BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 05 January, 2006, 14:31 GMT 19:31 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’اے ایم یواقلیتی یونیورسٹی نہیں‘

علی گڑھ مسلم یونی ورسٹی
علی گڑھ مسلم یونی ورسٹی کو آئین کے تحت اقلیتی کردار حاصل ہے
الہ آباد ہائی کورٹ نے ایک بار پھر کہا ہے کہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی ( اے ایم یو) کو اقلیتی کردار دینا اور مسلمانوں کے لیے پچاس فیصد سیٹیں مخصوص کرنا آئین کی رو سے درست نہیں ہے۔

حکومت نے ہائی کورٹ سے اس معاملے پر از سرنو غور کرنے کی اپیل کی تھی جس پرسماعت کے بعد یہ فیصلہ آیا ہے۔

گزشتہ اکتوبر میں الہ آباد ہائی کورٹ کے ایک جج نے اس معاملے پر سماعت کے بعد علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں مسلمانوں کے لیے پچاس فیصدر ریزرویشن کو غیر آئینی بتایا تھا۔ اسی پر نظر ثانی کے لیے حکومت اور اے ایم یو نے مشترکہ طور پر دوبارہ عرضی داخل کی تھی۔

مفاد عامہ کی اس عذر داردی پر سماعت ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اے این رائے اور جسٹس اشوک بھان نے کی۔ سابقہ فیصلے کو درست ثابت کرتے ہوئے عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا تھا کہ اقلیتی کرداراور مسلمانوں کے لیے پچاس فیصد ریزویشن کی منظوری غیر آئینی ہے۔

حکومت نے اپنی عرضی میں کہا تھا کہ عدالت نےمقننہ کے دائرہ اختیار میں بے جا مداخلت کی ہے اور علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کو اقلیتی ادارے کا درجہ دینے کے لیے قانون میں ترمیم کی گئی تھی تاکہ اسے قانونی درجہ ملے لیکن عدالت نےاسے درست سمجھنے کے بجائے غلط قرار دے دیا۔

مرکزمیں کانگریس کی حکومت نے گزشتہ برس ایک نوٹیفیکیشن جاری کر کے اے ایم یو میں مسلمانوں کے لیے پچاس فیصد نشستیں مخصوص کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

اس کے تحت مسلم یونیورسٹی میں پیشہ وارانہ کورسوں میں مسلمانوں کے لیے پچاس فیصد سیٹیں مخصوص کردی گئی تھیں لیکن حکومت کے اس فیصلے کے خلاف ملائے شکلا نامی ایک طالب علم نےالہ آباد ہائی کورٹ میں مفاد عامہ کی ایک درخواست دائر کی تھی جس کے نتیجے میں ہائی کورٹ کے ایک جج ارون ٹنڈن نے اپنے اہم فیصلے میں یونی ورسٹی کے اقلیتی کردار کو غیر آئينی بتایا تھا اور اس لحاظ سے مسلمانوں کے لیے پچاس فیصد مخصوص کرنے کو بھی کالعدم
قراردیا تھا۔

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی انتظامیہ اور طلباء کی انجمن یہ مطلبہ کرتی رہی ہے کہ اے ایم یو کو اقلیتی کردار دینے کے لیے پارلیمنٹ ایک بل کو منظوری دے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد