوج کے پاس ہے۔ حقوق انسانی کی تنظمیں فوج کے اختیارات کو ظالمانہ قرار دیتی ہیں۔

منی پور کے عوام کا مطالبہ رہا ہے کہ اس ایکٹ کو ختم کیا جائے۔گزشتہ چھ سال سے منی پور کی سماجی کارکن ’اروم شرمیلا‘ اس ایکٹ کے خلاف بھوک ہڑتال پر ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد