قصوری دلی میں، زخمیوں کی عیادت | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے وزیرِ خارجہ خورشید محمود قصوری منگل کو دلی پہنچ گئے ہیں۔ وہ ایئر پورٹ سے صفدر جنگ ہسپتال پہنچے جہاں انہوں نے سمجھوتہ ایکسپریس کے متاثرین سے ملاقات کی ہے۔ ہسپتال میں عیادت کے بعد خورشید محمود قصوری نے کہا’میں ہندوستان کے ساتھ تعلقات بہتر کرنے کے لیے آیا ہوں۔ مجھے امید ہے کہ ہندوستان کی قیادت سے اس سلسلے میں کارآمد بات چیت ہوگی۔‘ مسٹر قصوری سمجھوتہ ایکسپریس ٹرین پر بم دھماکوں کے نیتجے میں 68 افراد کی ہلاکتوں کی تحقیقات پر بھارتی حکام سے بات چیت کریں گے۔ خورشید قصوری ہند- پاک مشترکہ کمیشن کے پانچویں اجلاس میں شرکت کے لیے بھارت کے دورے پر ہیں۔ مذاکرات کا باضابطہ آغاز بدھ سے ہوگا۔ دونوں ملکوں کے درمیان سال دوہزار چھ میں تکنیکی سطح پر کل آٹھ میں سے چھ معاملات پر معاہدے ہوئے تھے جن میں زراعت، صحت، سائنس و ٹیکنالوجی، انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن، ماحولیات اور سیاحت شامل تھے۔ اس دورے میں تعلیم اور اطلاعات پر مذاکرات متوقع ہیں۔ اس کے علاوہ امید کی جارہی ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان جوہری ہتھیاروں سے ہونے والے ممکنہ حادثات کو کم کرنے کے معاہدے پر دستخط ہوں گے۔ | اسی بارے میں ’پاک-انڈیا تعلقات متاثر نہیں ہوں گے‘20 February, 2007 | انڈیا قصوری دلی میں، زخمیوں سےملاقات20 February, 2007 | پاکستان بھارت ہر مسئلے پر بات کے لیے تیار 16 April, 2005 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||