ممبئی: ٹرین میں بم کی جھوٹی اطلاع | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
انڈیا کے تجارتی شہر ممبئی میں اتوار کی شام دلی جانے والی راجدھانی ایکسپریس میں بم کی خبر ملتے ہی ٹرین کو پوری طرح خالی کرا لیا گیا تھا لیکن یہ خبر افواہ ثابت ہوئی۔ بم کی یہ اطلاع ایسے وقت میں سامنے آئی جب ممبئی شہر میں تیس جنوری تک ہائی الرٹ ہے۔ پولیس کنٹرول کے مطابق انہیں شام کے وقت کسی نامعلوم شخص نے فون پر اطلاع دی کہ دہلی جانے والی راجدھانی ایکسپریس میں بم نصب کیا گیا ہے۔کنٹرول کے مطابق جب یہ اطلاع ملی تو ٹرین ممبئی سینٹرل سٹیشن سے روانہ ہو چکی تھی اور اس کا اگلا سٹیشن بوری ولی تھا جہاں اسے روک کر مسافروں کو فوری طور پر اتار لیا گیا۔ اس سلسلے ریلوے پولیس کے کمشنر سریش کھوپڑے نے بی بی سی کو بتایا کہ ٹرین کی مکمل تلاشی لی گئی تاہم کچھ نہیں ملا۔ ان کا کہنا تھا گیارہ جولائی کے بعد سے ممبئی کی ٹرینوں پر حفاظتی انتظامات سخت کر دیے گئے ہیں اور اسی لیے جب انہیں پولس کنٹرول سے بم کی خبر ملی تو ان کے عملہ نے فوری طور پر ٹرین کو روک دیا۔ ممبئی پولیس کے کمشنر اے این رائے کے مطابق خفیہ ایجنسیوں نے اطلاع دی تھی کہ تیس جنوری تک ممبئی میں ٹرینوں میں بم دھماکوں کا خطرہ لاحق ہے۔ایجنسیوں کے مطابق کچھ دہشت گرد ممبئی میں داخل ہو چکے ہیں اس لیے انسداد دہشت گردی سکواڈ عملہ کو باخبر کیا گیا ہے اور اسی کے ساتھ ٹرینوں میں پولیس کی نگرانی بڑھا دی گئی ہے۔ تیس جنوری کو انڈیا میں یومِ عاشورہ ہے اور پولیس کو خطرہ ہے کہ کہیں ایک بار پھر بھیڑ بھاڑ اور مسلکی اختلافات کی آڑ میں دہشت گرد شہر میں بم دھماکے نہ کریں۔ یاد رہے کہ مالیگاؤں میں شبِ برات کے موقع پر بم دھماکے ہوئے تھے اور پولیس اور انسدادِ دہشت گردی عملہ کے مطابق یہ دھماکہ مسلکی اختلافات کو ہوا دینے کے لیے کیےگئے تھے۔ ممبئی میں بھی گزشتہ برس گیارہ جولائی کو لوکل ٹرینوں میں سلسلہ وار دھماکے ہوئے تھے جن میں ایک سو اسی سے زیادہ افراد ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہوئے تھے۔ اس تباہی کے بعد سے ممبئی کی ٹرینوں پر پولیس کی نفری میں بھی اضافہ کر دیا گیا تھا۔ | اسی بارے میں ممبئی: ’ٹی این ٹی‘ برآمد،چارگرفتار20 January, 2007 | انڈیا جولائی بم دھماکے، فرد جرم داخل 30 November, 2006 | انڈیا مہاراشٹر سے اسلحہ، بارود برآمد 15 May, 2006 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||