دوردرشن میچ دکھائےگا | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارت کا سرکاری ٹی وی چینل دوردرشن پاکستان انڈیا کرکٹ سیریز کے پانچوں ایک روزہ میچ براہ راست دکھائے گا۔ اس سے قبل ٹن اسپورٹس چینل اور دودرشن کے درمیان ٹیسٹ میچوں کی نشریات سے متعلق کوئی معاہدہ نہیں ہو سکا تھا جس کی وجہ سے دور درشن سیریز کے تین ٹیسٹ نہیں دکھا سکا تھا۔اس دوران دودرشن کو صرف 90 منٹ کی جھلکیاں دکھانے کے حقوق ہی حاصل ہو سکے تھے۔ ٹن اسپورٹس اور دودرشن کے درمیان ہونے والے معاہدے پر بھارت کی عدالت عظمٰی نے بھی اپنی مہر لگا دی ہے۔ سپریم کورٹ نے دودرشن کو فروری کی نو تاریخ تک 15 کروڑ روپے کی رقم جمع کرنے کا حکم بھی دیا ہے۔ جمع کی گئی یہ رقم ٹن سپورٹس چینل کے بھارتی دفتر کودی جائے گی۔ ابھی تک صرف دبئی کے ٹن اسپورٹس چینل کوانڈیا پاکستان کرکٹ سیریز براہ راست دکھانے کے خصوصی حقوق حاصل ہیں۔ سپریم کورٹ نے دودرشن کے سامنے یہ شرط بھی رکھی ہے کہ وہ اپنی نشریات کے سگنلز صرف بھارت کی فضائی حدود تک ہی رکھے۔ بھارت کے سرکاری ٹی وی چینل پر انڈیا پاکستان سیریز نہ دکھائے جانے کی وجہ سے وہ کروڑوں کرکٹ شائقین ٹیسٹ سریز دیکھنے سے محروم رہے جنہیں کیبل ٹی وی کی سہولت حاصل نہیں تھی۔ اس سیریز کے آغاز میں بھارت کے سرکاری ریڈیو ’ آل انڈیا ریڈیو‘ کو بھی کمنٹری نشر کرنے کے حقوق حاصل نہیں ہو سکے تھے لیکن بعد میں اے آر وائی اور آل انڈیا ریڈیو کے درمیان ایک معاہدے کے بعد کرکٹ شائقین کے لیے ریڈیو پر رواں تبصرہ سننا ممکن ہو گیا تھا۔ | اسی بارے میں کرکٹ میچوں کی نشریات پر تنازع27 September, 2004 | انڈیا دور درشن تمام میچ براہ راست دکھاۓ گا17 March, 2004 | صفحۂ اول بھارت میں ڈزنی کی نشریات کا آغاز17 December, 2004 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||