BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 14 September, 2006, 12:14 GMT 17:14 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
آر ایس ایس: بھرتی پر پابندی ختم

سرکاری ملازمین پر کسی بھی سیاسی جماعت سے تعلق رکھنے پر پابندی عائد کر دی گئی تھی
ہندوستان کی ریاست مدھیہ پردیش میں حکومت نے سرکاری ملازمین کو
ہندؤ شدت پسند تنظیم آرایس ایس میں شامل ہونے پر عائد پابندی اٹھا لی ہے۔

ریاست کی حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کی طرف سےجاری کیئے گئے ایک حکم کے مطابق سول سروسز کے اصولوں ضوابط کے مطابق سرکاری ملازمین کسی بھی سیاسی جماعت کا ممبر نہیں بن سکتے اور نہ ہی وہ ان جماعتوں کی کاروائیوں میں شامل ہو سکتے ہيں، لیکن یہ اصول آر ایس ایس پر لاگو نہیں ہوتا ہے۔

وزیراعلیٰ شوراج سنگھ چوہان نے کہا ہے کہ آر ایس ایس ایک ’تہذیبی تنظیم‘ ہے اور اسے ایک سیاسی جماعت قرار دینا صحیح نہیں ہے۔

سول سروسز کے اصول و ضوابط 1965 میں بنے تھے جس کے بعد سرکاری ملازمین پر کسی بھی سیاسی جماعت سس تعلق رکھنے پر پابندی عائد کر دی گئی تھی لیکن سال 2000 میں ریاست میں جب کانگریس کی حکومت اقتدار میں آئی تو انہوں نے اس میں ترمیم کی۔

ترمیم کے بعد یہ کہا گیا کہ سرکاری ملازمین سیاسی جماعتوں کے علاوہ آر ایس ایس کے ممبر نہیں بن سکتے ہیں۔

موجودہ حکم نامے کو کانگریس نے تشویش ناک قرار دیا ہے۔ ریاستی اسمبلی میں حریف جماعتوں کی رہنما جمنا دیوی کے مطابق حکومت کا یہ قدم سرکاری ملازمین کو مذہب کی بنیاد پر دو حصوں میں تقسیم کر دے گا اور اس کا اثر سرکاری محکمات کے فیصلوں پر بھی پڑے گا۔

انہوں نے آر ایس ایس کو ایک تہذیبی تنظیم کا درجہ دینے پر بھی سوال اٹھایا اور الزام عائد کیا کہ آر ایس ایس کا بی جے پی پر بخوبی اختیار ہے اور وہ بی جے پی کے ذریعہ اپنا ایجنڈہ عمل میں لانا چاہتی ہے۔

ہندوستان میں تین مرتبہ آر ایس ایس پر پابندی عائد کی جا چکی ہے۔ پہلی مرتبہ 1948 میں مہاتما گاندھی کے قتل کے بعد، دوسری مرتبہ 1975 میں ایمرجنسی کے بعد اور تیسری اور آخری مرتبہ آر ایس ایس پر اس وقت پابندی عائد کی گئی تھی جب بابری مسجد کا انہدام کیا گیا تھا لیکن ان پابندیوں کو سپریم کورٹ کی اجازت کے بعد ہٹا لیاگیا تھا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد