BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 06 June, 2006, 09:46 GMT 14:46 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
پانچ ٹیموں کے ’انڈین‘ جھنڈے

برازیل ،انگلینڈ، کروایشاء، اٹلی اور پرتگال کے جھنڈے جے پور کی ایک تجارتی فرم نےتیار کر کے جرمنی بھیجے ہیں۔
جرمنی ميں ہونے والے عالمی فٹبال کپ میں ہندوستان کی جیت کا پرچم تو نہیں لہرائے گا لیکن عالمی کپ جیتنے والی ٹیم کے حامیوں کے ہاتھوں میں ہندوستان کےبنے پرچم ضرور لہرا سکتے ہيں۔

اس امکان کی وجہ یہ ہے کہ برازیل ،انگلینڈ، کروایشاء، اٹلی اور پرتگال کے جھنڈے جے پور کی ایک تجارتی فرم نےتیار کر کے جرمنی بھیجے ہیں۔

رنگ برنگے مختلف سائزوں اور قومی نشانوں سے مزین ان ملکوں کے پرچم جےپور کے تجارتی ادارے چھگن لال اینڈ سنز نے تیار کئے ہیں۔عاملی مقابلے میں اپنے اس کردار سے خوش چھگن لال اینڈ سنز کے وشنو اگروال نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا ’میرے لیئے یہ تجارتی سودے سے زیادہ ہندوستان کے لئے فخر کی بات ہے۔‘

اس فرم نے ان تمام ملکوں کے لئے دس دس ہزار جھنڈے تیا رکر کے جرمنی بھیجے ہیں۔ ان کا دعوی ہے کہ وہ ہندوستان میں واحد برآمد کار ہیں جنہوں نے یہ جھنڈے بنائے ہيں۔

مسٹر اگروال کو مختلف ملکوں کے قومی پرجم بنانے کا کام انٹرنٹ کےذریعے ملا ہے۔ وہ بتاتے ہیں کہ اقوام متحدہ کی ویب سائٹ سے انہون نے ان ملکوں کے قومی پرچم کے نشانات حاصل کیئے اور پولی ایسٹر کے پرچم تیار کیے۔ ہر جھنڈے پر پندرہ روپ کی لاگت آئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ چونکہ کسی ملک کا پرچم ایک نازک اور حساس معاملہ ہوتا ہے اس لیے ان جھنڈوں کی تیاری میں بہت احتیاط برتی گئی ہے ۔ان جھنڈوں کی خوبی یہ ہے کہ ان کے کناروں پر روایتی سلائی نہیں کی گئی بلکہ انہیں ایک الگ طریقے سے سِیا گیا ہے تا کہ یہ ہوا میں آسانی سے لہرا سکیں۔

جھنڈوں کا آرڈر ملا تو اگروال کا پورا خاندان ان کی تیاری میں لگ گیا۔وہ بتاتے ہیں ’ہمیں کام مکمل کرنے میں دس دن لگے اور اب کام ختم کر کے ہمیں دلی خوشی ہو رہی ہے۔‘

چھگن لال اینڈ سنز کو ابھی تک انتخابی بینرز اور کانگریس اور بی جے پی کے جھنڈے بنانے کا تجربہ تھا ۔ یہ کہنا تو مشکل ہے کہ سیا سی جھنڈے بنانے کا یہ ہنر فٹ بال کے میدان پر کیا رنگ جمائےگا لیکن اتنا طے ہے کہ جس دن عالمی کپ کا فیصلہ ہو گا جے پور کی نظریں اس پر لگی ہوں گی کہ فاتح کے ہاتھ میں کس کا جھنڈا ہے۔

اسی بارے میں
سب سےبڑی غربت مٹاؤ سکیم
02 February, 2006 | انڈیا
فٹبال صحت کے لیئے اچھا ہے
30 May, 2006 | نیٹ سائنس
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد