BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 07 July, 2006, 15:20 GMT 20:20 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ایک سومسلمانوں پر قتل کا مقدمہ

مظاہرین نے قبرستان میں جاری تعمیراتی کام روکنے کے لیئے پولیس پر پتھراؤ کیا تھا
بھیونڈی پولیس کا کہنا ہے کہ پانچ جولائی کی شب دو پولیس اہلکاروں کے قتل کے الزام میں سو مسلمانوں کے خلاف کیس درج کر لیا گیا ہے۔

اہم ملزمان میں بھیونڈی کے مسلمانوں کی مذہبی تنظیم رضا اکیڈمی کے صدر شکیل رضا اور اسی تنظیم کے رکن غلام نبی انصاری شامل ہیں۔ پولیس نے اس کیس میں پندرہ ملزمان کو نامزد کیا ہے بقیہ ملزمان کونامعلوم قرار دیا گیا ہے۔

بھیونڈی پولیس نے قتل کے اس الزام کے ساتھ ہی نظام پورہ، کمہار واڑہ اور بھوئیواڑہ پولیس تھانوں کے تحت ڈھائی ہزار مسلمانوں کے خلاف فساد برپا کرنے، سرکاری املاک کو تباہ کرنے کا کیس درج کیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق گرفتاریاں جمعہ کی رات سے شروع کر دی جائیں گی۔ کیونکہ پولیس جمعہ کی نماز اور پولیس فائرنگ میں مرنے والوں کے کے لیئے ہونے والی قرآن خوانی ہو جانے کا انتظار کررہی تھی۔

پانچ جولائی کو پولیس سٹیشن بنانے پر تنازعہ کھڑا ہوا تھا۔ مسلمانوں کا دعویٰ ہے کہ یہ زمین وقف بورڈ کی ہے اور اسے قبرستان کے لیئے مختص کیا گیا ہے جبکہ پولیس کا کہنا تھا کہ یہ زمین سرکاری ہے جس پر ستر سال سے پولیس کا قبضہ ہے ۔

مہاراشٹر کے مسلم اکثریتی آبادی والے اس شہر میں تقریبا سات لاکھ مسلمان آباد ہیں ۔ 1970 اور 1984 کے فرقہ وارانہ فسادات کے بعد اب یہ شہر فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی مثال بن چکا ہے لیکن پولیس کے ساتھ جھڑپ کے بعد فرقہ وارانہ فساد کا خدشہ سر اٹھار رہا تھا لیکن محلہ امن کمیٹی کے ممبر گوپال کرشن سنگھ کا کہنا ہے کہ دونوں فرقوں میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیئے معززین کی میٹنگ اور بر وقت مداخلت نے اس خطرے کو ٹال دیا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد