BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 12 May, 2006, 08:40 GMT 13:40 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بھارتی عیسائیوں کا ’ڈاونچی‘ پر احتجاج

کرسچن فورم کا احتجاجی پوسٹر
کرسچن فورم نے ان دونوں فلموں کے خلاف احتجاجی پوسٹر آویزاں کر رکھے ہیں
ممبئی میں کیتھولک فرقے کے عیسائی فلم ’دی ڈاونچی کوڈ‘ کے خلاف عالمگیر احتجاج میں حصہ لے رہے ہیں۔

اگلے ہفتے ریلیز ہونے والی اس فلم کے خلاف ممبئی کے ایک کانونٹ سکول کے باہر مظاہرہ کیا گیا جس میں سینکڑوں لوگوں نے شرکت کی۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ فلم ان کے عقائد پر حملہ ہے اور انہوں نے مطالبات کے منظور نہ کیئے جانے کی صورت میں مزید سخت احتجاج کی دھمکی دی۔ کیتھولک فرقے کا کہنا ہے کہ وہ حکام کی توجہ اس جانب مبذول کروانا چاہتے ہیں۔

کیتھولک سیکیولر فورم کے سیکرٹری جنرل جوزف ڈیاس نے بی بی سی کو بتایا کہ ’اگر حکومت عیسائیت کے خلاف بننے والی اس فلم کے سلسلے میں کارروائی کرنے میں ناکام رہی تو فورم کے کارکنان تادم مرگ بھوک ہڑتال کریں گے‘۔

ان کا کہنا تھا کہ اس فلم کو بھارت میں نمائش کی اجازت نہیں ہونی چاہیے کیونکہ یہ عیسائیت کی بالکل غلط تصویر پیش کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عیسائی برادری نے کتاب کی اشاعت پر برداشت کا مظاہرہ کیا ہے لیکن دیکھنے اور سننے والی چیز کا اثر زیادہ ہوتا ہے۔

جوزف
’کسی مذہبی کردار پر افسانہ نگاری نہیں کی جا سکتی‘

انہوں نے کہا کہ ’آپ کسی مذہبی شخصیت کی افسانہ نگاری نہیں کر سکتے۔ لوگوں میں پہلے ہی بہت اشتعال پایا جاتا ہے اور اگر فلم ریلیز ہو گئی تو نتائج کے بارے میں کچھ نہیں کہا جا سکتا‘۔

کرسچن سیکیولر فورم کی جانب سے ایک پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ ’ دی ڈاونچی کوڈ ایک اشتعال انگیز فلم ہے کیونکہ یہ مذہب کے کچھ بنیادی عقائد پر حملہ کرتی ہے‘۔

اس گروپ کا کہنا ہے کہ انہوں نے ہزاروں لوگوں کے دستخط اکٹھے کیئے ہیں جن کے ذریعے بھارتی صدر عبدالکلام سے اس فلم پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا جائے گا۔ اس تنظیم نے ایک اور فلم ’ٹکل مائی فنی بون‘ پر پابندی لگائے جانے کا بھی مطالبہ کیا ہے جس میں ایک نن کے جنسی واقعات شامل ہیں۔

ڈاونچی کوڈ میں براؤن نے پیغمبرِ عیسائیت کی شادی اور بچوں کی موجودگی کے فلسفے کی کھوج کی ہے۔ رومن کیتھولک چرچ اس فلسفے کی سختی سے مخالفت کرتا ہے۔

فلم کے کردار
فلم کے دو مرکزی کردار

بھارت میں اس فلم کے تقسیم کار ’سونی پکچرز‘ اس ضمن میں رائے کے اظہار کے لیئے دستیاب نہیں تھے۔

فلم کے خلاف کیا جانے والا یہ اس سلسلے کا دوسرا مظاہر تھا۔ منگل کو تقریباً سو مظاہرین نے ایک چرچ کے سامنے مظاہرہ کیا اور مذکورہ ناول کے صفحات جلائے۔

بھارت میں ایک اندازے کے مطابق تقریباً ایک کروڑ اسی لاکھ رومن کیتھولک عیسائی ہیں جن میں سے پانچ لاکھ ممبئی میں رہتے ہیں۔

مذکورہ فلم انیس مئی کو ریلیز کی جائے گی۔

اسی بارے میں
امریکہ میں ہیری پوٹر کا جادو
08 January, 2006 | فن فنکار
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد