BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 16 May, 2006, 18:32 GMT 23:32 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’دی ڈا ونچی کوڈ‘ کی نمائش ملتوی

کیتھولک عیسائیوں کا احتجاج
فلم 'دی ڈن ونچی کوڈ' کے خلاف احتجاج عیسائوں کے ساتھ مسلمان تنظیمیں بھی شامل ہو گئی ہیں
فلم ’دی ونچی کوڈ‘ کی نمائش پر کچھ عرصہ کے لیئے پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ مرکزی وزیر اطلاعات و نشریات پریہ رنجن داس منشی نے بتایا ہے کہ انہیں اس فلم کے خلاف تقریباً تین سو عرضیاں موصول ہو چکی ہیں اور اب وہ پہلے اس فلم کو خود دیکھیں گے اس کے بعد فلم کی نمائش کی اجازت دی جائے گی۔

فلم انیس مئی کو نمائش کے لئے سنیما گھروں میں پیش کی جانی تھی اور اسے سینسر بورڈ کی اجازت بھی مل چکی تھی۔

ممبئی میں اس فلم کی نمائش کے خلاف پہلے صرف رومن کیتھولک احتجاج کر رہے تھے لیکن اب ممبئی کے مسلمانوں کی مذہبی تنظیمیں اس احتجاج میں شامل ہو چکی ہیں۔ رضا اکیڈمی کے صدر سعید نوری نے بی بی سی کو بتایا کہ اسلام میں حضرت عیسی کو پیغمبر مانتا ہے ۔ فلم میں جو کچھ دکھایا گیا ہے اس سے مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچتی ہے۔ اس لیئے سنی جمعیتہ العلماء اور رضا اکیڈمی نے اس فلم کی نمائش پر پابندی کے لیئے ممبئی کے پولس کمشنر اے این رائے سے ملاقات کر کے انہیں ایک میمورنڈم پیش کیا تھا۔

سعید نوری کا کہنا تھا کہ اگر فلم کو فکشن کہا جائے اور اس میں سے ہیرو کے نام کو بدل دیا جاتا ہے تو ان کی تنظیم کو کسی طرح کا اعتراض نہیں ہو گا کیونکہ اس طرح کی کہانیوں پر مبنی فلمیں بنتی رہتی ہیں لیکن خیال کی آزادی کی آڑ میں مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانا جائز نہیں ہے۔انہوں نے حکومت کے فیصلہ پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اسے بروقت بتایا۔

متنازعہ فلم ’دی ڈا ونچی کوڈ‘ کے خلاف ممبئی میں کئی دنوں سے مظاہرے جاری ہیں۔ منگل کی صبح سے آزاد میدان میں آل انڈیا کرسچن کاؤنسل، رومن کیتھولک فورم، اور کیرلا کیتھولک ایسوسی ایشن نے ایک مظاہرہ کیا تھا۔ ایسوسی ایشن کے جنرل سکریٹری ابراہام متھائی نے بی بی سی بات کرتے ہوئے کہا کہ انہیں لگتا ہے کہ بڑے پیمانے پر عیسائی مذہب کے خلاف پروپیگنڈہ کیا جارہا ہے ۔ایک کے بعد ایک فلمیں منظر عام پر آرہی ہیں پہلے ’دی ڈا ونچی کوڈ‘ پھر ’ٹِکل مائے فنی بونز‘ اور اب ’سیکرڈ ایول‘ جس میں ایک ’نن‘ کو چڑیل بتایا گیا ہے ۔ ابراہام نے حکومت کے فیصلہ کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ حکومت نے ان کے جذبات کی قدر کی اور صحیح وقت پر فیصلہ لیا ۔

دی دا وِنچی کوڈدی دا وِنچی کوڈ
ویٹیکن کو چونکا دینے والی کتاب کی مقبولیت
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد