’ویلنٹائن ڈے نہیں منانے دیں گے‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارت کی چند ہندو تنطیموں نے ان افراد کے خلاف ایکشن کا اعلان کیا ہے جو ویلنٹائن ڈے کے موقع پر سرِ عام جذبات کا اظہار کریں گے۔ ویلنٹائن ڈے چودہ فروری کو منایا جاتا ہے اور بھارتی نوجوانوں میں یہ دن منانے کی روایت تیزی سے زور پکڑ رہی ہے جبکہ آج بھی بھارت کے روایتی معاشرے میں سرِ عام جنسِ مخالف کو بوسہ دینے اور ہاتھ پکڑنے کو معیوب سمجھا جاتا ہے۔ ہندو تنظیم شیو شینا کا کہنا ہے کہ اس کے رضاکار ’جذبات کے اظہار‘ میں مصروف جوڑوں کی تصاویر اتاریں گے۔ شیو شینا نے کہا ہے کہ اس کے کارندے ملک کے مختلف شہروں میں عوامی پارکوں، تفریح گاہوں اور شاپنگ مالز میں موجود ہوں گے اور ایسے جوڑوں کی تصاویر کھینچ کر ان کے والدین کو ارسال کی جائیں گی۔
ایک اور ہندو تنظیم بجرنگ دل کے ترجمان مہویر پاریکھ نے بی بی سی کو بتایا کہ’ ہم اپنی بھرپور طاقت کا مظاہرہ کرتے ہوئے احتجاج کریں گے اور بھارتی ثقافت کے خلاف رویہ اپنانے والے جوڑوں کو روکنے کے لیے جو ہمارے بس میں ہے ہم وہ کریں گے‘۔ انہوں نے کہا کہ’اس موقع پر ایک دوسرے کو کارڈ دینا بھی بھارتی ثقافت کے خلاف ہے کیونکہ اس سے نوجوان ذہن خراب ہوتے ہیں‘۔ یاد رہے کہ حکمران کانگریس پارٹی سے جڑی طلباء جماعت نیشنل سٹوڈنٹس یونین آف انڈیا نے ویلنٹائن ڈے ماننے والے جوڑوں کو ہراساں کرنے والے افراد کو منہ توڑ جواب دینے کا اعلان بھی کیا ہے۔ | اسی بارے میں ہنگاموں کے باوجود ممبئی محبت کے رنگ میں ڈوبا 14 February, 2006 | انڈیا ویلنٹائن ڈے، محبت کا دن 13 February, 2005 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||