BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 06 September, 2006, 18:34 GMT 23:34 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
وندے ماترے نہیں گائیں گے: مسلمان

حکومت نے صد سالہ تقریب کے موقعہ پر تمام سکولوں میں وندے ماترم گانے کا فرمان جاری کیا ہے۔
ہندوستان کی ممتاز مذہبی تنظیم جمعیت علماء ہند نے مسلمانوں سے قومی گیت ’وندے ماترم‘ نہ گانے کی اپیل کی ہے۔

تنظیم نے کہا ہے کہ اگر اسے گانے پر زور زبردستی کی گئی تو وہ عدالت کا سہارا لیں گے۔

دلی میں ایک پریس کانفرنس کو خطاب کرتے ہوۓ تنظیم کے سکریٹری مولانا محمود مدنی نے کہا کہ بعض جماعتیں اپنے سیاسی مفاد کے لیئے اس طرح کے غیر ضروری مسائل اٹھا کر مسلمانوں کو غدار ثابت کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

تنظیم کے سیکرٹری کا کہنا تھا کہ وندے ماترم گیت میں زمین کی عبادت کا تصور ہے اور مسلمان خدا کے سوا کسی غیر کی عبادت کا تصور بھی نہیں کرسکتے۔ ’ ہم اس زمین پر پیدا ہوئے ہیں اس کے لیے جان کی قربانی دے سکتے ہیں لیکن مسلمان اس کی عبادت کسی قیمت پر نہیں کرسکتے۔ مسلمان کو پختہ یقین ہے کہ وہ اس گيت کو نہیں گائيں گےاور قطعی نہیں گانا چاہیے۔‘

مولانا مدنی نے کہا کہ اگر کوئی اس کے گانے پر زرو زبردستی کرے اور تشدد پر آمادہ ہو تو مسلمان امن وسلامتی سے اسکا جواب دیں۔’حل یہ نہیں ہے کہ بچے اسکی مخالفت میں بچوں کو اسکول نہ بھیجا جائے ہم سکول جائیں گے لیکن اس گیت کو نہیں پڑھیں گے‘۔

مسٹر مدنی نے کہا کہ بعض جماعتیں اس غیر ضروری چیز کو اٹھا کر سیاسی فائدہ اٹھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ’ اگر ہم پہ زیادہ زور ڈالا گیا تو ہم عدالت کا سہارا لیں گے‘۔

بنگالی شاعر بنکم چند چٹرجی کے گیت وندے ماترم کو سات ستمبر کو سو برس پورے ہورہے ہیں اور حکومت نے اسکی صد سالہ تقریب کے لیئے اسے تمام اسکولوں میں اجتماعی طور پر گانے کا فرمان جاری کیا ہے۔

مرکزی حکومت نے یہ وضاحت کی ہے کہ اس کا گانا لازمی نہیں ہے۔ لیکن بھارتیہ جنتا پارٹی کے زیر قیادت ریاستوں میں اس پر کچھ زیادہ زور دیا جارہا ہے اسی لیئے بعض مسلم حلقوں نے سات ستمبر کو مسلم طلباء کو سکول نہ جانے کا مشورہ دیا ہے۔

اس گیت پر تنازعہ بہت پرانا ہے۔ بعض علماء اب اسے ایک ثقافتی مسئلہ بتا کر تنازعے سے گریز کرتے ہیں۔ کچھ مسلم دانشوروں نے اسکی حمایت کی ہے۔ لیکن زیادہ ترمسلم تنظیمیں اسکی مخالف ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد