خوشبو، غیر اخلاقی تصویر پر مقدمہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
جنوبی بھارت کی اداکارہ خوشبو نے کہا ہے کہ وہ میکسم میگزین کے خلاف قانونی کارروائی کر رہی ہیں۔ میگزین میں انڈرویئر میں ملبوس اداکارہ کی جعلی تصویر شائع کی گئی تھی۔ خوشبو نے بی بی سی کو بتایا ہے کہ وہ پولیس کے پاس اپنی شکات درج کراچکی ہیں اور میکسم کی جانب سے مانگی گئی معافی ان کے لیے قابل قبول نہیں ہے۔ میکسم میگزین کے انڈین ایڈیشن میں یہ تصویر ’خواتین جو آپ کبھی نہیں دیکھیں گے، سو فیصد جعلی‘ نامی صفحے پر شائع کی گئی ہے۔ خوشبو پر گزشتہ سال جنسی سکینڈل میں ملوث ہونے کے الزامات بھی لگائے گئے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ خوشبو کی شکایت کے بعد میکسم کے خلاف مقدمہ درج کریں گے اور میکسم کی تمام کاپیاں بازار سے اٹھالی جائیں گی۔ میگزین کے ایک پورے صفحے پر خوشبو کی تصویر شائع کی گئی ہے جس میں انہیں کالے انڈر ویئر میں دکھایا گیا ہے۔ میگزین کی جانب سے معذرت کے باوجود وہ یہ معاملہ عدالت میں لے جانا چاہتی ہیں۔ ان کا کہنا ہے ’میگزین کو ایسی سزا دی جانی چاہیے جس کے بعد وہ مستقبل میں خواتین کو اشیا کے طور پر پیش کرنے سے گریز کریں‘۔ انہوں نے اس تصویر کو غیر اخلاقی قرار دیا ہے۔ میگزین کے ایڈیٹر سنیل مہرہ کا کہنا ہے کہ انہیں امید تھی کہ خوشبو اس معاملے کو آگے نہیں لے کر جائیں گی۔ ہم خواتین کی عزت کرتے ہیں۔ بدقسمتی سے معاملہ یہ رخ اختیار کرگیا ہے۔ میں امید کرتا ہوں کہ یہ باہمی مشاورت سہ طے ہوجائے‘۔ چھتیس سالہ خوشبو جنوبی بھارت کی مققبول ترین اداکارہ ہیں۔ | اسی بارے میں بھارتیوں کا نیا ’سٹیٹس سمبل‘24 January, 2006 | فن فنکار دلی: ’اردو اور نیو میڈیا‘ سیمینار01 February, 2006 | انڈیا خوشبو: معافی نہیں دوں گی01 February, 2006 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||