BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 18 April, 2006, 11:14 GMT 16:14 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
جیسیکا کیس: ملزموں کی ضمانت

جیسیکا لعل
جیسیکا لعل کے مقدمے نے ہندوستان میں انصاف کے نظام پر بحث چھیڑ دی ہے۔
دلی ہائی کورٹ نےماڈل جیسکا لعل کے قتل کے معاملے میں آٹھ ملزموں کو ضمانت پر رہائی کا حکم سنایا ہے۔

اس معاملے کے اہم ملزم منو شرما سمیت آج آٹھ ملزم عدالت میں حاضر ہوئے تھےجنہیں ذاتی ضمانت پر رہائی کا حکم دیا گیا۔ایک ملزم وقاص گل کے عدالت میں حاضر ہونے پر بلاضمانتی وارنٹ جاری کیے ہیں۔

سات برس قبل جیسکا لعل کو ایک نجی پارٹی میں سر عام گولی مار دی گئی تھی لیکن نا کافی ثبوتوں کے سبب ذیلی عدالت نے سبھی ملزمان کو بری کر دیا تھا۔
سبھی ملزمرں کی رہائی کے نتیجے میں ملک کے نظام انصاف پر میڈیا میں زبردست بحث چھڑ گئی تھی جس کے بعد دلی پولیس نے سبھی ملزموں کے خلاف ہائی کورٹ میں اپیل دائر کی تھی۔

ہریانہ کی حکومت میں ایک وزیر کے بیٹے منو شرما اس معاملے کے اصل ملزم ہیں جنہیں ضمانت کے لیے ایک لاکھ روپے جمع کرانے پڑے ہیں جبکہ دیگر ملزمان کو پچاس پچاس ہزار روپیے کے مچلکے پر ضمانت دی گئی ہے۔

کورٹ نے اس معاملے کی آئندہ سماعت کے لیے پندرہ مئی کی تاریخ مقرر کی ہے اور ہدایت دی ہے کہ اس روز سبھی ملزم عدالت میں حاضر ہوں۔

عدالت نے اس کیس کے تمام دستاویزات کوجلد سےجلد انگریزی میں ترجمہ کرنے کو کہا ہے اور اسے صرف چارہفتوں میں مکمل کرنے کی ہدایات دی ہیں۔

جیسکا کی بہن سبرینا لعل نے عدالت کے عمل پر اطمینان کااظہار کیا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ یہ معاملہ جلدی اپنے انجام کو پہنچے گا۔

یہ معاملہ سات برس پرانا ہے۔ اپریل 1999 میں جنوبی دلی کے ایک پرائیوٹ پارٹی میں ماڈل جیسیکا لعل کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا۔جیسیکا اس وقت مشہور فیشن ڈیزائنر بینا رمانی اور ان کی بیٹی مالینی رمانی کی پرائیوٹ پارٹی میں لوگوں کو شراب پیش کر رہی تھیں۔

پولیس کے مطابق پارٹی میں موجود منو شرما نے جیسیکا سے شراب مانگی لیکن اس وقت کافی رات ہو چکی تھی اور شراب پیش کرنے کا وقت ختم ہو چکا تھااس لیے جیسیکا نے منو شرما اور اس کے دوستوں کو شراب دینے سے منع کردیا اس پرمنو شرما نے جیسیکا کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔

سات برس تک جاری رہنے والی عدالت کی پیشیوں کے دوران اس معاملے کے تین چشم دید گواہ اپنے بیان سے منحرف ہوگئے۔ ان چشم دید گواہوں میں فلم ’جھنکار بیٹس‘ کے ہیرو شیام منشی، کرن راجپوت اور شیوداس شامل تھے۔

اس معاملے کی تفتیش کرنے والے کئی پولیس افسروں پر بھی انگلیاں اٹھائی جا رہی ہیں کہ انہوں نے با اثر ملزموں کی رہائی کے لیے جان بوجھ کر کیس کو کمزور کیا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد