BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
انڈیا: برطانوی شہریوں کوقید

برطانوی شہری
عدالت نے برطانوی شہریوں کو چھ چھ برس قید با مشقت کی سزا سنائی ہے
ممبئی کی ایک ذیلی عدالت نےدو برطانوی اور ایک ہندوستانی شہری کو نابالغ بچوں کے ساتھ جنسی زیادتیوں کے جرم میں قید بامشت کی سزا سنائی ہے۔

ایک برطانوی شہری ڈنکن گرانٹ پر بیس ہزار پونڈ کا جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔

عدالت نے ڈنکن گرانٹ اوران کے ایک دوست الن واٹرس کو یتیم بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کا مجرم پایا ہے اور انہیں چھ چھ برس قید با مشقت کی سزا سنائی ہے جبکہ ایک ہندوستانی شہری کو ان کی مدد کرنے کے جرم میں تین برس قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

نابالغ بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کا یہ معاملہ کئی اتار چڑھاؤ کے سبب کافی دنوں سے سرخیوں میں رہا تھا اور ہائی کورٹ کے احکامات کے بعد پولیس نے سختی سے اس کی تفتیش کی تھی۔

فیصلہ سناتے وقت جج پی ایس پرانجپے نے سخت الفاظ میں کہا ہے کہ انہیں امید ہے کہ ان کا یہ فیصلہ ہندوستان میں ’جنسی سیاحت‘ کو ختم کرنے میں مدد گار ثابت ہوگا۔

برطانوی شہری ڈنکن گرانٹ سنہ انیس پچانوے میں ممبئی آئے تھے اور کلابہ کے علاقے میں لاوارث بچوں کی مدد کے لیے اینکرایج شیلٹر کے نام سے ایک یتیم خانہ کھولا تھا لیکن کچھ ہی دنوں بعد اس بات کا انکشاف ہوا کہ ڈنکن اور ان کے دوست یتیم خانے میں مقیم نابالغ بچوں کا جنسی استحصال کرتے تھے۔

اس معاملے کے سامنے آتے ہی ڈنکن اور ان کے دوست بھارت سےفرار ہوگئے تھے۔

پولیس نے واٹرس کے بارے میں انٹر پول کو ریڈ کارنر نوٹس جاری کیا تھا جس کے بعد دو ہزار چار میں انہیں امریکہ سے بھارت لایا گیا تھا۔ گزشتہ سال جون میں ڈنکن نے بھی ممبئی میں اپنے آپ کو پولیس کے حوالے کردیا تھا۔

بھارت سے بھاگنے کے بعد ڈنکن گرانٹ نے تنزانیہ میں بھی ایک یتیم خانہ کھولا تھا اور وہاں بھی ان کے خلاف اسی قسم کے الزامات سامنے آئے تھے۔

کولابہ میں اینکرایج شیلٹر کی دیکھ بھال کرنے والے ایک ہندوستانی شہری ولیم ڈی سوزا کو دو ہزار ایک میں گرفتار کیا گیا تھا لیکن پھر انہیں ضمانت پر رہا کردیا گیا تھا۔

عدالت نے انہیں مجرموں کی مدد کرنے کے الزام میں تین برس قید کی سزا سنائی ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد