دور درشن تمام میچ براہ راست دکھاۓ گا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہندوستانی ناظرین سپریم کورٹ کے فیصلے کے نتیجے میں دور درشن سے تمام میچ براہ راست دیکھ سکیں گے۔ بھارتی عدالتِ عظمیٰ دور درشن اور دوبئی سےتعلق رکھنےوالے ٹی وی نیٹ ورک ٹن سپورٹس صرف جسے ہی پاک بھارت کرکٹ سیریز دکھانے کے حقوق حاصل ہیں کے درمیان مالی تنازع کی سماعت کر رہا ہے۔ عدالت نےٹن سپورٹس کو حکم دیا ہے کہ وہ عوام کے وسیع تر مفاد میں دور درشن کو تمام ایک روزہ اور ٹیسٹ میچ براہ راست دکھانے کی سہولت برقرار رکھے۔ عدالت نے دور درشن کو بھی حکم دیا ہے کہ وہ پانچ سو ملین روپے کی رقم بطور ضنمانت جمع کروائے۔ ٹن سپورٹس کے نمائندے نے دلی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کمپنی دور درشن سے تمام میچ براہ راست دیکھائے جانے سے پہچنے والے نقصان کا حساب لگا رہی ہے۔ پہلے میچ میں اُسے ڈھائی ارب کا خسارہ ہوا ہے کیونکہ ریاستی ٹیلی ویژن نےکراچی میں ہونے والے ایک روزہ میچ میں اس کا لوگو اور اشتہارات نہیں دکھائے تھے۔ عدالت نے دور درشن کو حکم دیا ہے کہ وہ ہر میچ سے آدہ گھنٹہ قبل سے لے کر ٹن سپورٹس کا لوگو اور اشتہارات مسلسل دکھائے۔ مقدمہ کی سماعت اب پندرہ اپریل کو ہو گی۔ ٹن سپورٹس نےجنوبی مدراس کی ایک عدالت کے حکم کے خلاف عدالتِ عظمیٰ میں اپیل کی تھی جس نے کہا تھا کہ وہ دور درشن کو میچ براہ راست دکھانے کی سہولت مہیا کرے- دور درشن ملک کے نوے فیصد گھروں میں دیکھا جاتا ہے اور اس خبر سے اُن میں خوشی کی لہر دوڑ گًئی ہے لیکن ٹن سپورٹس کے ساتھ ’کھیلوں کے تمام مقابلوں کی ماں، کو دکھانے کا معاملہ بروقت طے نہ ہونےسے اس کی ساکھ متاثر ہوئی ہے ۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||