BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ہنگاموں کے باوجود ممبئی محبت کے رنگ میں ڈوبا

ممبئی پولس نے شہر کے تین مقامات پر کی گئی توڑ پھوڑ کے نتیجے میں کئی لوگوں کے خلاف کیس درج کیئے ہیں
ممبئی پولس نے شہر کے تین مقامات پر کی گئی توڑ پھوڑ کے نتیجے میں کئی لوگوں کے خلاف کیس درج کیئے ہیں
ویلنٹائنز ڈے دو دلوں میں عہد و پیمان کا دن ہوتا ہے لیکن مہاراشٹر کی سیاسی پارٹی شیوسینا اسے بھارتی تہذیب کے خلاف قرار دے کر شہر بھر میں ہنگامہ اور توڑ پھوڑ کر رہی ہے ۔

ممبئی پولس نے شہر کے تین مقامات پر کی گئی توڑ پھوڑ کے نتیجے میں کئی لوگوں کے خلاف کیس درج کیئے ہیں اور شہر کے کالجوں ، ہوٹلزاور شاپنگ مالز پر پولس متعین کر دی ہےآ لیکن اس کے باوجود پورا شہر محبت کے رنگ میں ڈوبا ہوا ہے۔

چودہ فروری پوری دنیا میں محبت کے دن کے طور پر منایا جاتا ہے اور جوان جوڑے ایک دوسرے کو محبت کا تحفہ پھولوں اور دیگر قیمتی اشیاء تحائف کی صورت میں دیتے ہیں۔ ممبئی میں ہر سال اسے بڑے پیمانے پر منایا جاتا ہے پورا شہر اس کے رنگ میں ڈوبا رہتا ہے ۔ہوٹل ، پب ، ریستوراں کے ٹیبل ہفتوں پہلے ریزرو کر لیئے جاتے ہیں ۔اس دن کے لیئے مخصوص پکوان بنائے جاتے ہیں اور کالجوں میں نصف دن کی رخصت مل جاتی ہے لیکن اب اس دن کو سیاست کا اکھاڑہ بنا دیا گیا ہے ۔ شیوسینا نے اپنی ڈوبتی کشتی کو کنارہ لگانے کے لیئے ویلنٹائنز ڈے کا سہارا لیا ہے۔

 تین روز قبل ممبئی کے ایک علاقے میں کئی شیوسینکوں نے دکانوں سے ویلنٹائنز ڈے کے کارڈز لے کر جلا دیئے تھے۔گزشتہ شام انہوں نے ایک علاقے کے سب سے بڑے شاپنگ مال میں گھس کر توڑ پھوڑ کی وہاں پھولوں سے بنا چھ فٹ لمبا دل مسل ڈالا۔ وہ دل وہاں نیلامی کے لیئے رکھا تھا اور اس سے جمع ہونے والی رقم کو کینسر کے مریضوں کی امداد کے لیئے دینا طے تھا ۔

تین روز قبل ممبئی کے ایک علاقے میں کئی شیوسینکوں نے دکانوں سے ویلنٹائنز ڈے کے کارڈز لے کر جلا دیئے تھے۔گزشتہ شام انہوں نے ایک علاقے کے سب سے بڑے شاپنگ مال میں گھس کر توڑ پھوڑ کی وہاں پھولوں سے بنا چھ فٹ لمبا دل مسل ڈالا۔ وہ دل وہاں نیلامی کے لیئے رکھا تھا اور اس سے جمع ہونے والی رقم کو کینسر کے مریضوں کی امداد کے لیئے دینا طے تھا ۔

محبت کا یہ دن سیاسی پارٹیوں کے لیئے اکھاڑا بن گیا ہے ۔ایک طرف جہاں شیوسینا اس کی مخالفت میں توڑ پھوڑ میں مصروف ہے وہیں کانگریس پارٹی کی طلباء یونین کے صدر صدف اور ان کے ورکرز نے مل کر قلابہ میں ایک نئے انداز میں جشن منایا جس میں انہوں نے یتیم بچوں کو شامل کیا۔

ممبئی میں کئی جوڑے اس دن شادی کے بندھن میں بندھ کر خصوصی طور پر مناتے ہیں تاکہ ہر برس اس دن وہ اپنی محبت کا اظہار کر سکیں۔ شادی رجسٹرار دفتر انچارج اے دلوی سے ملی اطلاع کے مطابق آج کا دن ان کے لیئے بہت مصروف دن ہے اور اس ایک دن پچاس سے زیادہ لوگوں کی شادیاں رجسٹر کرنی ہیں۔

اس دن کئی فلمی ہستیوں نے بھی شادی کی ہے۔ فلم سٹار ارشد وارثی نے اسی روز ماریا گوریٹی سے شادی کی تھی اور نامور ٹی وی میزبان مندر بیدی کی شادی بھی اسی روز راج کوشل کے ساتھ ہوئی تھی ۔

اس توڑ پھوڑ کی خبر پھیلتے ہی شہر کے دوسرے شاپنگ مالز نے بھی اپنی دکانوں سے ویلنٹائن دن کے لیئے بنائی گئی اشیاء کو ہٹا لیا۔ شہر کے تمام کالجوں نے اپنے کیمپس میں اس دن کا منانے کی اجازت نہیں دی ہے کیونکہ انہیں اپنے کالج میں بھی تشدد کا خطرہ تھا ۔

شیوسینا سے علیحدہ ہوئے رہنما راج ٹھاکرے طلباء یونین کے سربراہ تھے اور وہ آج اس دن کی مخالفت سے خود کو دور رکھا ہے جبکہ شیوسینا پورے شہر میں سرگرم ہے اس لیئے کالج کیمپس میں دونوں گروپ کے ٹکراؤ سے خوف زدہ کالج انتظامیہ نے پولس تحفظ کا مطالبہ کیا ہے اور ممبئی پولس شہر کے ہر کالج میں بندوبست پر مامور ہے ۔

ان تمام سیاسی ہتھکنڈوں سے دور شہر کے زیادہ تر طلباء نے ایک ساتھ چھٹی کر لی ہے اور وہ اپنے طور پر یہ دن منانے نکل پڑے ہیں ۔

ولسن کالج کی لیکچرار زینت کا کہنا ہے کہ وہ اس ایک خصوصی دن میں یقین نہیں رکھتی ہیں اگر دل میں محبت ہے تو کسی بھی دن اور کبھی بھی اس کا اظہار کرنا چاہئیے لیکن وہ ان لاگوں کی بھی مخالفت کرتی ہیں جو اس دن کو کی مخالفت کرتے ہیں زینت کا خیال ہے کہ محبت اور اس کا اظہار ہر کسی کا ذاتی فعل ہے اس میں کسی کے دخل اندازی کی ضرورت کیا ہے ۔محبت کسی حد یا پابندی کی محتاج بھی نہیں ہے ۔

شاہینہ انصاری میڈیکل کے دوسرے برس کی طالبہ ہیں ان کے خیال محبت ایک پاکیزہ جذبہ ہے اور اس کا اظہار اگر مہذب انداز میں کا جائے تو برا نہیں ہے۔ سیاسی پارٹیوں کو ٹی وی چینلز پر یا فلموں اور گیتوں کے البم میں فحش چیزیں دکھائی نہیں دیتیں اور وہ ان کے بارے پورے برس خاموش بیٹھتے ہیں اور اسی دن کی مخالفت کیوں کرتے ہیں ؟

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد