شادی کے لیے ایڈز ٹیسٹ ضروری | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارت میں ریاست آندھرا پردیش کی حکومت شادی سے پہلے ایچ آئی وی ٹیسٹ لازم کرنے کے لیے ایک قانون بنانے والی ہے۔ ریاست کے وزیر صحت کے روسیّا نے ایک بیان میں کہا ہے کہ جو بھی اپنی شادی رجسٹر کروانا چاہتے ہیں ان کے لیے ایچ آئی وی ٹیسٹ کرنا ضروری ہوگا۔ مسٹر روسیّا نے یہ بیان اسمبلی کے تمام ارکان کا ایچ آئی وی ٹیسٹ ہونے کے بعد دیا ہے۔ سب سے پہلے وزیر اعلی راج شیکھر ریڈی نے اپنا ٹیسٹ کروایا تھا۔ بھارت میں ایڈز سے متاثرین کی تعداد تیزی سے بڑھ رہی ہے اور آندھرا پردیش اس سے سب سے زیادہ متاثرہ کہی جارہی ہے۔ حکومت کا کہنا ہے کہ وہ اسمبلی کے تمام ملازمین اور سکیورٹی اہلکاروں کا بھی ٹیسٹ کرائے گی۔ وزیر صحت نے کہا ’ ہم ایک ایسا قانون منظور کرنےوالے ہیں جس کے مطابق شادی سے پہلے دولہا دلہن کو ایچ آئی وی ٹیسٹ کرانا لازم ہوگا۔‘ اس سے قبل مسٹر روسیّا نے کہا تھا کہ تمام جماعتیں مجوزہ قانون کی حمایت کر رہی ہیں۔ تاہم اسکا طریقہ کار کیا ہوگا اسکی ابھی وضاحت نہیں کی گئی ہے۔ بھارت میں ایڈز پھیلنے کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ لوگوں میں اس کے تئیں بیداری بہت کم پائی جاتی ہے۔ | اسی بارے میں انڈین معیشت کو ایڈز سے خطرہ20 July, 2006 | انڈیا ہم جنس پرستی، ایڈز اور قانون29 September, 2006 | انڈیا ایڈز پر کلنٹن کی پہل 01 December, 2006 | انڈیا ایڈز اب بھارت کے دیہاتوں میں بھی01 December, 2006 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||